11 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Anti-Encroachment Operation Launched on Kahuta-Rawalpindi Road

کہوٹہ: اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی ہدایت پر کہوٹہ پنڈی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 11 نومبر 2026): اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی ہدایت پر ون وے، ون روڈ انیشی ایٹو کے تحت کہوٹہ پنڈی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران سڑک کے دونوں اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات، تھڑے، سائن بورڈز اور ریڑھیاں ہٹا دی گئیں تاکہ سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے کشادہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر تجاوزات کے باعث سڑک پر موجود سامان بھی ضبط کر لیا گیا جبکہ غیر قانونی تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھری، کشادہ اور تجاوزات سے پاک سڑکیں فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تجاوزات کے باعث ٹریفک جام اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی قسم کے دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہریوں اور تاجروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Kahuta (Imran Zamir, Pothwar.com, November 11, 2026): A grand anti-encroachment operation has been launched on Kahuta-Rawalpindi Road on the directives of Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul, under the One Way, One Road Initiative.

During the operation, illegal encroachments, raised platforms, signboards and roadside stalls established on both sides of the road were removed to widen the thoroughfare and facilitate smoother traffic flow. Encroached materials were confiscated, while illegally constructed platforms were demolished.

Assistant Commissioner Shireen Gul said that providing citizens with clean, spacious and encroachment-free roads was among the administration’s top priorities. She noted that illegal encroachments had been causing traffic congestion and considerable difficulties for commuters.

She made it clear that no pressure or recommendations would be entertained during the operation, stressing that the law applies equally to everyone and that action against encroachments would continue without discrimination.

Local residents and traders welcomed the administration’s initiative, expressing hope that the removal of encroachments would improve traffic flow and enhance the overall appearance of Kahuta-Rawalpindi Road.

کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، پانچ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

Kahuta Police Arrest Motorcycle Theft Gang Leader and Accomplice, Recover Five Stolen Motorcycles

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 11 نومبر 2026): ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق کی زیر قیادت کہوٹہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار گینگ کا سرغنہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے انہیں چالان کی صورت میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کہوٹہ پولیس کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے۔

Raja Ikram Janjua: Barrister Ahmed Sagheer Raja Will Continue His Forefathers’ Legacy of Public Service

راجہ اکرام جنجوعہ: بیرسٹر احمد صغیر راجہ اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2026)
بیرسٹر احمد صغیر راجہ اپنے اجداد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، راجہ اکرام جنجوعہ،حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت بیرسٹر احمد صغیر راجہ حلقے کی عوام کے مسائل اور مشکلات کا احساس رکھنے والے نوجوان ہیں، جن کے دل میں اپنے علاقے اور یہاں کے لوگوں کے لیے درد موجود ہے۔ انہیں امید ہے کہ بیرسٹر احمد صغیر راجہ مستقبل میں عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔راجہ اکرام جنجوعہ نے کہا کہ بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ ان کے دادا باوا غلام فرید مرحوم نے اپنے دور میں جس خلوص، جذبے اور لگن کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی خدمت کی، وہ آج بھی اہلِ علاقہ کے لیے قابلِ ذکر ہے۔ اسی عوامی خدمت کی روایت کو ان کے والد اور موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد بھی آگے بڑھا رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان شاء اللہ بیرسٹر احمد صغیر راجہ بھی اپنے بزرگوں اور والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ نوجوان نسل کو عملی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں تاکہ علاقے کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ کر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔راجہ اکرام جنجوعہ کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی سیون کے عوام کو درپیش مسائل، بالخصوص تعلیم، صحت، سڑکوں، بنیادی سہولیات اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی آواز بننا اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہے۔

Prominent Kahuta Political and Social Figure and Transporter Raja Majeed of Gohra Rajgan Passes Away, Funeral Prayer to Be Held Today

کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ٹرانسپورٹر راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2026)
مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کے بہنوئی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان، راجہ خورشید آف گوہڑہ راجگان، راجہ شہزاد کے چچا جان، راجہ وقاص مجید، راجہ بلال مجید، راجہ اظہارمجید،راجہ امان مجید کے والد ماجد اور راجہ احتشام افضل کے ماموں جان کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت و معروف ٹرانسپورٹر راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں مرحوم کا نمازے جنازہ آج مورخہ11نومبر2026بروز بدھ دن2بجے ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان میں ادا کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button