19 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inspection of Green Electric Bus Service Routes

کلرسیداں میں گرین الیکٹرک بس سروس کے روٹس کا معائنہ، نئے اسٹاپس اور اضافی بسوں کی تجاویز پیش

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،19نومبر2026)–اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثنا ارشد نے بدھ کے روز گرین الیکٹرک بس سروس کے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا، انسپکٹر محمد امین، ستھرا پنجاب کلرسیداں کے آپریشنل منیجر ذاکر حسین،سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،سابق رکن بلدیہ عابد حسین زاھدی بھی موجود تھے وفد نے کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ روٹ کا جائزہ لیا اور سرصوبہ شاہ میں مناسب پوائنٹ کا بھی معائینہ کیا بعد ازاں یہ دوبیرن کلاں پہنچے جہاں بازار کے اندر مجوزہ اسٹاپ کو الیکٹرک بس کے لیئے ناکافی قرار دے دیا حویلیاں کے قریب اور بنیادی مرکز صحت دوبیرن کے قریب متبادل مقامات کا بھی جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے مرید چوک میں مجوزہ بس اڈے کی جگہ کا بھی معائینہ کیا اور اسے درست اقدام قرار دیا انہوں نے مرید چوک، شاہین چوک،الائیڈ چوک میں بیوٹیفکیشن کے کام پر اظہار اطمینان کیا کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی اور عابد حسین زاھدی نے بسوں کی تعداد تیرہ سے بڑھا کر پندرہ کرنے سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کلاں کے لیئے مزید گاڑیاں مختص کرنے پر بھی زور دیا اور تجویز دی کہ سرصوبہ شاہ، دوبیرن اور کلرسیداں سے جانے والی گاڑیوں کا روٹ ٹی چوک روات کی سمت بجائے فیض آباد،پیر ودھائی یا راولپنڈی صدر تک بڑھایا جائے تاکہ مسافر بلاروک ٹوک راولپنڈی شہر اور میٹرو بس تک رسائی حاصل کرسکیں اور کلرسیداں کی طالبات فاطمی جناح یونیورسٹی تک پہنچ سکیں، چیف آفیسر بلدیہ رفعت اقبال پاشا نے تجاویز کو اپنی سفارشات کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لانے کی بھی یقین دھانی کروائی اور کہا کہ تمام تجاویز عوامی مفاد میں ہیں کوشش کریں گے ان پر عملدرآمد ممکن ہو سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 19, 2026): Assistant Commissioner Kallar Syedan Sana Arshad inspected various routes of the Green Electric Bus Service on Wednesday to review the proposed stops and assess facilities for commuters.

The inspection team included Chief Officer Municipal Committee Rafat Abbas Pasha, Inspector Muhammad Amin, Suthra Punjab Kallar Syedan Operations Manager Zakir Hussain, former City Vice Nazim Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, and former Municipal Councillor Abid Hussain Zaidi.

The delegation reviewed the Kallar Syedan–Sarsooba Shah route and inspected a suitable location for a proposed bus stop in Sarsooba Shah. Later, the team visited Doberan Kalan, where the proposed stop inside the main bazaar was declared unsuitable due to insufficient space for electric buses.

Alternative locations near Haveli and the Basic Health Unit (BHU) Doberan were also examined.

The Assistant Commissioner subsequently inspected the proposed bus terminal site at Mureed Chowk and termed it an appropriate initiative. She also expressed satisfaction over the ongoing beautification work at Mureed Chowk, Shaheen Chowk and Allied Chowk.

During the visit, local journalists Ikram-ul-Haq Qureshi and Abid Hussain Zahidi urged the authorities to increase the number of electric buses from 13 to 15 and allocate additional vehicles for Sir Sooba Shah and Doberan Kallan.

They also proposed extending the routes of buses operating from Kallar Syedan, Sir Sooba Shah and Doberan beyond T-Chowk Rawat towards Faizabad, Pirwadhai or Rawalpindi Saddar. They said the extension would enable passengers to reach Rawalpindi city and connect with the Metro Bus Service without unnecessary interruptions. It would also facilitate female students from Kallar Syedan travelling to Fatima Jinnah Women University.

Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha assured the delegation that the proposals would be forwarded to the Deputy Commissioner along with his recommendations. He said all the suggestions were in the public interest and the authorities would make efforts to ensure their implementation.

پنڈ میرگالہ کلب نے بیول کی ٹیم کو شکست دے کر یو سی لیول کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Pind Mirgala Club Defeat Bewal to Win UC-Level Cricket Tournament

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،19نومبر2026)–پنڈ میرگالہ میں منعقدہ یو سی لیول کرکلٹ ٹورنامنٹ میں پنڈ میرگالہ کلب نے بیٹنگ اور بالنگ میں اچھی کارکردگی کے باعث بیول کی ٹیم کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی، شازیب،نعمان، نبیل فانی اور سردار نوید نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فائنل میں 204 رنز کا بڑا ٹارگٹ چیز کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دیئے،پنڈ میرگالہ کی جانب سے شان عرفان،عثمان ثانی،ارباب اور خضر نے عمدہ باؤلنگ کروائی

Kallar Syedan: All Three Accused in E-Cigarette and Vape Sales Case Acquitted at First Hearing

کلرسیداں: ویپ اور الیکٹرک سگریٹ فروخت کرنے کے مقدمے میں تینوں ملزمان پہلی پیشی پر بری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،19نومبر2026)–مقامی عدالت نے الیکٹرک سگریٹ و ویپ فروخت کرنے کے مقدمہ کے تینوں ملزمان کو پہلی پیشی پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا،سردار محمد عثمان محی الدین ایڈووکیٹ،مرزا محمد ابراہیم ایڈووکیٹ اور نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنے موکلان عبداللہ،ثاقب اورناطیش کے خلاف درج مقدمہ پر دلائل دیئے توعلاقہ مجسٹریٹ محترمہ مہرالنساء نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو مقدمے سے رھائی اور بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button