13 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Peace Committee and Imambargah Trustees Hold Joint Meeting on Muharram Security Arrangements

کلر سیداں میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر امن کمیٹی اور امام بارگاہ متولیان کا مشترکہ اجلاس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13جون 2026) —محرم الحرام اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے امن کمیٹی وامام بارگاہ متولی صاحبان کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری ندیم عباس و دیگر نے شرکت کی،
جس میں بتایا گیا کہ امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور واک تھرو گیٹ ویلنٹیر فورس امام بارگاہ کی نگرانی کے لیے رکھنا ضروری ہے اسکے علاوہ مشکوک افراد یا دیگر سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے جانے کی بابت ہدایت کی گئی اس بابت امن کمیٹی ممبران اور امام بارگاہوں کے متولی صاحبان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور گورنمنٹ کی تمام ایس او پیز پر عمل درامد کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 13, 2026) — A joint meeting of the Peace Committee and trustees of local Imambargahs was held in Kallar Syedan to discuss security arrangements for Muharram-ul-Haram and the prevailing national situation.

The meeting was attended by SHO Inspector Chaudhry Nadeem Abbas and other officials. Participants were informed that comprehensive security measures must be ensured at all Imambargahs, including the installation and proper functioning of CCTV cameras, walkthrough gates, and volunteer security teams to monitor and safeguard religious gatherings.

Authorities also directed participants to immediately report any suspicious individuals or unusual activities to the administration. Members of the Peace Committee and Imambargah trustees assured the administration of their full cooperation in maintaining peace and security during Muharram.

The meeting emphasised that foolproof security arrangements would be implemented and close coordination would be maintained with law enforcement and other relevant institutions. Participants also pledged to strictly follow all government-issued Standard Operating Procedures (SOPs) throughout the holy month.

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کلر سیداں کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت گریڈ 19 میں ترقی پا گئے

Government Associate College Kallar Syedan Principal Raja Shahid Liaqat Promoted to Grade 19

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13جون 2026) —گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کلر سیداں کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت کو گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی سے ہے ان کی محکمانہ ترقی پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Dialogue, Not Confrontation, Is the Way Forward; Refugee Seats Symbolize the Kashmir Cause, Says Abdul Khateeb Chaudhry

مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، تصادم میں نہیں؛ مہاجرین نشستیں کشمیر کاز کی علامت ہیں، عبدالخطیب چوہدری

Alkhidmat Foundation Inaugurates Third RO Filtration Plant in Kallar Syedan, Built at a Cost of Rs22 Million

کلر سیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تیسرے آر او فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، 22 لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13جون 2026) —الخدمت آر او فلٹریشن پلانٹ محلہ نوشاہی مسجد کلرسیداں کی افتتاحی تقریب بعد نماز جمعہ منعقد ہوئی جس کا باضابطہ افتتاح
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر جاوید اختر نے کیا منصوبے پر 22 لاکھ کی لاگت آئی ہے اس موقع پر آغوش الخدمت کے ڈائریکٹر مولانا عتیق احمد عباسی،محمد توقیر اعوان،مفتی زاھد یوسف، محمد اعجاز بٹ،مسعود بھٹی،جاوید اقبال، راجہ ضمیر الرحمن،حاجی ابرار،تنویر شیرازی،محمد رضوان،شیخ حسن،شیخ ذوالفقار،حسن سرائیکی، توقیر اسلم،اکرام الحق قریشی و دیگر بھی موجود تھے یاد رہے کہ کلرسیداں شہر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ تیسرا آر او فلٹریشن پلانٹ ہے

Funeral of Raja Muhammad Farooq’s Sister Held in Sadda Kamal, Attended by Prominent Community Figures

سلاؤ برطانیہ کے راجہ محمد فاروق کی ہمشیرہ سپردِ خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Sister of Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas and Mother of Chaudhry Usman Ghani Passes Away in UK, Laid to Rest in Chesham

چوہدری زین العابدین عباس کی ہمشیرہ اور چوہدری عثمان غنی کی والدہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں، تدفین چشم میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13جون 2026) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس کی ہمشیرہ اور چوہدری عثمان غنی کی والدہ محترمہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں لندن کے نواحی قصبہ چشم میں نمازجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی ادہر چوہدری زین العابدین اور چوہدری خضران عباسی سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ان میں نے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،نصیر اختر بھٹی، شیخ حسن سرائیکی،شاہد جمیل عباسی،تنویر اختر شیرازی،چوھدری ابرار حسین،راجہ ضمیر الرحمان و دیگر نے شرکت کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button