DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Zaffar Ul Haq opens election office in Bhorra Hayal

بھورہ حیال کے مقام پر راجہ محمد علی کے الیکشن آفس کا افتتاح

بھورہ حیال کے مقام پر مغل برادران عبدالمجید مغل ، عبد الحمید مغل اور غلام مصطفی مغل کی طرف سے کھولے گے راجہ محمد علی کے الیکشن آفس کا افتتاح ۔افتتاحی تقریب میں قائد ایوان سینٹ سینٹر راجہ محمد ظفر الحق سمیت سینکڑوں افرادشریک۔ قائد ایوان سینٹ سینٹر راجہ محمد ظفر الحق کی آمد پرمغل برادران کی طرف سے پر تباک استقبال پھولوں کی بارش ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے۔علاقہ مرد مومن مرد حق۔ظفر الحق ظفر الحق اور نگر نگر گلی گلی ۔علی علی علی علی سے گونج اٹھا۔تفصیل کے مطابق یوسی دکھالی کے علاقہ بھورہ حیال میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبدالمجید مغل ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور غلام مصطفی مغل نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا الیکشن آفس کھولا جس کا افتتاح قائد ایوان سینٹ سینٹر راجہ محمد ظفر الحق ، عبدالمجید مغل ، عبد الحمید مغل اور غلام مصطفی مغل نے اپنے دست مبارک کے ساتھ کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض ،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،سابق ناظم یوسی مٹور راجہ محمد الیاس،راجہ شعور اختر ،راجہ ظہور آف گوہڑہ ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، راجہ فیصل محمود آف نوگراں،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ، وقار جنجوعہ ،حامد ستی ،جنرل کونسلر راجہ غلام عباس آف مٹور سمیت سینکڑو ں افراد نے شر کت کی ۔راجہ محمد ظفر الحق کا جلوس جب بھورہ حیال پہنچا تو مغل برادران عبدالمجید مغل ، عبد الحمید مغل اور غلام مصطفی مغل نے ان کا پر تباک استقبال کیا انہوں نے راجہ محمد ظفر الحق پر پھولوں کی بارش کی جبکہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے بھی ڈالے ۔اپنے خطاب میں عبدالمجید مغل اورعبد الحمید مغل نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں ہم کل بھی راجہ محمد ظفر الحق کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ راجہ محمد علی کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گے ۔راجہ محمد ظفر الحق نے اپنے خطاب میں مغل برادران عبدالمجید مغل ، عبد الحمید مغل اور غلام مصطفی مغل کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی عوام میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اور ان کے منتخب کیے گے نمائندوں کا اپنا ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے ناں کہ نا تجربہ کار”کھلاڑی”کی ۔

Kahuta; Raja Mohammad Ali election office was opened in Bhorra Hayal by Raja Zaffar Ul Haq, the function was organised by Abdul Majeed Mughal, Abdul Hameed Mughal and Ghulam Mustafa Mughal as local villagers announced to support PML-N.

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کا بھورہ حیال میں مغل برادران کی طرف سے منقعدہ قائد ایوان سینٹ سینٹر راجہ محمد ظفر الحق کے جلسے میں شمولیت ۔نوجوان نے ان موقع مرد مومن مرد حق۔ظفر الحق ظفر الحق اور نگر نگر گلی گلی ۔علی علی علی علی یکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔راجہ فیصل محمود آف نوگراں کی اس ریلی میں متعدد موٹر سائیکل اور کئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ اس ریلی نے یوسی دکھالی متعدد گاؤں کا بھی چکر لگا یا اور اپنے قاہد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برادری نے راجہ صغٖیر احمد آف مٹور کی بھر پور حمائت کا اعلان

سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برادری نے راجہ صغٖیر احمد آف مٹور کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔ علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔راجہ صغیر احمد کو2013کے الیکشن سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں گے ۔ تفصیل کے مطابق سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برادری کا اہم ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں راجہ عابد حسین جنجوعہ ، راجہ تصور حسین جنجوعہ ، راجہ شکیل احمد جنجوعہ جنرل کونسلر ،راجہ تصدق جنجوعہ ، راجہ شوکت حسین جنجوعہ ،راجہ عدنان جنجوعہ ، راجہ غلام ربانی جنجوعہ ، راجہ عبد القیوم جنجوعہ ، راجہ علی جنجوعہ ،راجہ ماج جنجوعہ ، راجہ اقبال جنجوعہ ، حق نواز کیانی ، راجہ اظہر جنجوعہ ، راجہ عمیر جنجوعہ کے علاوہ دیگر افراد نے شر کت کی جبکہ اجلاس میں خصوصی شرکت راجہ صغیر احمد آف مٹور کی تھی اس موقع پر تمام افراد نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اپنے خطاب میں راجہ صغیر احمد نے سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برادری کے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ حلقے کی تقدید بدلنے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام جس کو منتخب کریں گے وہی اقتدار میں آئے گا ۔عوام کا مثبت فیصلہ ہی حلقے کی تقدید بدل دے گا۔قوم پرستی کی نہیں بلکہ علاقہ پرستی کی سیاست کو فروغ دوں گا ۔میرئے ایک سیاسی مخالف امیدوار اپنے ذاتی مفادات کے لیے بار بار پارٹیاں تبدیل کرتے رہے ہیں پارٹیاں تبدیل کر نے سے شخصیت تبدیل نہیں ہوتی انسان وہی رہتا ہے ۔عوام الیکشن میں اسی کو ووٹ دے گی جو عوام کے مسائل سے واقف ہوں ۔مفادات کی سیاست اگر میں نے کر نی ہوتی تو اس وقت میں کئی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہوتا بہت سی آفرز بھی آہیں تھیں مگر میں ان تمام آفرز کو ٹھکرا دیا ناں خود کبھی بکا ہوں اور ناں ہی اپنے ووٹرں کی ووٹوں کا سودا لگایا ہے انشاء اللہ25جولائی کو عوام ایک مثبت فیصلہ کریں گے جو اس علاقے کے لیے بہتر ہو گا۔

بروز اتوار کا دن کہوٹہ کی عوام کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہو گا

اشتیا ق احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل22جولائی بروز اتوار کا دن کہوٹہ کی عوام کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہو گا ۔حلقہ پی پی سات اور ستاون کی غیور عوام اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ آمد پرتاریخی استقبال کریں گئے ۔شاہد خاقان عباسی نے حلقہ این اے 57 کی تحصیلوں میں تاریخ ساز کام کرائے حلقے بھر میں روڈوں کے جھال بچھا کر گھنٹوں کا سفر منٹوں پر محیط کر دیا انشاء اللہ حالیہ الیکشن میں قاہد محترم شاہد خاقان عباسی تاریخی فتح حاصل کر یں گئے ان خیالا ت کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند کنیسر ستیاں “اشتیا ق احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 1998میں جب سابق صدر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون مارا تو اس وقت قاہد محترم شاہد خاقان عباسی پر بہت کہڑا وقت تھا ان بڑی بڑی آفریں کیں گیں اور کہا کہ آپ صرف یہ کہ دیں کہ مجھے جہاز کو ناں اتارنے کا حکم ملا تھا ہم آپ کو نواز دیں گئے مگر قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی نے تمام آفروں کا ٹھکرا کر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے وفاء کی لاج نھباتے ہوتے اپنے حلقے کے ووٹروں کی ووٹوں کی سودا بازی نہیں کی جبکہ دوسری طرف ان کے مدمقابل سیاسی حریف سے اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں شاہد خاقان عباسی کے سیاسی مخالفین جتنی بھی کوشش کر لیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن2018میں کامیابی پھر بھی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی مخالفوں کے ہاتھ ماسوائے صرف پچھتاوئے کے اور کچھ نہیں آئے گا ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button