07 June 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Eight Injured, Including Children, in Motorway M-2 Accident Near Chakri Interchange

چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے حادثہ، بچوں سمیت 8 افراد زخمی

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — موٹر وے ایم-2 پر چکری انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ چنگان کاروان کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 10 سالہ حارث، 30 سالہ عارف، 7 سالہ وارث عارف، 7 سالہ امامیہ طارق اور 30 سالہ بلال نصیر شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کیں

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 07, 2026) — Eight people, including children, were injured in a traffic accident on Motorway M-2 near the Chakri Interchange, according to Rescue 1122 officials.

Rescue authorities said the accident occurred when the driver of a Changan Karvaan reportedly fell asleep while driving, causing the vehicle to lose control and overturn on the motorway.

Emergency responders from Rescue 1122 rushed to the scene and launched immediate rescue operations. Five injured passengers were provided first aid before being shifted to a nearby hospital for further medical treatment, while three others received medical assistance at the scene and were discharged.

Among those injured were 10-year-old Haris, 30-year-old Arif, 7-year-old Waris Arif, 7-year-old Imamia Tariq, and 30-year-old Bilal Naseer. The identities of the remaining injured individuals were not immediately released.

Rescue officials stated that their teams acted promptly to secure the accident site, provide emergency medical care, and ensure the safe transportation of the injured to healthcare facilities.

Authorities have urged motorists to exercise caution during long-distance travel, particularly on motorways, and to avoid driving while fatigued or drowsy. Further details regarding the condition of the injured passengers were not available at the time of filing this report.

NADRA Cancels 4.2 Million CNICs of Deceased Persons in Major Verification Drive

نادرا کا بڑا اقدام، 42 لاکھ فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —اسلام آباد: نادرا نے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کردیئے ، یہ وہ شناختی کارڈز ہیں جن کے حامل افراد سول ریکارڈ کے مطابق وفات پا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان کے قومی شناختی نظام کی شفافیت اور ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا تصدیقی عمل مکمل کرلیا۔جس کے تحت سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کا موازنہ کر کے 42 لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔یہ وہ شناختی کارڈز ہیں جن کے حامل افراد سول ریکارڈ کے مطابق وفات پا چکے ہیں لیکن ان کے شناختی کارڈز تاحال فعال تھے۔نادرا حکام نے بتایا کہ یہ منسوخیاں نادرا آرڈیننس اور نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ رولز کے تحت کی گئی ہیں۔

Kallar Syedan Police Recover Seven Vehicles Worth Millions and Return Them to Owners in Major Operation

کلر سیداں پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر کلر سیداں میں کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے،ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی ہمراہ تھے، ملزم نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر دیگر اضلاع میں فروخت کر دی تھیں،کلرسیداں پولیس نے چند روز کے اندر پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں برآمد کیں،گاڑیوں کے مالکان نے آئی جی پنجاب اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا شکریہ ادا کیا،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہری لین دین میں محتاط طرز عمل اپنائیں تاکہ دھوکہ دہی اور استحصال سے محفوظ رہ سکیں،ایس پی صدر انعم شیر۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر کلر سیداں میں کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں،ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی ہمراہ تھے، ملزم نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر دیگر اضلاع میں فروخت کر دی تھیں،کلرسیداں پولیس نے چند روز کے اندر پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں برآمد کیں،گاڑیوں کے مالکان نے آئی جی پنجاب اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا شکریہ ادا کیا،ایس پی صدر انعم شیرکا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہری لین دین میں محتاط طرز عمل اپنائیں تاکہ دھوکہ دہی اور استحصال سے محفوظ رہ سکیں۔

Chakri Police Arrest Man Accused of Rape and Blackmailing Married Woman; Motorcycle Recovered

تھانہ چکری پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — تھانہ چکری پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص مجھے بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا اور مجھ سے رقم لیتا رہا مدعیہ مقدمہ، ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور خاتون سے لی گئی رقم سے خریدا گیا موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا اور رقم لیتا رہا، ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور خاتون سے لی گئی رقم سے خریدا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد ناقابل برداشت ہیں۔

City Police Arrest Man for Stabbing Three Citizens, Including a Bystander, Over Old Enmity

تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے 3 شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —) تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، 5 روز قبل سابقہ رنجش پر ساتھی کے ہمراہ چھریوں کے وار سے راہگیر سمیت 3 شہریوں کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل سابقہ رنجش پر ساتھی کے ہمراہ چھریوں کے وار سے راہگیر سمیت 3 شہریوں کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی راول کا کہناتھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Pirwadhai Police Arrest Proclaimed Offender Wanted in Breach of Trust Case

پیرودھائی پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

www.pothwar.com / Pirwadhai

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — پیرودھائی پولیس کی کارروائی امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتارکر لیا، اشتہار ی سال 2024 سے پیرودھائی پولیس کو مطلوب تھا،پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی راول ل کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Rawalpindi Police Detain Four Suspects, Recover 2kg Hashish and 25 Litres of Alcohol

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، 2 کلو چرس اور 25 لیٹر شراب برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر 2 کلو گرام چرس اور 25 لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو گرام چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر 20لیٹر شراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔

Rawalpindi Police Arrest Six Suspects and Recover Weapons with Ammunition

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 6 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،6 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیرودھائی، کینٹ، ائیر پورٹ، چکلالہ،ٹیکسلا اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button