14 November 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawalpindi; Senior Punjab Police Officer SP Sajid Mahmood Gondal Passes Away
راولپنڈی; پنجاب پولیس کے سینئر افسر ایس پی ساجد محمود گوندل انتقال کر گئے

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،14نومبر2026)–پنجاب پولیس کے ایس پی ساجد محمود گوندل انتقال کر گئے نمازجنازہ دریالہ جالپ تحصیل پنڈ دادنخان میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او جہلم نے بھی شرکت کی،جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی،آئی جی پنجاب عبدالکریم،آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم کی جانب سے قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،ایس پی ساجد محمود گوندل ایک نہایت نفیس، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے،وہ ایک بہترین پولیس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار اور بہترین اخلاق کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے محکمہ پولیس ایک قابل، مخلص اور فرض شناس افسر سمیت ایک اچھے انسان سے محروم ہو گیا ہے،یہ کئی دھائیوں قبل بطور ڈی ایس پی کہوٹہ کلرسیداں بھی تعنیات رہے دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین،
Rawalpindi (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2026): Senior Punjab Police officer SP Sajid Mahmood Gondal has passed away. His funeral prayers were offered in Daryala Jalap, Tehsil Pind Dadan Khan, with District Police Officer (DPO) Jhelum among those attending.




