21 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Muhammad Waheed Mughal of Tiyala, UC Guf Promoted to Islamabad Police Sub-Inspector

کلرسیداں; یوسی گف کے گاؤں ٹیالہ سےمحمد وحید مغل اسلام آباد پولیس کےسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی محمد وحید مغل کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی حکام نے ایک تقریب میں انہیں ترقی پانے پر نئے بیج لگائے ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی گف کے گاؤں ٹیالہ سے ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 21, 2026): Muhammad Waheed Mughal, an Assistant Sub-Inspector (ASI) serving in Islamabad Police, has been promoted to the rank of Sub-Inspector (SI).

A ceremony was held to mark his promotion, during which officials pinned the new rank badges on his uniform.

Muhammad Waheed Mughal hails from the village of Tiyala in Union Council Guf, Kallar Syedan.

His promotion has brought pride and happiness to his family, relatives and the local community, who have congratulated him on this achievement and wished him success in his future career.

نیسپاک ٹیم کا کلرسیداں کا دورہ، الیکٹرک گرین بس ٹرمینل، روٹس اور اسٹاپس کا جائزہ

NESPAK Team Visits Kallar Syedan to Review Electric Green Bus Terminal, Routes and Stops

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–نیسپاک کی تین رکنی ٹیم کا محمد عاطف کی سربراہی میں کلرسیداں کا دورہ، کلرسیداں میں الیکٹرک گریں بسوں کے ٹرمینل کی تعمیر اور بس اسٹاپس اور روٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثنا ارشد سے بھی ملاقات کی اور بس سروس کے اجرا کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور بتایا گیا کہ الیکٹرک گرین بس سے عام افراد کو انتہائی سستے داموں سفر کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی اس موقع پر ایم او آئی منظر عبداللہ،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا بھی موجود

Former PML-N Councillor and Senior Political Leader Chaudhry Abrar Hussain Laid to Rest in Bhalakhar

مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سابق کونسلر نمبردار چوہدری ابرار حسین سپردِ خاک

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–پنجاب بار کونسل کے سابق رکن امریکہ میں مقیم چوھدری واصف علی ایڈووکیٹ کے چچا، چوہدری شیراز حسین کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سابق کونسلر نمبردار چوہدری ابرار حسین کو بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود، شیخ ساجد الرحمان، راجہ شہزاد یونس،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ، راجہ عبد الجبار بھٹی، کرنل انوار عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی، صفدر کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ سلیمان شمسی،منصور احمد مرزا،چوہدری زین العا بدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،مولانا محمد جاوید،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری ثوبان ایاز،چوہدری ایاز گجر ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار ملک رفاقت،راجہ عاصم صدیق،نمبردار وقاص گجر،حاجی طارق تاج، عابد اللہ سیٹھی،شہزاد مالک مغل،صوبیدار غلام ربانی،یونس بھٹی،بابو ظفر اقبال،راجہ جاوید سکوٹ،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری شاہد اکبر گجر،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،طاہر ملک ایڈووکیٹ،مرزا عبدا لرحمان،گرداور راجہ شاھد محمود،حاجی ریاست حسین،شیخ شعور قدوس،چوہدری طارق بسنتوی،شیراز کیانی، راجہ اسرار ایڈووکیٹ،چوھدری نعیم بنارس، سردار محمد آصف،چوہدری عرفان عزیز،سیٹھ عبدالروف بٹ،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ زعفران، راجہ ناصر منہاس، چوھدری حق نواز آرائیں، چوھدری عدیل گجر، عثمان سلطان وڑائچ، راجہ اعجاز مصطفی، مولانا جاوید،مولانا عبدالحمید سیالوی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Mother Registers Cow Theft Case Against Her Own Son in Kallar Syedan

کلرسیداں میں ماں نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف گائے چوری کا مقدمہ درج کروا دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–گائے چوری کا الزام، والدہ نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ سکینہ بی بی سکنہ اراضی وانڈی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے پہلے خاوند کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی اور اب وہ بھی فوت ہو چکا ہے، میرے پہلے خاوند سے میرے بیٹے محمد آصف ہے نے میرے گھر سے گائے چوری کر لی۔ میرا بیٹا نشے کا عادی ہے اور جب میں نے اس سے پوچھا تو وہ مجھے جان سے مارنے پر اتر آیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Thieves Steal 65-Inch LED TV Worth Rs. 200,000 and Motorcycle in Separate Incidents

کلرسیداں میں چوری کی دو وارداتیں، دو لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈی اور موٹر سائیکل چوری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–راجہ محمد یامین سکنہ نمب نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بیٹی بیرون ملک مقیم ہے اور اس کا مکان چوآ خالصہ بیول روڈ پر واقع ہے گزشتہ روز میں اپنی بیٹی کا مکان دیکھنے گیا تو مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ لاؤنج میں لگی 65 انچ ایل سی ڈی جس کی مالیت دو لاکھ روپے ہے کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے جبکہ عامر انیس سکنہ کلریاں کا روڈ کنارے کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کر کے کے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Federal Parliamentary Secretary for Defence Raja Osama Sarwar’s Mother Hospitalised with Pneumonia

پارلیمانی سیکرٹری دفاع راجہ اسامہ سرور کی والدہ نمونیہ کے باعث ہسپتال منتقل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ سرور کی والدہ محترمہ عمرے سے وطن واپسی پر نمونیہ میں مبتلا ہو گئی ہیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

Acceptance of Worship Is Linked to Halal Earnings, Says Maulana Abdul Hameed Sialvi

عبادتوں کی قبولیت رزقِ حلال سے مشروط ہے، مولانا عبدالحمید سیالوی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،21نومبر2026)–معروف عالم دین مولانا عبدالحمید سیالوی نے کہا ہے کہ عبادتوں کی قبولیت رزق حلال سے مشروط ہے اللہ کا حکم ہے کہ جب میں رزق دوں تو اس پر قناعت بھی کریں اور شکر بھی ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد بھلاکھر چوہدریاں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر زی روح کا رازق صرف اللہ تعالی ہے وہ سارے جہاں کا مالک اور رازق ہے یہ رازق ہی نہیں ہمارا خالق اور مالک ہے یہی مارے گا پھر روزمحشر زندہ بھی کرے گا کوئی کسی دوسرے کا رزق چھین ہی نہیں سکتا جب رزق ختم ہو جاتا یے تو فرشتہ اجل روح قبض کرنے پہنچ آتا ہے رزق اور عزتیں صرف اللہ دیتا ہے اس کی تقسیم ہماری خواہشوں کی پابند نہیں،انسان کو عبادت بھی اللہ کی کرنی چاہیئے رزق بھی اللہ سے مانگیں پھر اسی کا شکریہ بھی ادا کریں اللہ جس کو چاہتا ہے اس کے رزق میں وسعتیں دے دیتا ہے رزق کا مطلب صرف کھانا پینا نہیں۔تعلیم صحت اور عزت بھی رزق میں شامل ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button