گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 نومبر 2026ء) گوجرخان ریلوے روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار صدام بٹ جاں بحق جبکہ ایک دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ریلوے روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار صدام بٹ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں ایک اور شخص بھی شدید زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے صدام بٹ کی نعش اور زخمی شخص کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے صدام بٹ اور زخمی شخص دونوں کا تعلق گوجرخان کے وارڈ نمبر تین سے بتایا جا رہا ہے۔
اس افسوسناک حادثے کی خبر سے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ حادثے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qurshi, November 20, 2026: A tragic road accident on Railway Road in Gujar Khan claimed the life of a motorcyclist and left another person seriously injured following a collision between a motorcycle and a rickshaw.
According to initial reports, the accident occurred when a motorcycle collided with a rickshaw on Railway Road. As a result of the collision, the motorcyclist, identified as Saddam Butt, sustained critical injuries and died.
Another person involved in the accident also suffered serious injuries. Following the incident, both the body of the deceased and the injured individual were shifted to Tehsil Headquarters (THQ) Hospital, Gujar Khan, for medical assistance.
Sources said that both individuals reportedly belonged to Ward No. 3 of Gujar Khan.
The tragic incident has left the local community saddened, while further details surrounding the circumstances of the accident are awaited.
گوجرخان میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، پولیس موبائل کے ڈرائیور کانسٹیبل سمیت دو مرد اور دو خواتین گرفتار
Police Raid Alleged Brothel in Gujar Khan, Four Arrested Including Police Mobile Driver Constable, Two Men and Two Women
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،20نومبر2026)–سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،گوجرخان کے علاقہ میں پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،گوجرخان پولیس موبائل کا ڈرائیور کانسٹیبل سمیت چار ملزمان گرفتار،ملزمان میں دومرد اور دو خواتین شامل ہیں،پولیس کو جنڈی موڑ کے علاقہ میں فحاشی کے اڈے کی اطلاع ملی تھی،
واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو چالان عدالت کیا جائے گا،
راولپنڈی پولیس میرٹ، شفافیت اور خوداحتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہمیشہ یقینی بنایا جائے گا،