14 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Pakistan Gakhar Federation to Hold 23rd Annual Gakhar Talent Awards in Rawalpindi

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا 23واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2026)
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا 23واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، 35 لاکھ روپے سے زائد کے اسکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 23واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر 2026ء بروز اتوار صبح 10 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل، شمس آباد میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے گکھڑ خاندان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔تقریب میں گکھڑ برادری سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء و طالبات کی تعلیمی خدمات اور نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ مستحق اور قابل طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ اس موقع پر خصوصی گکھڑ ایوارڈ مرحوم راجہ حسن اختر کیانی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی نے پاکستان اور کشمیر میں آباد تمام گکھڑ خاندانوں کو تقریب میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سالانہ تقریب محض ایک ایوارڈ شو نہیں بلکہ گکھڑ برادری کے خاندانوں کو ایک جگہ جمع کرنے، باہمی روابط مضبوط بنانے اور نئی نسل کی حوصلہ افزائی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ سال بھر بعد منعقد ہونے والی اس تقریب میں خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے، باہمی تعارف بڑھانے اور اپنے ہونہار بچوں کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے اجتماعات سے برادری میں اتفاق، اتحاد، محبت اور یگانگت کو فروغ ملتا ہے۔کیپٹن فائز اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس مرتبہ تقریب میں گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی جائے گی اور ملک بھر سے گکھڑ خاندانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا بنیادی مقصد گکھڑ برادری کو متحد کرنا، باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا اور تعلیم، فلاح و بہبود سمیت دیگر شعبوں میں اجتماعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ 23ویں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 14, 2026): The Pakistan Gakhar Federation will organise its 23rd Annual Gakhar Talent Awards on November 22, 2026, at 10:00 am at the Rawalpindi Arts Council, Shamsabad.

Scholarships worth over Rs3.5 million will be distributed among talented students from the Gakhar community in recognition of their outstanding academic achievements. Awards and certificates will also be presented to deserving students. A special Gakhar Award will be dedicated to the late Raja Hassan Akhtar Kiyani.

Chief Organiser Captain Faiz Akhtar Kiyani has invited Gakhar families from across Pakistan and Azad Kashmir to attend the event, describing it as an important platform for promoting unity, strengthening community ties and encouraging the younger generation through education.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے پھوپھی زاد بھائی راجہ مظہر اقبال سپرد خاک

Raja Mazhar Iqbal, Cousin of MPA Raja Sagheer Ahmed, Laid to Rest

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2026)
راجہ صغیر احمدکے پھوپھی زاد بھائی راجہ مظہراقبال سپرد خاک نمازے جنازہ میں جنرل(ر) خالد نواز جنجوعہ،چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے  راجہ صغیر احمد آف مٹور، راجہ ظفر اقبال، راجہ ناصر کے پھوپھی زاد بھائی، راجہ عمر، راجہ غضنفر کے بھائی، راجہ قاسم اور راجہ بلال جنجوعہ کے والد ماجد راجہ مظہراقبال کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ادا کیا گیا،نمازے جنازہ میں جنرل(ر) خالد نواز جنجوعہ، راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنمائچیئرمین چوہدری صداقت حسین، حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ تحصیل کلر سیداں،سابق امیدوار برائے ایم پی اے سردار طیفور اختر،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل سعید جنجوعہ،ڈاکٹر خالد جنجوعہ،کرنل ارشد جنجوعہ،،راجہ طارق عظیم جنجوعہ،سابق نابب ناظم یوسی غزن آباد سید مداح شاہ،راجہ ظفر آف مٹور، راجہ اکرام جنجوعہ مٹور ون، بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے ایم پی اے،سمیر جنجوعہ،راجہ مستنصر جنجوعہ انچارج ٹریفک پولیس کہوٹہ، راجہ ضیاء اللہ مٹور، راجہ عمران اللہ مٹور،راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور، راجہ آفتاب آف مٹور، راجہ احمد نواز جنجوعہ کونسلر،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نثار احمد،سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نعیم بنارس،راجہ شاہد پٹواری،راجہ قاسم آف مٹور،سابق کونسلرراجہ عبا س پپو،راجہ شیر افضل مٹور سابق کونسلر راجہ غلام عباس جنجوعہ راجہ سجاد حید ر نارہ،،ماسٹر راجہ محمد نعیم مٹور،راجہ طارق سرور تھوہاخالصہ، معروف صحافئ سید مبارک نقوی ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ ثاقب آف مٹور،نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی،حاجی محمد سلیم، آفتا ب کیانی آف نارہ،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، ساہیں شعبان تھوہا راجگان،سردار شاہد پلوٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Renowned Journalist Anwar-ul-Haq Raja Returns Home After Performing Umrah

معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2026)
معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا،تفصیل کے مطابق معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں حاضری اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دوستوں اور عزیزوں نے انوار الحق راجہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دوبارہ حرمین شریفین کی باادب حاضری نصیب فرمائے بعد ازاں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمد، حاجی عبدالقدوس، راجہ عزیز آف سکوٹ، سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف راجہ محمد فیاض، ایریا منیجر محمد اکرم ایاز، ایریا منیجر محمد طارق رحمانی، سینئر سیلز منیجر شاکر ملک، سینئر سیلز منیجر طاہر اقبال اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر معززین نے کہا کہ بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو اور عظیم سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ خوش نصیب افراد کو اپنے گھر اور اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے دربار اقدس پر حاضری کا شرف عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے انوار الحق راجہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس مبارک سفر کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے انوار الحق راجہ نے تمام دوستوں، عزیزوں اور مبارکباد دینے کے لیے آنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت، خلوص اور نیک تمناؤں کو اپنے لیے باعثِ عزت قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button