21 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Long Queues for Subsidised Flour in Kahuta Spark Public Outcry as Citizens
کہوٹہ; سستا آٹا یا غریب عوام کی عزتِ نفس کا امتحان؟ کہوٹہ میں آٹے کے حصول کے لیے طویل قطاریں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2026)
سستا آٹا یا غریب عوام کی عزتِ نفس کا امتحان؟ کہوٹہ میں آٹے کے حصول کے لیے لمبی قطاریں، شہریوں کا شدید احتجاج!کہوٹہ بس اڈہ کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سستے آٹے کے حصول کے لیے صبح سویرے ہی خواتین، مردوں، بزرگوں اور محنت کشوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ آٹے کے صرف 200 تھیلے فراہم کیے جانے جبکہ خریداروں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی اپنی دیہاڑی چھوڑ کر آتا ہے، کوئی گھر کے بچوں کو چھوڑ کر، تو کوئی بزرگ صبح سے قطار میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔ صرف ایک تھیلا آٹا حاصل کرنے کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس دوران خواتین اور بزرگوں کو بھی شدید پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر آٹے کی طلب کئی گنا زیادہ ہے تو صرف 200 تھیلے فراہم کرکے عوام کو کیا ریلیف دیا جا رہا ہے؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ذلیل و خوار کرنے اور لمبی قطاروں میں کھڑا کرنے کے بجائے عام دکانوں پر آٹا تقریباً 100 روپے فی تھیلا سستا کر دیا جائے تو یہ عوام کے لیے کہیں زیادہ بہتر ریلیف ہوگا۔ غریب شہری اپنی ضرورت کے مطابق باعزت طریقے سے آٹا خرید سکیں گے اور ان کی عزتِ نفس بھی مجروح نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے یا عام مارکیٹ میں قیمتوں میں مناسب کمی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔سوال یہ ہے کہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے اسے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا کرنا ضروری ہے؟ سستا آٹا ضرور دیں، مگر غریب کی عزتِ نفس کی قیمت پر نہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 21, 2026): Long queues of women, men, elderly citizens and daily-wage workers formed early in the morning near Kahuta Bus Stand to obtain subsidised flour being provided under the initiative of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
However, only 200 bags of flour were made available, while the number of people seeking to purchase flour was several times higher, causing considerable difficulties for residents.
Citizens expressed frustration over having to wait for several hours just to obtain a single bag of flour. They said that some people had left their daily work, while others had left their household responsibilities and children behind to stand in queues from early morning. Elderly people and women were also facing considerable inconvenience.
Residents questioned the effectiveness of the relief initiative, asking how the public could benefit when only 200 bags were supplied despite demand being many times higher.
They suggested that instead of making poor people stand in long queues and endure unnecessary hardship, the government should reduce the price of flour in ordinary shops by approximately Rs100 per bag. This, they argued, would allow families to purchase flour according to their needs with dignity and without compromising their self-respect.
Citizens have appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and the Assistant Commissioner of Kahuta to take immediate notice of the situation and either increase the supply of subsidised flour or ensure a reasonable reduction in flour prices in the open market.
The public has raised an important question: Should poor people have to stand in queues for hours to receive relief?
Subsidised flour is welcome, but not at the cost of the dignity and self-respect of the poor.
اللہ کی مخلوق کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، محبت، امن اور بھائی چارہ اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہیں، عبدالمجید چغتائی مغل
Serving Humanity Is the True Purpose of Life, Says Abdul Majeed Chughtai Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2026)
اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہی اصل میں زندگی ہے، محبت، امن اور بھائی چارہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہارصدر پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ یو اے ای ن عبدالمجیدچغتائی مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہی درحقیقت زندگی کا اصل مقصد ہے۔ انسان کی حقیقی عظمت اس کے عہدے، دولت یا شہرت میں نہیں بلکہ اس کے کردار، اخلاق اور دکھی انسانیت کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات میں پوشیدہ ہے۔ جو لوگ بے لوث ہو کر دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، وہ معاشرے میں محبت، ہمدردی اور انسانیت کی روشن مثال قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن، بھائی چارہ، برداشت اور ایک دوسرے کے احترام کو فروغ دینا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ معاشرے میں ایسے مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے لوگوں کے درمیان نفرتیں ختم ہوں، دلوں میں محبت پیدا ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و خیرخواہی کا جذبہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دینِ اسلام نے بھی ہمیں انسانیت سے محبت، حقوق العباد کی ادائیگی، غریبوں اور مستحق افراد کی مدد اور ضرورت مندوں کے ساتھ حسنِ سلوک کا درس دیا ہے۔ کسی پریشان حال انسان کے چہرے پر مسکراہٹ لانا، کسی ضرورت مند کی مشکل آسان کرنا اور کسی دکھی انسان کا سہارا بننا ایسی نیکیاں ہیں جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
Electric Buses to Provide Major Relief to Daily Commuters in Kahuta and Kallar Syedan, Says Raja Irfan Sarwar
الیکٹرک بسوں کی آمد سے کہوٹہ اور کلرسیداں کے ہزاروں شہریوں کو سفری سہولیات میں ریلیف ملے گا، راجہ عرفان سرور
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2026)
الیکٹرک بسوں کی آمد سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدامات سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،الیکٹرک بسوں کی فراہمی پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے تہہ دل سے مشکور ہیں راجہ عرفان سرور،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت محض وعدوں اور دعوؤں کی سیاست نہیں بلکہ عملی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے دیرینہ مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے الیکٹرک بسوں کی منظوری ایک خوش آئند اور تاریخی اقدام ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے طلبہ و طالبات، ملازمین، خواتین اور عام شہریوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔ جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ عوام کو آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت بھی میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ ان کے انقلابی اقدامات عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں شروع کیے جانے والے منصوبے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی سیون کے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے الیکٹرک بسوں کی منظوری قابلِ تحسین اقدام ہے، جس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Distance from Islam Is the Root Cause of Society’s Problems, Says Maulana Hafiz Abdullah Abbasi
دینِ اسلام سے دوری ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے، نماز اور تلاوتِ قرآن کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں، مولانا حافظ عبداللہ عباسی




