کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،29نومبر2026)–کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مختلف مقدمات میں ملزم طالب حسین سکنہ جوچھہ ممدوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ملزم جو کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے نے اپنے گھر میں موٹر سائیکلز چھپا کر رکھے ہوئے ہیں جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ اس کے گھر پہنچ گئی اور پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 29, 2026): Kallar Syedan Police have arrested a suspect allegedly involved in multiple motorcycle theft cases and recovered five stolen motorcycles from his possession.
The arrested suspect has been identified as Talib Hussain, a resident of Jochha Mamdot.
According to police sources, officers received a tip-off from an informer that the suspect, who was allegedly involved in motorcycle theft incidents, had hidden several stolen motorcycles at his residence.
Acting on the information, a heavy police contingent raided the suspect’s house and recovered five stolen motorcycles.
Following his arrest, the suspect was sent to Adiala Jail on judicial remand.
Police are continuing their efforts to investigate motorcycle theft cases and recover stolen property.
کلرسیداں پولیس کا مدرسہ پر چھاپہ، اشتہاری مجرم قاری ظفر اقبال فرار، ساتھی گرفتار
Kallar Syedan Police Raid Religious Seminary; Wanted Criminal Qari Zafar Iqbal Escapes, Accomplice Arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،29نومبر2026)–کلرسیداں پولیس کا مخبر کی اطلاع پر دینی مدرسہ پر چھاپہ، اشتہاری فرار ہو گیا اس کے ساتھی کو قابو کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس مرید چوک میں موجود تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کہ اشتہاری مجرم قاری ظفر اقبال مدرسہ محی الاسلام نزد پنجاب کالج موجود ہے کلرسیداں پولیس مدرسہ کے گیٹ پر پہنچی تو وہاں موجود حافظ غلام مجتبیٰ سکنہ دلے والا تحصیل دریا خان ضلع بھکر نے شور مچا دیا کہ قاری صاحب بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے جس پر مجرم قاری ظفر اقبال بغیر نمبر پلیٹ کے ہنڈا موٹرساۂیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے اس کے ساتھی حافظ غلام مجتبیٰ کو گرفتار کر لیا
PPP Kallar Syedan to Celebrate 59th Foundation Day on November 30; Bilawal Bhutto Zardari to Address Ceremony Live
پیپلز پارٹی کلرسیداں کا 59واں یومِ تاسیس 30 نومبر کو منایا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری کا براہِ راست خطاب بھی ہوگا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،29نومبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے زیرِ اہتمام پارٹی کے 59 واں یومِ تاسیس کی تقریب 30 نومبر بروز پیر دوپہر 2:00 چوا روڈ کلر سیداں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے محمد اعجاز بٹ کریں گے جبکہ ضلعی صدرشوکت علی عباسی،جنرل سیکرٹری عمار مہدی مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں راجہ قمر مسعود،چوہدری ظہیر محمود بھی شریک ہوں گے اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا سہہ پہر چار بجے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ سے براہ راست خطاب بھی ہو گا جس کے لیئے ہال میں بڑی سکرین نصب کر دی گئی ہے یوم تاسیس کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی و تمام تحصیلوں کے عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز، تمام وارڈ کمیٹیوں، اور تمام ذیلی و الائیڈ ونگز بشمول پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، خواتین ونگ،لیبر ونگ، کلچرل ونگ، ٹریڈرز ونگ اور پیپلز لائرز فورم کے تمام عہدیداران، کارکنان شرکت کریں گے
Chehlum Ceremony of Late Raja Muhammad Ehsan Held in Kamandriyal, Religious Scholars and Notable Personalities Attend
راجہ محمد احسان مرحوم کی تقریب چہلم گاؤں کماندریال میں منعقد، علمائے کرام اور معززین کی شرکت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،29نومبر2026)–گاؤں کماندریال کے راجہ عبد الشکور کے والد محترم اور معروف سماجی کارکن راجہ محمد احسان کی تقریب چہلم ہفتہ کو گاؤں کماندریال میں ہوئی جس میں معروف عالم دین علامہ اکبر نے خصوصی خطاب کیا تقریب میں راجہ ازرم حمید چشتی، حامد شاہ بخآری،شفیق الرحمان، حافظ محبوب ریحان، حافظ رستم، حافظ عبد الخالق، چوھدری توقیر اسلم، راجہ محمد فیاض، چوہدری محمد صفدر، راجہ افتخار پکھڑال، حافظ زبیر تبسم،راجہ اعجاز مصطفی،صوبیدار محمد انور،راجہ امیر داد، ذوالفقار مغل و دیگر نے شرکت کی