18 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Shopkeepers Arrested in Crackdown on Illegal Sale of Vapes and E-Cigarettes to Minors

کلر سیداں میں کم عمر بچوں کو ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،18نومبر2026)–کلر سیداں میں کم عمر بچوں کو ویپ، الیکٹرانک سگریٹس اور مختلف اقسام کے فلیورز فروخت کرنے کا دھندہ،ایس ایچ او انسپکٹر کلر سیداں ملک جاوید سلہریا کی ہدایت پر پولیس نے اندرون شہر تین الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے تین دکانداروں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر حسن علی پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ مخبر خاص کی اطلاع پر چوآ روڈ پر نجی بنک کے بالمقابل قائم ویپ 360 پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر الیکٹرانک سگریٹس اور ویپ فروخت کیے جا رہے تھے۔ دوسری کارروائی میں سب انسپکٹر شاہد محمود نے چوآ روڈ پر بلیک ڈیزائر نامی دکان پر چھاپا مارا تو وہاں موجود دو کم عمر بچے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے جبکہ کاؤنٹر پر موجود شخص نے اپنا نام محمد ناطیش سکنہ کلر سیداں بتایا دکان کی تلاشی کے دوران چار ویپ،21 الیکٹرانک سگریٹس اور 11 ڈسپوزیبل فلیورز برآمد کرلئے۔ پولیس نے تیسری کارروائی مین بازار میں کلاؤڈ بیمز نامی دکان پر کی جہاں مخبر خاص کی اطلاع کے مطابق عبداللہ طارق سکنہ ہائی سکول کلر سیداں کم عمر بچوں کو الیکٹرانک سگریٹس اور ویپ فروخت کر رہا تھا۔ پولیس کے چھاپے کے وقت دو سے تین کم عمر بچے دکان سے الیکٹرانک سگریٹس خرید رہے تھے جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے، جبکہ دکان پر موجود عبداللہ طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دکان کے کاؤنٹر سے آٹھ الیکٹرانک سگریٹس و ویپس، 70 فلیورز اور 10 ڈسپوزیبل اشیاء برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔پولیس نے گرفتار دکاندار کے خلاف پروہیبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز آرڈیننس 2002 کی دفعات 8 اور 10 کے تحت مقدمہ نمبر 717/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر شہری حلقوں نے کم عمر بچوں کو ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال نئی نسل کے مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور متعلقہ محکمے شہر بھر میں ایسی دکانوں کی مکمل نشاندہی کریں، تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی نگرانی کی جائے اور کم عمر بچوں کو یہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس نقصان دہ رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 18, 2026): Police in Kallar Syedan have launched a crackdown on the alleged sale of vapes, electronic cigarettes and flavoured smoking products to underage children, registering cases against shopkeepers and arresting three individuals during separate operations at three locations in the city.

Acting on the directions of Kallar Syedan Police Station House Officer Inspector Malik Javed Sulheria, police conducted raids at three shops and seized a substantial quantity of prohibited smoking products.

According to details, Sub-Inspector Hassan Ali, accompanied by a police team, was on routine patrol when he received information from a confidential informant. Acting on the tip-off, police raided Vape 360, located opposite a private bank on Choa Road, where electronic cigarettes and vapes were allegedly being sold.

In a separate operation, Sub-Inspector Shahid Mahmood raided a shop named Black Desire on Choa Road. Two underage boys present at the shop reportedly fled upon seeing the police. The person standing at the counter identified himself as Muhammad Nataish, a resident of Kallar Syedan. During the search, police recovered four vapes, 21 electronic cigarettes and 11 disposable flavoured products.

The third raid was conducted at Cloud Beams, a shop located in the Main Bazaar. According to information received by police, Abdullah Tariq, a resident of the High School area of Kallar Syedan, was allegedly selling electronic cigarettes and vapes to underage children.

At the time of the raid, two to three underage boys were reportedly purchasing electronic cigarettes from the shop. They fled upon seeing the police team, while shopkeeper Abdullah Tariq was arrested.

Police recovered eight electronic cigarettes and vapes, 70 flavour products and 10 disposable items from the shop counter and took them into custody.

Police registered Case No. 717/26 against the arrested shopkeeper under Sections 8 and 10 of the Prohibition of Smoking and Protection of Non-Smokers Ordinance, 2002, and launched further investigation.

Meanwhile, residents and members of the public expressed serious concern over the alleged sale of vapes and electronic cigarettes to underage children, describing the situation as a warning sign for the future of the younger generation.

They urged the police and relevant government departments to identify all shops involved in such activities across the city, strengthen surveillance around educational institutions and ensure indiscriminate legal action against those selling these products to minors.

They stressed that effective enforcement was essential to protect young people from the harmful trend of vaping and electronic cigarette use.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ثنا ارشد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات کا جائزہ، ٹراما سینٹر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Assistant Commissioner Sanaa Arshad Conducts Surprise Visit to Kallar Syedan THQ Hospital, Reviews Facilities and Trauma Centre Construction

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،18نومبر2026)–ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محترمہ ثنا ارشد نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا، وہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئیں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا گیا جبکہ میل فی میل وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے فیڈبیک بھی لیا اور ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے ہسپتال میں ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کا بھی حکم دیا اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین بھی ان کے ہمراہ تھیں،

PML-N Youth Wing General Secretary Sardar Waseem Ahmed Congratulates Danish Ejaz Butt on Performing Umrah

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد کی دانش اعجاز بٹ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،18نومبر2026)–مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سڑک کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد نے نوجوان کاروباری دانش اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی

Election Commission Approves Two-Phase Local Government Elections in Punjab; 18 Districts to Go to Polls in Each Phase

الیکشن کمیشن کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کی منظوری، 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،18نومبر2026)–الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرانے کی منظوری دے دی،پہلے مرحلے میں شامل 18 اضلاع (چکوال، تلہ گنگ)، پاکپتن، سیالکوٹ، اوکاڑہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، ننکانہ صاحب، قصور، (راولپنڈی، مری)، (ڈیرہ غازی خان، تونسہ)، لاہور، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر دوسرے مرحلے میں شامل 18 اضلاع ساہیوال، (گوجرانوالہ، وزیرآباد)، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، شیخوپورہ، (مظفرگڑھ، کوٹ ادو)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان شامل ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button