11 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan : Police Raid Pothwari Poetry Gathering in Village Karpal, Three Arrested

کلر سیداں میں پوٹھواری شعر خوانی کی محفل پر پولیس کا چھاپہ، تین افراد گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —کلر سیداں پولیس نے پوٹھواری شعر خوانی کی محفل پر چھاپہ مار کر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق انہیں 15 پر کال وصول ہوئی تھی کہ کرپال گاوں میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر پولیس شب سوا بارہ بجے موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ سہیل نامی شخص کے گھر میں شعر خوانی کی محفل سجی ہوئی ہے جہاں اسپیکر کی بلند آواز آ رہی ہے ۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر چند اشخاص بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تین افراد طاہر محمود،فیصل الرحمان اور جابر علی کو گرفتار کر لیا جبکہ مطیع ڈھولکی والا، بھٹی گھڑا نواز سکنہ نلہ مسلماناں جبکہ ایک کس نامعلوم جو پیسے چن رہے تھے پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، موقع سے ایک عدد ڈھولکی، گھڑے چار عدد، اسٹینڈ سپیکرز 2 عدد، گھڑوں والا اسٹینڈ ایک عدد،میکسچر ایک عدد ،پاور مائیک دس عدداور تاریں قبضہ میں لے لی گئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 11, 2026) — Kallar Syedan Police conducted a late-night raid on a Potohari poetry gathering in Karpal village and registered a case under the Sound System Act for alleged violation of noise regulations.

According to police officials, a complaint was received through the emergency helpline reporting a violation of the Sound System Act in the village. Acting on the information, a police team reached the location shortly after midnight and found a poetry recital in progress at the residence of a man identified as Sohail, where loudspeaker announcements and amplified sound were reportedly being used.

Police stated that several individuals managed to flee upon seeing the police party. However, three persons identified as Tahir Mehmood, Faisal-ur-Rehman, and Jabar Ali were taken into custody at the scene.

The police further reported that Mutiya, described as a dholki player, Bhatti, a clay-pot percussion performer from Nala Musalmana, and another unidentified individual allegedly collecting money from attendees escaped before they could be apprehended.

During the operation, police seized one dholki, four clay percussion pots, two speaker stands, one pot stand, a mixer, ten microphones, and connecting wires as evidence.

A case has been registered under the relevant provisions of the Sound System Act, and further investigation is underway.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، 13 افغان باشندے حراست میں لے کر مہاجر کیمپ راولپنڈی منتقل

Kallar Syedan Police Detain 13 Afghan Nationals, Shift Them to Rawalpindi Refugee Camp

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —کلرسیداں پولیس نے 13 غیر ملکی مقیم افغانیوں کو حراست میں لے کر رفیوجی کیمپ راولپنڈی منقتل کر دیا۔ جن افغانیوں کو منتقل کیا گیا ہے ان میں حضرت اللہ،زلمی خان،عظمت اللہ،شاہد خان،اشرف خان، کشمیر خان، خاتونہ بی بی،ریشمہ بی بی، سہیل خان، ارسلان خان،تمنا دختر حضرت اللہ،عائشہ اور یوسف خان سکنائے افغانستان شامل ہیں، پولیس کے مطابق یہ تمام افراد بدون کاغذات اور کارڈ ہولڈر تھے جس پر انہیں حراست میں لے کر افغانستان منتقلی کے لیئے مہاجر کیمپ راولپنڈی منتقل کردیا گیا

Sheikh Khurshid Ahmed Appointed Vice President of PML-Z Core Committee

شیخ خورشید احمد مسلم لیگ ضیاء کی کور کمیٹی کے نائب صدر مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —مسلم لیگ ضیاء ضلع راولپنڈی کے صدر شیخ خورشید احمد نے مسلم لیگ ضیا کے صدر محمد اعجاز الحق سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں مسلم لیگ ضیا کی کور کمیٹی کا نائب صدر مقرر کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس پر انجمن تاجراں کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد نے اعتماد کرنے پر محمد اعجاز الحق کا شکریہ ادا کیا۔

Army Aviation Helicopter Crash a National Tragedy: Chaudhry Jameel Ahmed

آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثہ قومی سانحہ ہے: چوہدری جمیل احمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، چوہدری جمیل
راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری جمیل احمد نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کےایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں چوہدری جمیل نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر افسران اور جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر پوری قوم اس غم میں برابر کی شریک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
چوہدری جمیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرماۓ۔

Marriage of Malik Bilal Ishtiaq Celebrated; Prominent Political and Social Figures Attend Walima Reception

ملک بلال اشتیاق کی شادی، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —ضلع کونسل راولپنڈی کے سینئر اہلکار ملک اشتیاق حسین کے فرزند ملک بلال اشتیاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوھدری ربنواز منہاس، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، ریٹائرڈ ٹی ایم او قاضی عبدالباسط،ایس ڈی او ائیسکو انجینئر جمال لطیف چوھدری،حافظ سہیل اشرف ملک،مسعود ستی،جمشید چشتی،آصف سلیم،ساجد نصیر،راجہ شہزاد یونس،راجہ زاھد، فرحت کیانی،رمیض کیانی،چوھدری توقیر اسلم،نصیر اختر بھٹی، حاجی زاھد اقبال،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمور،مسعور احمد بھٹی، ماسٹر عبدالمجید،ماسٹر محمد ظہیر،راجہ رستم، افکار غزالی،قاسم مشتاق کیانی،چنگیز کیانی،راجہ فیاض الحق جنجوعہ،راجہ افتاب،راجہ جاوید اشرف، راجہ رفیق،بابو غضنفر، وقار کیانی،چوھدری قاسم،چوہدری مبشر،ملک ساجد،راجہ ساجد،ملک ضیا،واجد محمود،ممتاز کیانی،راجہ زاھد و دیگر نے شرکت کی،

Aurangzeb Farooqi Makes Brief Visit to Kallar Syedan, Meets Political and Religious Figures

اورنگزیب فاروقی کا کلر سیداں کا مختصر دورہ، سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کا مختصر دورہ کلرسیداں،حافظ محمد احسان نے استقبال کیا،اس موقع پر انجمن تاجران کے سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین، مسلم لیگ (ض) کے ضلعی صدر شیخ خورشید احمد، مفتی سلیم محمود ربانی، سردار وسیم،راجہ جاوید سکوٹ، اویس قریشی، سردار محمد اخلاق،راجہ عقبہ، ظہیر الدین بابر، حماد بٹ،
مرزا فرخ راجہ امیر،چوہدری فرحان،چوھدری عدیل،اظہر محمود کیانی،سردار سفیر،عبدالعلیم ایڈووکیٹ،چوہدری ناصر،محبوب صدیقی،حافظ شیر افضل، لطاہر مغل، شیخ نزاکت،وسیم معاویہ و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے اورنگزیب فاروقی سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی،

Nikah Registrar Kallar Syedan Asad Mahmood Bhatti Passes Away, Funeral to Be Offered Today

نکاح رجسٹرار کلرسیداں اسد محمود بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —نکاح رجسٹرار ڈھوک بھٹیاں بلدیہ کلرسیداں اسد محمود بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن ایک بجے ڈھوک بھٹیاں کلرسیداں کے قبرستان میں ادا کی جائے گی

Chaudhry Murtaza, Father of Teacher Chaudhry Naeem Arshad, Passes Away;

چوہدری نعیم ارشد کے والد چوہدری مرتضیٰ انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11جون 2026) —گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے معلم چوہدری نعیم ارشد کے والد محترم چوہدری مرتضی انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ظہور حسین شاہ، ڈاکٹر سید مخدوم علی شاہ، ڈاکٹر ظہیر حسین، چوہدری عبد الغفار چوھدری شاہد گجر، چوہدری ابرار حسین، احسان الحق قریشی، راجہ محمد اعجاز،راجہ عبد الرحمٰن، ماسٹر سرفراز، راجہ محمد رمضان منہاس،راجہ عبدالرؤف، چوہدری آصف نوارانی، راجہ عاصم صدیق، ٹھیکیدار ملک رفاقت، ماسٹر محمد اشتیاق، محمد اظہر،عامر اقبال بھٹی،خالد بزمی مسعود بھٹی، سید اظہر گیلانی، سید ظہیر گیلانی، ماسٹر محمد نجیب، قاضی محمد راؤف،ارشد بھٹی، چوہدری عبد الوحید، شبیر وینس، ثاقب رشید،سرفراز راجہ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button