17 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three Electric Bus Routes Finalised

کلرسیداں میں الیکٹرک بسوں کے تین روٹس فائنل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)–گرین الیکڑک بسز کے روٹ کے حوالے سے اہم اجلاس پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثنا ارشد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کی نمائندگی ان کے کوآرڈینیٹر شیخ سلیمان شمسی،چیف آفیسر بلدیہ رفعت اقبال پاشا،محکمہ ریونیو کی نمائندگی گرداور راجہ شاھد محمود،سیکرٹری آر ٹی اے،ٹریفک اور بس کمپنی کے نمائندگان سمیت سردار شاہد،سرمد بٹ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل کلرسیداں کے لیئے الیکٹرک بسوں کے تین روٹ فائنل کر لیئے گئے بسوں کا مین اڈہ مرید چوک کلرسیداں میں ہو گا روٹ نمبر ایک سرصوبہ شاہ سے براستہ چوآ خالصہ مرید چوک،روٹ نمبر دو دوبیرن سے براستہ دھمالی مرید چوک اور روٹ تین مرید چوک کلرسیداں سے ٹی چوک روات ہو گا جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے کمیٹی نے سارا دن کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور ٹی چوک کا دورہ کر کے بس اسٹاپس کو بھی حتمی شکل دے دی کمیٹی کے مطابق الیکٹرک بسیں تحصیل کلرسیداں کی اسی فیصد سے زائد ابادی کو سفری سہولیات مہیا کریں گی

Kallar Syedan (November 17, 2026): Three routes for the proposed electric bus service in Tehsil Kallar Syedan have been finalised at an important meeting chaired by Assistant Commissioner Sana Arshad on Monday.

The meeting was attended by Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, Sheikh Suleman Shamsi, representing Federal Parliamentary Secretary Raja Osama Sarwar, Chief Officer Municipal Committee Rafat Iqbal Pasha, Revenue Department representative Girdawar Raja Shahid Mahmood, Secretary Regional Transport Authority (RTA), representatives of the traffic police and bus company, as well as Sardar Shahid, Sarmad Butt and other officials.

According to the decisions taken at the meeting, the main bus terminal will be established at Murid Chowk in Kallar Syedan. Three routes have been finalised:

  1. Route 1: Sarsooba Shah to Murid Chowk via Choha Khalsa.

  2. Route 2: Doberan to Murid Chowk via Dhamali.

  3. Route 3: Murid Chowk, Kallar Syedan, to T-Chowk, Rawat.

The authorities have also kept the option open to extend the routes according to public demand and requirements.

The committee conducted field visits throughout the day, covering the routes from Kallar Syedan to Sarsooba Shah, Doberan Kalan and T-Chowk Rawat. Proposed bus stops along all three routes were also finalised during these visits.

According to the committee, the electric bus service is expected to provide modern and convenient transportation facilities to more than 80 per cent of the population of Tehsil Kallar Syedan.

The initiative is expected to significantly improve public transport connectivity and make daily commuting easier for residents of the area.

کلرسیداں: درکالی شیرشاہی میں گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دو موبائل فون چوری

Kallar Syedan: Jewellery Worth Rs 20 Lakh and Two Mobile Phones Stolen from House in Darkali Sher Shahi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)–الطاف احمد سکنہ درکالی شیرشاہی نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گاؤں گف اپنے بھانجے کی شادی پر گیا ہوا تھا دار ڈیڑھ بجے گھر واپس آئے تو مین گیٹ بند جبکہ ہال کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور لائٹس آن تھیں کمروں میں پڑتال کرنے پر بہو کے کمرے سے زیور قریب 14/15 تولے مالیتی مبلغ رقم 18/20 لاکھ الماریوں سے غائب تھا جبکہ دو عدد موبائل فونز جو کہ خراب حالت میں پڑے ہوئے تھے نامعلوم ملزمان انہیں بھی اٹھا کر لے گئے۔

Danish Ijaz Butt Returns Home After Performing Umrah

دانش اعجاز بٹ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ کے فرزند اور مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض کے داماد دانش اعجاز بٹ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔

Former MPA Col (R) Shabbir Awan Meets PTI Secretary General Salman Akram Raja in Lahore

سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کی لاہور میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے ملاقات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)– سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں عمران خان کی رہائی، ملکی سیاسی صورتحال اور حلقہ پی پی 7 کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی،اس موقع پر سلمان اکرم راجہ صاحب نے کرنل شبیر اعوان کی جدوجہد اور عمران خان کے ساتھ ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے خان صاحب کی خاطر اپنی جیتی ہوئی نشست قربان کی، بڑے مالی فوائد اور وزارتوں کی پیشکشوں کے باوجود اصولی مؤقف نہ بدلا اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے،آپ جیسے لوگوں کو دیکھ کر ہم جیسے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات ریٹرننگ آفیسر نے لوگوں کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مجھے کامیاب قرار دیا میں نے کئی ایام تک فتح کے جلوس نکالے مخالف امیدوار نے شکست قبول کرنے کا بھی اعلان کیا مگر دس ایام بعد مجھے فتح کو فارم 47 کے تحت شکست میں بدل ڈالا گیا میں نے اصولی سیاست کی ووٹ بانی کی امانت تھی خیانت کا مرتکب ہو کر اپنی دنیا و آخرت خراب نہیں کر سکتا تھا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button