امریکا (پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 19 نومبر 2026)–امریکا میں تقریباً تین دہائیاں گزارنے، پان بچوں کی پرورش کرنے اور اپنی محنت سے کاروبار قائم کرنے والے 61 سالہ پاکستانی شہری ایاز احمد امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے کے کچھ ہی عرصے بعد پاکستان پہنچ کر انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے دورانِ حراست طبی سہولیات اور پاکستان منتقلی کے دوران ان کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ایاز احمد 1997 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے تھے اور شکاگو کے نواحی علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔ انہوں نے وہاں اپنے پانچ بچوں کی پرورش کی اور متعدد مقامی کاروبار بھی قائم کیے۔ ان کی بیٹی صالحہ سحر نے اپنے والد کو خاندان کا دل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پورے خاندان کے لیے محبت، تحفظ اور سہارا تھے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے انہیں 3 جون کو وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں قیام کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور اہل خانہ نے ان کی ملک بدری کی مخالفت بھی نہیں کی تھی۔
تاہم دورانِ حراست ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خاندان شدید پریشان تھا۔ اہل خانہ نے کوشش کی کہ انہیں جلد از جلد پاکستان واپس بھیج دیا جائے، حتیٰ کہ ان کے فضائی سفر کے اخراجات خود ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔
خاندانی ذرائع اور حکام کو فراہم کی گئی طبی معلومات کے مطابق ایاز احمد ذیابیطس ٹائپ ٹو، ہائی بلڈ پریشر اور نیند کے دوران سانس رکنے (Sleep Apnoea) سمیت متعدد دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہیں روزانہ ادویات اور سانس لینے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت رہتی تھی۔
ان کی بیٹی صالحہ سحر کے مطابق والد حراست کے دوران بار بار فون کرکے اپنی طبیعت کی خرابی اور مشکلات سے آگاہ کرتے تھے۔ انہوں نے ایک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ والد کہتے تھے:
“میرا سانس نہیں آ رہا۔۔۔ مجھے سونے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔ یہ سب کچھ بہت مشکل ہے۔”
تقریباً دو ماہ حراست میں رہنے اور مختلف مقامات پر منتقل کیے جانے کے بعد ایاز احمد کو 29 جولائی کو ٹیکساس سے ICE کے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔
ABC7 کی جانب سے حاصل کردہ پرواز کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سفر تقریباً 38 گھنٹے جاری رہا، جس کے دوران طیارے نے امریکی ریاست مین، آئس لینڈ، بلغاریہ اور جارجیا میں قیام کیا اور بعد ازاں پاکستان پہنچا۔
پرواز میں ان کے ساتھ سفر کرنے والے بعض افراد نے بتایا کہ دورانِ سفر ایاز احمد کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی گئی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق وہ بولنے میں دشواری محسوس کر رہے تھے اور طیارے سے اترنے کے بعد گر پڑے تھے۔
دوسری جانب امریکی امیگریشن ادارے ICE نے طبی غفلت اور لاپرواہی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز احمد کو پرواز کے دوران مقررہ ادویات فراہم کی گئیں، انہیں فضائی سفر کے لیے طبی طور پر اہل قرار دیا گیا تھا اور ادارے کی تحویل کے دوران ایسی کوئی طبی ہنگامی صورت حال سامنے نہیں آئی جس کے لیے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوتا۔
ICE نے غفلت یا بدسلوکی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر غلط قرار دیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایاز احمد کو طیارے کی اسلام آباد آمد کے تقریباً 14 گھنٹے بعد ایک اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔ تاہم عوامی سطح پر سامنے آنے والی دستاویزات سے ان کی موت کا درست وقت اور وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایاز احمد کی وفات کی اطلاع بھی کئی روز بعد دی گئی، جس سے ان کی پریشانی اور سوالات میں مزید اضافہ ہوا۔
ان کے بیٹے جواد محمود نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا:
“کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب مجھے اپنے والد کی یاد نہ آتی ہو۔ میرے والد میرے محافظ تھے۔”
ایاز احمد کے اہل خانہ اب یہ جاننے کے لیے کوشاں ہیں کہ امریکی حراست کے دوران ان کے ساتھ کیا پیش آیا، 38 گھنٹے کے طویل ڈی پورٹیشن سفر میں ان کی طبی دیکھ بھال کس طرح کی گئی اور پاکستان پہنچنے کے بعد ان کے آخری لمحات میں کیا حالات تھے۔
یہ واقعہ امریکا میں امیگریشن حراست، بیمار افراد کی طبی دیکھ بھال اور ملک بدری کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اہم سوالات کو جنم دے رہا ہے
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 19, 2026): A Pakistani father who spent almost three decades building a life in the United States died shortly after being deported on a 38 hour flight, leaving his children demanding answers about the medical care he received.
Ayaz Ahmed, 61, moved from Pakistan to the Chicago suburbs in 1997, raised five children, and owned several local businesses.
His daughter, Saleha Sahar, described him as “the heart of the family”. Ahmed was detained by US Immigration and Customs Enforcement on June 3 for overstaying a visitor visa.
Reports say he had no criminal history. His family did not contest his deportation.
Instead, they became increasingly concerned about his health in detention and tried to get him returned to Pakistan as quickly as possible, even offering to pay for his flight.
Ahmed had several chronic health conditions, including type 2 diabetes, high blood pressure, and sleep apnoea, and required daily medication and breathing equipment, according to his family and medical information provided to officials.
His daughter said he repeatedly called from detention complaining about his health.
She recalled him saying: “I can’t breathe… I’m struggling to sleep. This is very hard.”
After around two months in detention and several transfers, Ahmed was placed on an ICE-chartered flight from Texas on July 29.
Flight data examined by ABC7 showed the journey lasted around 38 hours, with stops in Maine, Iceland, Bulgaria, and Georgia before reaching Pakistan.
People who said they travelled alongside Ahmed described seeing his condition deteriorate.
Ahmed had several chronic health conditions, including type 2 diabetes, high blood pressure, and sleep apnoea, and required daily medication and breathing equipment, according to his family and medical information provided to officials.
His daughter said he repeatedly called from detention complaining about his health.
She recalled him saying: “I can’t breathe… I’m struggling to sleep. This is very hard.”
After around two months in detention and several transfers, Ahmed was placed on an ICE-chartered flight from Texas on July 29.
Flight data examined by ABC7 showed the journey lasted around 38 hours, with stops in Maine, Iceland, Bulgaria, and Georgia before reaching Pakistan.
People who said they travelled alongside Ahmed described seeing his condition deteriorate.
One witness said he struggled to speak and collapsed after leaving the aircraft.
However, ICE disputes claims that Ahmed was medically neglected.
The agency said he received his scheduled medication during the flight, had been cleared to travel, and showed no signs of medical distress requiring hospital treatment while in its care. It described allegations of neglect or mistreatment as “categorically FALSE”.
A post-mortem report showed Ahmed was recorded as “brought dead” to a hospital in Islamabad around 14 hours after the flight landed.
The publicly reported document does not establish precisely when or why he died.
His children were not told of his death until several days later.
Ahmed’s son, Jawwad Mehmood, said: “Not a day goes by I don’t miss my father. My father was my protector.”
The family is now seeking answers about what happened during his detention, deportation journey, and final hours in Pakistan.