Kallar Syedan: 17-Year-Old Student Injured in Alleged Firing by Cousin
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر2026)—کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں 17 سالہ حارث علی سکنہ لونی جسیال کو کزن نے گولی مار کر زخمی کر دیا حارث علی نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ کلاس ششم کا طالب علم ہے ،گزشتہ شام اپنے محلہ داروں عبداللہ،محمد ذیشان کے ہمراہ موٹرساۂیکل پر کلر سیداں گراؤنڈ میں جا بیٹھے کر بیٹھے ہم تینوں باتیں کر رہے تھے کہ کہ اچانک میرے کزن عبداللہ نے اپنی شلوار کی ڈب سے پستول نکال لیا اور سیدھا فائر بانیت قتل مجھ پر کیا جو میری بائیں پنڈلی پر سامنے سے لگا اور آر پار ہو گیا ۔مجھے معلوم نہیں کہ عبداللہ نے مجھے فائر کیوں اور کس کے کہنے پر کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 2, 2026): A 17-year-old student, Harris Ali, a resident of Looni Jassial, was allegedly shot and injured by his cousin at the Kallar Syedan Sports Stadium.
According to the complaint submitted by Harris Ali, he is a sixth-grade student. He stated that on the previous evening, he went to the Kallar Syedan ground on a motorcycle along with his neighbours, Abdullah and Muhammad Zeeshan. The three were sitting together and talking when, according to his statement, his cousin Abdullah suddenly pulled out a pistol from his waistband and allegedly fired directly at him with the intention of killing him.
The bullet struck Haris Ali in the front of his left calf and passed through it, causing an injury.
In his complaint, Harris Ali said that he did not know why Abdullah had fired at him or at whose direction he had allegedly carried out the shooting.
Police have registered a case on the basis of the injured student's complaint, while further investigation into the incident is underway.
کلرسیداں: معروف عالم دین محمد اقبال قریشی دو ماہ کے تبلیغی دورۂ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Kallar Syedan: Religious Scholar Muhammad Iqbal Qureshi Returns Home After Two-Month Dawah Tour of Britain
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر2026)—معروف عالم دین دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے خلیفہ محمد اقبال قریشی برطانیہ کے دو ماہ کے تبلیغی دورے کے بعد وطن لوٹ آئے جماعت اسلامی کے رہنما حاجی ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،چوہدری محمد عظیم،اکرام الحق قریشی نے ملاقات کی،محمد اقبال قریشی نے کہا کہ مسلمان امت واحدہ ہیں ان کی نظری فکری اور فرقہ بندی سے اسلام کو نقصان ہوا ہے ہماری نجات کا راز قرآن حکیم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے نجات اور اصلاح کے لیئے قرآن مجید ہی کافی ہے مگر ہم قرآن سے دوری اختیار کرکے مختلف کتب میں اسلام کو تلاش کرتے ہیں یہ عمل مایوس کن ہے ہمیں سب سے پہلے قرآن مجید سے ہی رہنمائی حاصل کرنی چاہیئے
Choa Khalsa Goat Theft Case: Kallar Syedan Police Arrest Butcher Mudassar as Number of Suspects in Custody Rises
چوآ خالصہ بکری چوری کیس: کلرسیداں پولیس نے قصاب مدثر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی تعداد بڑھ گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر2026)—چوآخالصہ بکری چوری کیس میں کلرسیداں کے قصاب مدثر کو بھی کلرسیداں پولیس نے گرفتار کر لیا اس کیس میں اب تک طاہر کق اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا سائیں تضارب حسین جنجوعہ،گلفام قصاب اور مدثر کو بھی گرفتار کر لیا گیا
Bull Race Turns into Battleground in Choa Khalsa; Father and Son Seriously Injured, 40 Booked Over Violence and Aerial Firing
چوآ خالصہ میں بیل دوڑ کا میدان میدانِ جنگ بن گیا؛ باپ بیٹا شدید زخمی، تشدد اور ہوائی فائرنگ پر 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر2026)— چوآ خالصہ میں بیل دوڑ کے لیے سجایا گیا میدان میدانِ جنگ بن گیا، آہنی راڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال، باپ بیٹا شدید زخمی، ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے، پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سوئی چیمیاں کے رہائشی قیصر محمود نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے بیٹے محمد ولید کے ہمراہ چوآ خالصہ میں منعقدہ بیل دوڑ میں شریک ہونے کے لیے گیا تھا، جہاں اس کا بیل بھی مقابلے میں شامل تھا۔ جب وہ اپنے بیل کو دوڑ میں شامل کرنے کے لیے گراؤنڈ میں لے کر گیا تو وہاں سردار نبیل نامی شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ اسی دوران انتظامیہ سے وابستہ تقریباً 35 سے 40 افراد بھی گراؤنڈ میں آگئے اور مبینہ طور پر گالم گلوچ کرتے ہوئے اسے اور اس کے بیٹے محمد ولید کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ سردار نبیل نے مبینہ طور پر پسٹل نکال کر محمد ولید پر تان لیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ندیم قریشی آہنی راڈ، واجد بھٹی آہنی راڈ، خاور اور ذیشان ڈنڈوں، حسنین بھٹی آہنی مکل جبکہ ایک نامعلوم شخص بھی مبینہ طور پر مسلح ہوکر وہاں پہنچ گئے اور ہم پر حملہ اور ہو گئے جس سے ہم باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے اب تک پانچ سے زائد نامزد افراد کو گرفتار کر لیا دیگر کے کیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
- Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi
Gujar Khan; Quetta Express Last Carriage Derails
گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 02 اکتوبر 2026): گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ پل کے نیچے راولپنڈی سے لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کی آخری بوگی ٹریک سے اتر گئی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مبینہ طور پر بریک سیٹ میں خرابی کے باعث ٹرین کی آخری بوگی ڈی ریل ہوئی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث تقریباً ایک کلومیٹر تک ریلوے ٹریک متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اس روٹ پر ریل ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
حادثے کے باعث راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، جبکہ مسافروں کو تاخیر اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ٹریک سے ہٹا کر ریکور کر لیا گیا، جس کے بعد ضروری کارروائی اور حفاظتی جانچ مکمل کرتے ہوئے راولپنڈی-لاہور ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
حالیہ عرصے میں ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے کے پے در پے واقعات کے باعث عوامی و سماجی حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
عوامی حلقوں نے ریلوے کوچز، بریکنگ سسٹم اور ریلوے ٹریکس کی باقاعدہ اور مؤثر جانچ پڑتال، بروقت مرمت اور ضروری دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, October 02, 2026): The last carriage of the Quetta Express, travelling from Rawalpindi to Lahore, derailed underneath a bridge on the GT Road near Gujar Khan, causing disruption to rail traffic for several hours. Fortunately, all passengers on board remained safe and no casualties were reported.
According to railway officials, the carriage reportedly derailed due to a suspected fault in the brake set. The incident affected approximately one kilometre of railway track, resulting in the suspension of train operations on the affected section.
The derailment also disrupted the schedules of several other trains, causing delays and inconvenience to passengers travelling on the Rawalpindi-Lahore railway route.
Railway officials said that the affected carriage was subsequently removed from the track and recovered. Following completion of the recovery operation and necessary safety checks, rail traffic on the Rawalpindi-Lahore section was restored.
The incident has once again drawn attention to concerns over railway safety and the increasing number of derailment-related incidents in recent times. Public and social circles have urged the Prime Minister of Pakistan and senior railway authorities to take practical and effective measures to improve the safety of passengers and prevent such incidents in the future.
They stressed the need for regular inspection and maintenance of railway coaches, braking systems and tracks to ensure safe and uninterrupted train operations.
- Reported By: Mohammad Naseer Raja
Rawalpindi: Child Safety Must Be Ensured Before Accidents, Not After Them
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر 2026)—بچوں کی حفاظت حادثے کے بعد نہیں، حادثے سے پہلے یقینی بنانا ہوگی ،مری میں اسکول وین کے افسوس ناک حادثے میں بچوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میں زخمی بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔یہ واقعہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑیوں کے لیے موثر اور لازمی حفاظتی نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سیفٹی ماہراحمد طاہر چوہان نے مری حادثہ پر اپنے رد عمل میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہر اسکول وین کا باقاعدگی سے سرکاری یا مجاز ادارے سے جامع معائنہ، لازمی بیمہ، ڈرائیور کی جانچ اور ہنگامی حفاظتی آلات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔گاڑی کی بریک، ٹائر، برقی نظام، بیٹری، دروازے، ہنگامی راستے اور گنجائش سمیت تمام اہم حفاظتی پہلوں کی باقاعدہ جانچ ہونی چاہیے، اور غیر محفوظ گاڑی کو دوبارہ معائنہ پاس کیے بغیر سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ہمیں حادثے کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے حادثے سے پہلے خطرے کی نشاندہی اور روک تھام کی پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے موثر گاڑی معائنہ اور بیمہ نظام سے بھی سیکھا جاسکتا ہے۔بچوں کی جان قیمتی ہے۔ کوئی بچہ اسکول جاتے ہوئے محض قسمت کے سہارے سفر نہیں کرنا چاہیے۔
Rawalpindi (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 01, 2026): Safety expert Ahmed Tahir Chauhan has expressed deep concern over the injuries suffered by children in the recent school van accident in Murree, stressing that effective and mandatory safety measures for vehicles transporting schoolchildren must be implemented across Pakistan.
Expressing sympathy with the injured children and their families, Chauhan said the incident highlights the urgent need for a comprehensive safety system for school vans.
He called for every school van to undergo regular comprehensive inspections by government or authorized agencies. He also emphasized the need for mandatory insurance, proper verification of drivers, and the availability of emergency safety equipment.
According to Chauhan, critical safety components including brakes, tyres, electrical systems, batteries, doors, emergency exits and passenger capacity should be inspected regularly. He said vehicles found to be unsafe should not be allowed back on the road until they successfully pass a subsequent inspection.
He stressed that authorities should adopt a policy focused on identifying and preventing risks before accidents occur rather than taking action only after an incident.
Chauhan also suggested that Pakistan could learn from effective vehicle inspection and insurance systems in countries such as the United Arab Emirates.
“Children’s lives are precious. No child should have to rely merely on luck while travelling to school,” he said.
معروف صحافی سید آصف شاہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
Journalist Syed Asif Shah Returns Home After Performing Umrah
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02 اکتوبر 2026)—تھانہ روات کے معروف صحافی سید آصف شاہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے قاضی نسیم اعجاز و دیگر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
- Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi
Kahuta; Tribute to Retiring Headmaster Raja Khalid Mahmood
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2026) سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کا خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان سے ہم نے بہت سیکھا ہے موصوف نے اپنیدوران سروس زندگی انہتائی احسن طریقے سے گزاری اور پوری ایمانداری سے علم کی روشنی پھیلائی،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ہیڈ ماسٹر راجہ خالد محمود 43سال سروس مکمل کر نے کے بعد ریٹائر ہو گے، الوادعی تقریب میں علاقے بھر کے معززین سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کو وقار طریقے سے ان کو الوادع کیا، ٹیلی فون پر سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے انتہائی قابل عزت استاد محترم ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کے نام خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ایک کامیاب شاگرد کی کامیابی کے پیچھے ہمیشہ کسی نہ کسی عظیم استاد کی محنت، رہنمائی اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ مجھے استادِ محترم راجہ خالد محمود سے سیکھنے کا موقع ملا۔آج ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری زندگی میں جو بھی کامیابیاں ہیں، ان میں میرے استاد کی تعلیم، تربیت، شفقت اور رہنمائی کا نمایاں حصہ ہے۔ میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے محترم استاد کے سر باندھتا ہوں، جنہوں نے صرف کتابیں نہیں پڑھائیں بلکہ زندگی کو سمجھنے، آگے بڑھنے اور اچھا انسان بننے کا شعور بھی دیا۔استاد ریٹائر ہوتا ہے، مگر اس کی دی ہوئی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کبھی ریٹائر نہیں ہوتی۔ راجہ خالد محمود کی خدمات اور ان کے شاگردوں کی کامیابیاں ان کی اصل میراث ہیں۔سر! آپ کی محنت ہماری کامیابیوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد صحت، سکون، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔
Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, October 2, 2026) Raja Tasaduq Janjua, a young political figure from Sultan Khel, currently residing in Saudi Arabia, has paid tribute to Raja Khalid Mahmood, the retiring Headmaster of Government High School Bagh Jamri, acknowledging his outstanding services to education and his lasting contribution to the lives of his students.
Raja Khalid Mahmood retired after completing 43 years of dedicated service. A farewell ceremony was held in his honour, attended by prominent personalities, political and social figures, and respected members of the local community. The participants paid tribute to him and bid him farewell in a dignified manner.
In a telephone statement, Raja Tasaduq Janjua said that Raja Khalid Mahmood was one of his most respected teachers and that he had learned a great deal from him.
He said, “Behind the success of every successful student, there is always the hard work, guidance and prayers of a great teacher. For me, it is an honour that I had the opportunity to learn from my respected teacher, Raja Khalid Mahmood.”
Paying tribute on the occasion of his retirement, Raja Tasaduq Janjua said that his teacher’s education, training, affection and guidance had played a significant role in whatever success he had achieved in life.
He added that Raja Khalid Mahmood did not merely teach his students from books, but also taught them how to understand life, move forward and become better human beings.
“I attribute much of my success to my respected teacher, who devoted his life to educating and guiding his students,” he said.
Raja Tasaduq Janjua further remarked that a teacher may retire from service, but the education, training and character-building imparted by a teacher never retire. The services of Raja Khalid Mahmood and the achievements of his students will remain his true legacy.
“Sir, your hard work will always live on through our achievements. May Allah Almighty bless you with good health, peace, honour and a life filled with happiness after your retirement,” he concluded.
حافظ نوید مغل کے دوسرے صاحبزادے نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی
Hafiz Naveed Mughal’s Second Son Achieves the Honor of Memorizing the Holy Quran
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اکتوبر2026) کہوٹہ بٹالہ شریف کے رہائشی حافظ نوید مغل کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کر لیا، نوید مغل کا یہ دوسرا صاحبزادہ ہے جس نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے اس پہلے ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ہے،تفصیل کے مطابق حافظ نوید کے دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے حفظِ قرآن مجید مکمل کر کے عظیم سعادت حاصل کر لی۔ اس روح پرور موقع پر اہلِ خانہ نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حافظ نوید کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب احسان اور فضل و کرم ہے کہ ان کے گھرانے کو ایک بار پھر قرآنِ کریم کی برکتوں اور نور سے منور ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس سے قبل ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل بھی حفظِ قرآن مجید مکمل کر چکے ہیں، جبکہ اب دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے بھی حفظِ قرآن کی عظیم نعمت حاصل کر لی ہے۔ حافظ نوید نے اپنے دونوں صاحبزادوں کے حفظِ قرآن کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کے سینوں کو قرآن پاک کے نور سے ہمیشہ منور رکھے، انہیں والدین کا فرمانبردار، دین کا خادم اور امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے۔انہوں نے قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ میں معاونت کرنے والے اساتذہ کرام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی یہ کامیابی اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ محمد سعد مغل اور حافظ محمد ابوبکر مغل کو قرآنِ کریم کا سچا حافظ، عامل اور خدمت گزار بنائے۔
PML-N’s Malik Munir Iqbal Chanr Wins NA-168 By-Election, Says Raja Habib Akbar
این اے 168 بہاولپور میں ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی، ن لیگ کی عوامی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ حبیب اکبر
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اکتوبر2026) بہاولپور این اے 168 میں ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی ن لیگ کی عوامی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ حبیب اکبرتفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما، کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حبیب اکبر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔راجہ حبیب اکبر نے کہا کہ ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور عوامی رابطے پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایکسپریس اردوانہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کیا، جو جمہوری نظام کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، اور این اے 168 کا انتخابی نتیجہ اسی سیاسی عمل کا حصہ ہے۔راجہ حبیب اکبر نے ملک منیر اقبال چنڑ، ان کے اہلِ خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور بہاولپور کے عوامی مسائل کو قومی اسمبلی کے فورم پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پارٹی قیادت کے ساتھ متحد ہیں اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے عوام کی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار قرار دیا ہیراجہ حبیب اکبر نے آخر میں ملک منیر اقبال چنڑ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔
- Reported By: Kabir Ahmed Janjua
گزشتہ دنوں کی خبریں ..
Previous Days News