22 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Thieves Break Into Sadaqat Pharmacy And Steal Cash and Valuables

کہوٹہ صداقت فارمیسی کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 22 نومبر 2026ء):کہوٹہ شہر میں ہفتہ کی صبح سویرے چوری کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم چور صداقت فارمیسی اینڈ کاسمیٹکس کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ واردات صبح تقریباً چھ بجے پیش آئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق، پولیس اہلکاروں اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ فرانزک ٹیم نے موقع سے فنگر پرنٹس اور دیگر اہم شواہد بھی حاصل کیے۔

ڈی ایس پی وقار عظیم نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واقعے کے بعد تاجروں اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کی جائے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 22, 2026): An early morning robbery took place in Kahuta city on Saturday, when unidentified thieves broke the locks of Sadaqat Pharmacy and Cosmetics and escaped with valuable items and cash. The incident occurred at approximately 6:00 AM.

Following the incident, DSP Kahuta Waqar Azeem, SHO Kahuta Chaudhry Rafiq, police personnel and teams from the Punjab Forensic Science Agency arrived at the scene.

The forensic team collected evidence, including fingerprints, from the crime scene to assist in the investigation.

DSP Waqar Azeem stated that police were using modern digital investigation techniques to trace and identify the suspects.

The incident has raised concern among local traders and residents, who have demanded the immediate arrest of those responsible and the recovery of the stolen cash and valuables.

موضع لہڑی ڈھوک جمیل آباد میں سیاسی و سماجی تقریب، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ایک لاکھ روپے نقد عطیہ، تین ڈھوکوں کی گلیوں کے لیے 50 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان

Political Gathering Held in Lehri Dhok Jamilabad; MPA Raja Sagheer Ahmed Donates Rs. 100,000 and Announces Rs. 5 Million for Streets in Three Villages

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2026)
موضع لہڑی ڈھوک جمیل آباد میں سیاسی تقریب، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی خصوصی شرکت، اہلِ علاقہ کی اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڑھ کلومیٹر کچی سڑک کی تعمیر، راجہ صغیر احمد کا ایک لاکھ روپے نقد عطیہ اور تین ڈھوکوں کی گلیوں کے لیے 50 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے موضع لہڑی ڈھوک جمیل آباد میں سابق کونسلر یونین کونسل لہڑی شبیر احمد کی رہائش گاہ پر ایک اہم سیاسی و سماجی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، امیدوار برائے ایم پی اے بیرسٹر احمد صغیرراجہ سمیت علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن) یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ، سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار، ریٹائرڈ صوبیدار راجہ طارق، تنویر احمد، راجہ انوار الحق، ریٹائرڈ صوبیدار راجہ محمود، منیب الرحمن (مقیم برطانیہ) اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے اس موقع پر اہلِ علاقہ نے شرکاء کو بتایا کہ موضع لہڑی ڈھوک جمیل آباد کے رہائشیوں نے حکومتی وسائل کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل کچی سڑک تعمیر کی ہے، جس پر مجموعی طور پر دس لاکھ روپے لاگت آئی۔ اہلِ علاقہ کا یہ اقدام باہمی تعاون، اتحاد اور اپنی آبادی کے مسائل حل کرنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے تقریب کے دوران ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اہلِ علاقہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے موقع پر اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا، جبکہ ڈھوک جمیل آباد، ڈھوک شمس آباد اور ڈھوک پیل کی گلیوں کی تعمیر و بہتری کے لیے حلقہ کے ترقیاتی فنڈز سے پچاس لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیااس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ نے بھی علاقے کی ترقیاتی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیاتقریب میں شرکاء نے اہلِ علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اعلان کردہ فنڈز سے علاقے کی گلیوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری میں مدد ملے گی۔ تقریب میں علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Illegal Tree Cutting Threatens Kahuta’s Forests; Questions Raised Over Silence of Forest and Guzara Departments, Public Demands Immediate Action from Authorities

کہوٹہ کے سرسبز جنگلات غیر قانونی کٹائی کی زد میں، محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کی خاموشی پر سوالات، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2026)
کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر، لکڑی چوروں کی موجیں، محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، بااثر افراد کی جانب سے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث سرسبز و شاداب جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ مبینہ طور پر لکڑی چوروں نے جنگلات کا رخ کر رکھا ہے اور قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے جنگلات میں موجود سرسبز چیڑ، جنگلی زیتون (کہوہ)، پلائی اور دیگر قیمتی اقسام کے بڑے بڑے قدآور درختوں کو مبینہ طور پر بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے۔ درختوں کی اس بے رحمانہ کٹائی سے نہ صرف قدرتی حسن متاثر ہو رہا ہے بلکہ علاقے کے ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق بااثر لکڑی چور مبینہ طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے وقت میں کہوٹہ کے سرسبز جنگلات کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔ جنگلات کی حفاظت کرنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کہ قیمتی درختوں کی کٹائی کے خلاف مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر جنگلات پنجاب، سیکرٹری جنگلات، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کہوٹہ کے جنگلات کی تباہی کا فوری ازخود نوٹس لیں، غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متعلقہ محکموں کے کردار کی بھی شفاف تحقیقات کروائی جائیں، تاکہ کہوٹہ کے قدرتی حسن اور قیمتی جنگلات کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button