16 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Havaldar Adnan Satti Martyred While Fighting Terrorists; Laid to Rest with Full Military Honours

کہوٹہ آزاد پتن کے بہادر سپوت حوالدار عدنان ستی بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16نومبر2026)
کہوٹہ آزاد پتن کا بہادر سپوت حوالدار عدنان ستی بلوچستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، علاقے کی فضا سوگوار، ہزاروں افراد کی شرکت، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک،کہوٹہ آزاد پتن سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار عدنان ستی بلوچستان میں وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید کی وطنِ عزیز کے لیے عظیم قربانی پر پورا علاقہ غم اور فخر کی ملی جلی کیفیت سے دوچار ہے، جبکہ ان کی شہادت کی خبر سے اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب سوگوار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ آزاد پتن کے رہائشی حوالدار عدنان ستی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہید کا نمازِ جنازہ دھپری کے مقام پر ادا کیا گیا، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنماؤں، صحافیوں، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل عامر خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ، صدر مسلم لیگ (ن) یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) رفاقت حسین جنجوعہ، مولانا حافظ ذکیر احمد صابری، صاحبزادہ محمد فرید، حاجی محمد سلیم، قاضی اخلاق کھٹڑ، پاپا نور مغل کالج کالونی، مولانا طلعت صابری، مولانا حافظ ظہیر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر معززین اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید حوالدار عدنان ستی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور وطنِ عزیز کے اس بہادر سپوت کو فوجی اعزازات کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر شرکائے جنازہ نے شہید حوالدار عدنان ستی کی عظیم قربانی، بہادری اور وطن سے محبت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کے تحفظ، سلامتی اور امن کو یقینی بنا رہے ہیں۔ شہداء قوم کا فخر اور ملک و ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پوری قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔حوالدار عدنان ستی نے وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے بہادری اور حب الوطنی کی ایک عظیم مثال قائم کی۔ ان کی شہادت نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 16, 2026):  Havaldar Adnan Satti, a brave son of Kahuta’s Azad Pattan area, embraced martyrdom while fighting terrorists in Balochistan in defence of the country.

His martyrdom has plunged the entire region into mourning, while his supreme sacrifice has also become a source of pride for the local community.

According to details, Havaldar Adnan Satti, a resident of Azad Pattan, Kahuta, displayed exceptional courage and bravery during an operation against terrorists in Balochistan and laid down his life in the line of duty.

His funeral prayers were offered at Dhapri and attended by thousands of people, including senior Pakistan Army officers, political and social figures, religious scholars, journalists, family members and residents from different walks of life.

Among those attending were Lieutenant General Aamir Khan, Parliamentary Secretary for Defence and MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, young political figure Raja Ikram Janjua, PML-N UC Lehri President Raja Fayyaz Yaqoob Janjua, PML-N Youth Wing President Rafiqat Hussain Janjua, Maulana Hafiz Zakir Ahmed Sabri, Sahibzada Muhammad Fareed, Haji Muhammad Saleem, Qazi Akhlaq Khattar, Papa Noor Mughal of College Colony, Maulana Talat Sabri, Maulana Hafiz Zaheer and Additional General Secretary of Kahuta Press Club Kabir Ahmed Janjua, along with numerous other prominent personalities.

Following the funeral prayers, the martyred soldier was laid to rest with full military honours. A smartly turned-out contingent of the Pakistan Army presented a guard of honour and saluted the brave soldier who sacrificed his life for the motherland.

Participants paid glowing tributes to Havaldar Adnan Satti for his courage, patriotism and supreme sacrifice. They said that Pakistan Army personnel were laying down their lives to safeguard the country’s sovereignty, security and peace.

They described the martyrs as the pride and precious asset of the nation, adding that their sacrifices would always be remembered and honoured by the entire country.

Havaldar Adnan Satti set a remarkable example of bravery and patriotism by sacrificing his life in the defence of Pakistan. His martyrdom is a matter of pride not only for his family but also for the entire region.

May Allah Almighty elevate the rank of the martyred soldier, grant him the highest place in Jannat-ul-Firdous and give his bereaved family strength and patience to bear this immense loss. Ameen.

کہوٹہ میں نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ کے نئے کاروباری مرکز ایس ایس ٹچ زون کا شاندار افتتاح، معززینِ علاقہ کی بھرپور شرکت

Young Entrepreneur Syed Shoaib Shah Inaugurates New Business Centre ‘SS Touch Zone’ in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16نومبر2026)
کہوٹہ کی نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ کے نئے کاروباری مرکز ایس ایس ٹچ زون کا شاندار افتتاح، معززینِ علاقہ، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، سید شعیب شاہ کو مبارکباد اور کاروبار میں ترقی و برکت کے لیے خصوصی دعائیں،کہوٹہ کی نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ کے جدید کاروباری مرکز **ایس ایس ٹچ زون  واقع بالمقابل پرانی کچہری کہوٹہ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ کو نئے کاروبار کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ نے ایس ایس ٹچ زون کے نام سے ایک نئے کاروباری مرکز کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر پیر سید کاظم حسین شاہ، صدر جماعت اہلِ سنت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی، سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، معروف صحافی شیخ خلیل الرحمن، ملک محمود اختر، ملک عبدالقدیر، محمد اختر قریشی، وحید اختر قریشی، انعام ہاشمی،شیخ سہیل،قاضی احسان، ریحان مرزا، ثاقب جٹ، عمران عباس، کاشی مرزا سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے سید شعیب شاہ کو نئے کاروباری مرکز کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایس ایس ٹچ زون کہوٹہ کے شہریوں کو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شرکاء نے ان کے کاروبار کی کامیابی، ترقی اور رزقِ حلال میں برکت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس موقع پر نوجوان کاروباری شخصیت سید شعیب شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ٹچ زون میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کے جدید سسٹمز کی فروخت اور تنصیب سمیت انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معیاری مصنوعات اور بہترین سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں اور انہیں اپنے کاموں کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنا اور انہیں بہترین سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ آخر میں سید شعیب شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی تمام شخصیات، دوست احباب اور معززینِ علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Press Club Kahuta Office-Bearer Kabir Ahmed Janjua Meets Maulana Muhammad Idrees Hashmi, Congratulates Him on Successful Overseas Preaching Tour

کبیر احمد جنجوعہ کی ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد ادریس ہاشمی سے ملاقات، کامیاب تبلیغی دورہ بیرونِ ملک مکمل کرکے وطن واپسی پر مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16نومبر2026)
صدر جماعت اہلِ سنت تحصیل کہوٹہ ممتاز عالم دین محمد ادریس ہاشمی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی خصوصی ملاقات، کامیاب تبلیغی دورہ بیرونِ ملک مکمل کرکے وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق صدر جماعت اہلِ سنت تحصیل کہوٹہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد ادریس ہاشمی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر کبیر احمد جنجوعہ نے صاحبزادہ محمد ادریس ہاشمی کو بیرونِ ملک کامیاب تبلیغی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دینی و تبلیغی سرگرمیوں اور معاشرے میں اصلاحِ احوال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کبیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ علمائے کرام اور دینی شخصیات معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے، اتحاد اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ بیرونِ ملک تبلیغی سرگرمیوں کے ذریعے دینِ اسلام کا پیغام عام کرنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد ادریس ہاشمی نے محبت اور عزت افزائی پر کبیر احمد جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ ان کی دینی، تبلیغی اور سماجی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام دینی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button