29 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Punjab College Hosts Science Exhibition, Students Impress Visitors with Innovative Projects

کہوٹہ; پنجاب کالج میں شاندار سائنسی نمائش، طلبہ کے دلچسپ ماڈلز نے حاضرین کے دل جیت لیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ میں سائنسی نمائش مقابلے کا شاندار انعقاد،پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کی جانب سے سائنسی نمائش کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے نامور تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں اپنی سوچ اور اپنے ہنر کو عملی شکل میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عنایت اللہ ستی، معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ جاوید اقبال تھے، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ نعیم منہاس، پرنسپل، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نمائش میں بوائز کی جانب سے بحریہ فاؤنڈیشن اسکول، الائیڈ اسکول، ایجوکیئر سسٹم، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بٹالہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈوبیرن نے شرکت کی، جبکہ گرلز کی جانب سے خدا داد اسکول سسٹم اور ایجوکیئر اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات نے اپنے ماڈلز پیش کیے۔بچوں نے فزکس، بائیولوجی، کیمسٹری اور ریاضی کے حوالے سے نہایت خوبصورت اور دلچسپ ماڈلز اور پروجیکٹس تیار کیے تھے۔ ہر اسٹال پر بچوں نے نہ صرف اپنے ماڈل کی وضاحت کی بلکہ اس کے کام کرنے کا طریقہ اور اس کے فوائد بھی نہایت اعتماد کے ساتھ بیان کیے۔ بچوں کے پروجیکٹس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ علاقے کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس انہیں ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو پنجاب گروپ آف کالجز نے فراہم کیا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارا۔مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ شرکت کرنے والے تمام اسکولوں کو بھی ان کی شاندار شرکت پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر پورے ہال میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم تھی اور والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ ستی اور جاوید اقبال نے کہا کہ آج یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کسی سے کم نہیں ہیں، ان کو صرف موقع چاہیے۔ پنجاب گروپ آف کالجز نے آج یہ موقع فراہم کر کے بہت بڑا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اس عمر میں ان کی سوچ دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے وہ نوجوان سائنسدان ہوں۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور والدین کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کے اساتذہ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کے اسٹاف کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ہمارے علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نعیم منہاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد اس علاقے میں تعلیم کی شمع کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے مقابلوں کے ذریعے بچوں کی سکلز، ہنر اور ٹیلنٹ کو نکھار کر سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ عملی طور پر بھی آگے بڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی بچوں کو ایسے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے، چاہے وہ ہم نصابی سرگرمیاں ہوں یا غیر نصابی سرگرمیاں، کیونکہ بچوں کی اصل صلاحیت ایسے ہی مقابلوں سے سامنے آتی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کی اس بہترین کاوش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے مقابلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ علاقے کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع مل سکیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 29, 2026): Punjab Group of Colleges Kahuta organized an impressive science exhibition featuring students from several renowned educational institutions across the tehsil.

Students showcased creative and innovative projects in physics, biology, chemistry and mathematics, demonstrating their scientific knowledge, practical skills and hidden talents.

The event was attended by special guests Raja Inayatullah Satti and Government Boys High School Kahuta teacher Javed Iqbal, along with Director Punjab Group of Colleges Naeem Minhas, teachers, parents and students.

Participating schools presented various scientific models and projects. At the conclusion, outstanding schools received awards, while all participating institutions were presented with certificates of appreciation.

The guests praised the students’ creativity and appreciated Punjab College Kahuta for providing a platform to encourage young talent. Director Naeem Minhas said the institution would continue organizing such activities to promote practical learning and develop students’ skills.

سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی سپرد خاک، ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Former Doberan Kallan Zakat Committee Chairman Asif Yaqub Kiani Laid to Rest; MPA Raja Sagheer Ahmed Among Attendees

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی سپر د خاک نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق دوکاندار پرویز اختر کیانی کے بھائی اور جنید اقبال کیانی کے چچا اور نوازش علی کیانی کے ماموں اور جہانزیب آصف اور شاہ زیب آصف ولید آصف کے والد اور سابق چیئرمین زکوہ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی مختصر علالت کے بعد وفات پا گے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ علامہ نعیم چشتی نے پڑھائی نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد فیاض جنجوعہ آف ددچھہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید احمد آف سکوٹ،صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات حکیم راجہ امجد نواز جنجوعہ،راجہ عمران جنجوعہ لہڑی، راجہ احسان الحق جنجوعہ لہڑی،حاجی یاسر کیانی آنر پرواز آٹوز،کونسلر راجہ عباس پپو، نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی بگلہ راجگان،ساہیں پرویز گدی نشین دربار عالیہ سخی پیر میغاث سرکار، ساہیں محمد ضمیر،سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر چوہدری ارشد محمود،سیاسی وسماجی شخصیت خان شبیر خان، چوہدری زاہد رشید ممیال،چوہدری آصف نورانی،حاجی یخییٰ،صحافی راجہ ساجد محمود، صحافی میاں منیر چشتی، صحافی طاہر محمود مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا علامہ مولانا عبدالوحید سیفی نے کرائی۔

MPA Raja Sagheer Ahmed Meets Former Mator Nazim Sardar Ilyas Akhtar, Wishes Him a Speedy Recovery

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سابق ناظم مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات، جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے سابق ناظم یونین کونسل مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے سردار الیاس اختر سے مصافحہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اس موقع پر سابق امیدوار برائے ایم پی اے ایس پی (ر) سردار طیفور اختر، سردار شعور اختر، راجہ عقیل آف مٹور اور محترم حافظ صاحب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ان کی بیماری کے حوالے سے ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی اور سردار الیاس اختر کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاوہاں موجود تمام افراد نے بھی سردار الیاس اختر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Raja Asjad Ali Announces Bid for Punjab Assembly Seat from PP-7, Bringing New Young Leadership into the Political Arena

راجہ اسجد علی کا حلقہ پی پی 7 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان، نوجوان قیادت میدان میں آگئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2026)
نوجوان قیادت راجہ اسجد علی کا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان، حلقہ پی پی 7 کی سیاست میں نئی سرگرمیوں کا آغاز،حلقہ پی پی 7 کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا، کامیاب ہو کر تعلیم، صحت، روزگار سمیت تمام بنیادی مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی، راجہ اسجد علی،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 7 کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اسجد علی نے آئندہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد حلقہ پی پی 7 کی سیاسی سرگرمیوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر نوجوان سیاسی شخصیات اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے راجہ اسجد علی کے ساتھ اپنی وابستگی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ اسجد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔ میرا مقصد حلقہ پی پی 7 کی عوام کا خادم بن کر ان کی خدمت کرنا ہے۔ اگر عوام نے اعتماد کیا اور کامیابی عطا کی تو تعلیم، صحت، روزگار سمیت تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات میں بہتری لانا میری ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ملکی و علاقائی ترقی میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلوں اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی مشاورت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر معروف قانون دان چوہدری ارسلان نوید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور حلقہ پی پی 7 کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اسجد علی نے آنے والے مہمانوں اور شرکاء کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ تقریب میں پہنچنے والے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا خیرمقدم کیا گیا، جبکہ شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور خوشگوار ماحول میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں نوجوان سیاسی شخصیات راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ، راجہ قاسم عمران آف یونین کونسل ہوتھلہ، راجہ زین ظفر، راجہ عدنان نسیم، راجہ خرم، راجہ محمد شکیل عمران، عمران عباسی، سردار شیان، سید حیدر شاہ، سیاب ستی، جیند ستی، راجہ محمد ریحان، راجہ محمد فیضان، راجہ محمد کرام، سید احمد شاہ، ماجد حسین، شاہ جلیل، راجہ ارشد منگال سمیت دیگر دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجتماع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت، باہمی رابطوں اور سیاسی و سماجی معاملات میں دلچسپی کو حلقہ پی پی 7 کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کے اتحاد، باہمی مشاورت اور مستقبل میں اجتماعی کردار کے حوالے سے بھی خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی راجہ اسجد علی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد حلقہ پی پی 7 میں ان کی آئندہ سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Second Day of Dar-ul-Uloom Yaqoobia Sports Gala Features Exciting Competitions Among College Teams

دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بہگھار شریف کے سپورٹس گالا کا دوسرا روز، کالجز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2026)
دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بہگھار شریف کے سالانہ سپورٹس گالا کا دوسرا روز، کالجز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ڈاکٹر محمد عارف قریشی مہمانِ خصوصی، نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیمی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بہگھار شریف کہوٹہ میں سالانہ تقریبات 2026 کے سلسلے میں جاری سپورٹس گالا کے دوسرے روز کالج لیول کی ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ممبر بورڈ آف گورنرز لاء کالج کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ صحت مندانہ اور مثبت ہم نصابی سرگرمیاں نوجوان نسل کے مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین اور لائقِ ستائش ہیں انہوں نے صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم کی تعلیمی خدمات اور انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم یعقوبیہ، جو کچھ عرصہ قبل ایک پرائمری سکول کی حیثیت سے قائم ہوا تھا آج مڈل، ہائی سکول اور کالج کی سطح تک ترقی کر چکا ہے اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں یونیورسٹی کے قیام کی جانب بھی پیش رفت کرے گا یہ کامیابی صاحبزادہ ساجد الرحمٰن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم کی تعلیمی وژن، محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور لاء کالج نہ صرف خطہ پوٹھوار بلکہ دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کا مستقبل سنوارنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے ہر سال تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے بہترین مقابلوں کا انعقاد ایک قابلِ قدر روایت ہے جس میں تحصیل کہوٹہ کے مختلف سکولوں اور کالجز کی ٹیمیں بھرپور شرکت کرتی ہیں ان مقابلوں کے ذریعے طلباء اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خود اعتمادی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں یہی نوجوان مستقبل میں تحصیل کہوٹہ اور ضلع بھر کا نام روشن کریں گے اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو کھیل کے جذبے، محنت اور بھرپور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلیں اور اپنے اداروں، دوستوں اور علاقے کا نام روشن کریں انہوں نے صاحبزادہ عزیر ہاشم اور ادارے کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بہگھار شریف کی سالانہ تقریبات 25 نومبر سے 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی پانچ روزہ تقریبات کے دوران طلباء و طالبات کی تعلیمی، تخلیقی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور نیزہ بازی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ قرأت، نعت خوانی اور تقریری مقابلے بھی شامل ہیں تقریبات کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات 29 نومبر 2026 کو منعقد ہوگی جس کی صدارت صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن بہگھار شریف چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کریں گے اس موقع پر مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی جائیں گی ادارے کی انتظامیہ کے مطابق ان سالانہ تقریبات کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں، دینی تعلیمات، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت مقابلے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

Kahuta Electric Bus Routes Fail to Meet Public Needs; Extend Service to Pirwadhai and Mareer Chowk, Says Inayatullah Satti

کہوٹہ الیکٹرک بسوں کے روٹس عوامی ضروریات کے مطابق نہیں، پیرودھائی اور مریڑ چوک تک توسیع کی جائے، عنایت اللہ ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2026)
الیکٹرک بسوں کے مقرر کردہ روٹس عوامی ضروریات کے مطابق نہیں، ٹرانسپورٹروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، کہوٹہ سے فوجی فاؤنڈیشن اور کہوٹہ سے فیض آباد تک روٹس سے عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا، روٹس کو پیرودھائی اور مریڑ چوک میٹرو اسٹیشن تک بڑھایا جائے، پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے رہنما عنائت اللہ ستی،تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے رہنما عنائت اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہوٹہ کے لیے الیکٹرک بسوں کے مقرر کیے جانے والے روٹس عوامی ضروریات اور سہولتوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب نہیں دیے گئے، بلکہ ان روٹس سے عام شہریوں کے بجائے ٹرانسپورٹروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا مقصد عوام کو جدید، سستی اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہونا چاہیے، لیکن کہوٹہ سے فوجی فاؤنڈیشن اور کہوٹہ سے فیض آباد تک مقرر کیے جانے والے روٹس سے عوام کو وہ فائدہ حاصل نہیں ہوگا جس کی انہیں توقع ہے۔عنائت اللہ ستی نے کہا کہ کہوٹہ اور گردونواح کے ہزاروں شہری روزانہ راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں ملازمت، کاروبار، تعلیم اور دیگر ضروری امور کے سلسلے میں سفر کرتے ہیں۔ طلبہ، ملازمین، مزدور طبقے اور عام مسافروں کو روزانہ مہنگے کرایوں اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں الیکٹرک بسوں کے روٹس ایسے مقامات تک ہونے چاہئیں جہاں سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ سے الیکٹرک بسوں کے روٹس کو عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیرودھائی اور مریڑ چوک میٹرو اسٹیشن تک بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو راولپنڈی پہنچنے کے بعد مزید سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ میٹرو بس سمیت دیگر سفری سہولیات سے بھی باآسانی فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی منصوبے اور عوامی سہولیات کے پروگرام صرف اعلانات تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ الیکٹرک بسوں کے روٹس کا تعین کرتے وقت عوامی ضروریات، مسافروں کی تعداد اور اہم سفری مراکز کو خصوصی اہمیت دی جائے۔عنائت اللہ ستی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، متعلقہ صوبائی حکام اور ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ کہوٹہ کے عوام کے وسیع تر مفاد میں الیکٹرک بسوں کے روٹس پر نظرثانی کی جائے اور انہیں پیرودھائی اور مریڑ چوک میٹرو اسٹیشن تک توسیع دی جائے تاکہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button