22 November 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Jeweller Ansar Mahmood Dies a Week After Violent Robbery at Peterborough Jewellery Store; Two Men Charged

پیٹربورو میں جیولری شاپ پر ڈکیتی کے دوران شدید زخمی ہونے والے پاکستانی نژاد جیولر انصار محمود ایک ہفتے بعد دم توڑ گئے، دو ملزمان گرفتار

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ، 22 نومبر 2026):برطانیہ کے شہر پیٹربورو میں جیولری شاپ پر ہونے والی پُرتشدد ڈکیتی کے دوران شدید زخمی ہونے والے انصار محمود ایک ہفتے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔

انصار محمود کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پیٹربورو میں لالہ جیولرز کے مالک تھے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب چھ افراد نے جیولری شاپ پر حملہ کرکے ڈکیتی کی واردات کی۔

واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انصار محمود کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعہ کے روز اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں دم توڑ گئے۔

واقعے کے سلسلے میں دو ملزمان، 20 سالہ سبح احمد اور 43 سالہ وسیم اقبال، دونوں رہائشی اپر سیمور اسٹریٹ، بریڈفورڈ، جمعہ کے روز کیمبرج مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوئے۔ دونوں پر ڈکیتی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

دونوں ملزمان کو عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے نہیں کہا گیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں 18 دسمبر کو کیمبرج کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اسلامک فیونرل سروسز پیٹربورو نے سوشل میڈیا پر جاری تعزیتی پیغام میں کمیونٹی کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم انصار محمود کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ان کے انتقال پر مقامی کمیونٹی میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 22, 2026): Ansar Mahmood,55, has died a week after being seriously injured during a violent robbery at a jewellery store in Peterborough.

Ansar Mahmood, believed to be the owner of Lala Jewellers in Peterborough, was attacked when six men targeted the shop.

Mahmood was taken to hospital and died on Friday, surrounded by his family.

Subur Ahmed, 20, and Wasim Iqbal, 43, both of Upper Seymour Street, Bradford, appeared at Cambridge Magistrates’ Court on Friday charged with robbery in connection with the incident. They are due to appear at Cambridge Crown Court on 18 December.

In a tribute posted online, Islamic Funeral Services of Peterborough asked members of the community to remember Mahmood in their prayers.

The two defendants, who were not asked to enter pleas in court, have been remanded in custody.

 

برطانیہ کا شبیر احمد کی ملک بدری کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ، ویزا پابندیوں اور امداد بند کرنے کی تجویز

Shabir Ahmed’s Deportation to Pakistan Raised in House of Lords, Calls for Visa Restrictions

لندن:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)–برطانیہ میں روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان ملک بدری کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا، ہاؤس آف لارڈز میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شبیر احمد کی پاکستان حوالگی یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکومت پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھایا جائے۔
ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ کیمرون آف لوچیل نے کہا ہے کہ شبیر احمد کی ملک بدری میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے برطانوی وزرا کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، تاہم صرف قوانین میں تبدیلی کافی نہیں ہوگی۔ اگر پاکستان شبیر احمد کو واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو برطانیہ کی قانونی کوششیں بے فائدہ ثابت ہو سکتی ہیں۔لارڈ کیمرون نے حکومت سے سوال کیا کہ جب برطانوی حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے تو پھر پاکستان کو جامع ویزا پابندیاں عائد کرنے اور غیر ملکی امداد بند کرنے کی دھمکی کیوں نہیں دی جاتی؟ ان کا مؤقف تھا کہ پاکستان کو شبیر احمد کی واپسی قبول کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے مؤثر سفارتی اور اقتصادی دباؤ استعمال کیا جانا چاہیے۔

London (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, November 22, 2026): The proposed deportation to Pakistan of Shabir Ahmed, described as a ringleader of the Rochdale grooming gang in the UK, has once again become a subject of political debate. Members of the House of Lords have urged the British government to increase diplomatic and economic pressure on Pakistan to ensure his return.

Lord Cameron, a member of the House of Lords, praised British ministers for their efforts to overcome the legal obstacles preventing Shabir Ahmed’s deportation. However, he stressed that changing the law alone would not be sufficient.

He warned that if Pakistan refused to accept Shabir Ahmed’s return, Britain’s legal efforts could ultimately prove ineffective.

Lord Cameron questioned why the British government was not threatening comprehensive visa restrictions and the suspension of foreign aid to Pakistan, given its willingness to take all possible measures to resolve the matter.

He argued that effective diplomatic and economic pressure should be applied to persuade Pakistan to accept Shabir Ahmed’s return.

The issue has emerged as a significant political and diplomatic concern in the UK, particularly in the context of efforts to tackle grooming gangs and secure justice for their victims.

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کی مسلم شناخت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز، گلے میں ’’اللہ‘‘ کے نام والا لاکٹ نمایاں

Shabana Mahmood’s Muslim Identity Draws Social Media Attention as ‘Allah’ Pendant Features in Viral Photos

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)–گلیمیں ’’اللہ‘‘ کی عبارت والا لاکٹ، برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کی مسلم شناخت نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی
پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانوی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والی مسلمان خاتون ہیں، جو برطانیہ کے اہم ترین حکومتی عہدوں میں سے ایک، وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں ان کے گلے میں عربی زبان میں ’’اللہ‘‘ کی عبارت والا لاکٹ نمایاں دکھائی دیتا ہے، جسے ان کی مذہبی شناخت سے جوڑا جا رہا ہے۔ شبانہ محمود ماضی میں اپنے ایمان کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ ’’میرا ایمان میری شناخت کا بنیادی حصہ ہے۔‘‘
امیگریشن، پولیس اور داخلی سلامتی جیسے اہم معاملات کی ذمہ داری سنبھالنے والی شبانہ محمود کی سیاسی کامیابی برطانیہ میں مسلمان خواتین کی نمایاں نمائندگی کی ایک مثال ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button