کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،11نومبر2026)–پولیس نے ڈکیتی کی واردات پر 15 کو جھوٹی کال کرنے پر پولیس نے اسی کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ضمیر اختر سکنہ ڈھوک سائیں مسکین ساگری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو 15 پر اطلاع دی تھی کہ وہ ایک بیکرز مین بطور ڈرائیور کام کرتا ہے گزشتہ صبح بریڈ اینڈ برگرز لوڈ کر کے گوجرخان،بیول،کلر سیداں و کمبیلی صادق، پھلینہ ڈلیوری دینے آیا، سامان دینے کے بعد مختلف دکانات سے سیل بھی لیتا رہا اور آخری سامان پھلینہ میں دے کر جب کمبیلی صادق کے نزدیک پہنچا تو اس گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، میں ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک 125 موٹرساۂیکل پر سوار دو لڑکوں نے پاس آ کر سوار پستول دکھا کر میری تلاشی لیتے ہوئے میری شلوار والی جیب سے تقریبا 51 ہزار روپے اور میرے پرس میں سے 1400 روپے نکال لئے اور موقع سے پھلینہ والی سائیڈ پر فرار ہو گئے ۔ادھر پولیس نے شک گزرنے پر تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزم نے واردات کی جھوٹی کال دی تھی۔ ملزم کے بقول تقریبا ایک لاکھ روپے بطور قرض لیا ہوا تھا جو ادا نہیں ہو رہا تھا میں نے سوچی سمجھی سکیم کے تحت جھوٹ بول کر 15 پر کال کی مجھ سے کسی نے رقم نہیں چھینی ہے پولیس نے جھوٹی کال کرنے پر اسی کو گرفتار کر لیا
Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi, Pothwar.com, November 11, 2026): Police have arrested a man and registered a case against him for making a false emergency call to Police Helpline 15, claiming that he had been robbed.
According to details, Zameer Akhtar, a resident of Dhoke Sain Maskin, Sagri, contacted Kallar Syedan Police Station through Helpline 15, claiming that he worked as a driver for a bakery.
He told police that he had been delivering bread and burgers to various locations, including Gujar Khan, Bewal, Kallar Syedan, Kambili Sadiq and Phalina. After completing his deliveries and collecting payments from different shops, he was heading towards Kambili Sadiq when his vehicle developed a punctured tyre.
He alleged that while he was changing the tyre, two unidentified youths riding a 125cc motorcycle approached him, threatened him at gunpoint and snatched approximately Rs. 51,000 from his trouser pocket and another Rs. 1,400 from his wallet before fleeing towards Phalina.
However, police became suspicious and conducted an investigation, which revealed that the reported robbery was fabricated.
During questioning, the suspect reportedly confessed that he had borrowed approximately Rs. 100,000 and was unable to repay the amount. He admitted that he had deliberately devised the false robbery story and contacted Police Helpline 15, adding that no one had actually robbed him.
Police subsequently arrested the suspect and registered a case against him for making a false emergency call.
کلرسیداں: مرید چوک پر سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے موٹر سائیکل ٹکرا گیا، نوجوان شدید زخمی
Motorcyclist Seriously Injured After Crashing into a Broken-Down Truck at Murid Chowk, Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،11نومبر2026)–مرید چوک کلر سیداں میں شاہراہ پر کھڑے خراب ٹرک سے عقب سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا شام کے وقت بیول روڈ پر سامان سے لدا ٹرک سڑک پر کھڑا تھا ٹرک کے عملے نے وہاں کوئی پتھر رکھے نہ ریفلیکٹر لائٹ لگائی تھی جس کے باعث منگلورہ کی سمت سے آنے والا موٹرساۂیکل سوار پوری شدت سے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار نویز سکنہ معصوم نگر شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
Two Injured in Clash Over Rescue of Girl in Kallar Syedan; One Suspect Arrested
کلرسیداں: لڑکی کو چھڑوانے کے تنازع پر جھگڑا، کلہاڑی کے وار سے دو افراد زخمی، ایک ملزم گرفتار
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،11نومبر2026)–حیدر عباس ولد محمد بشارت سکنہ موہڑہ حیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں منسٹر آف ڈیفنس میں ملازمت کرتا ہوں گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب میں اپنے گھر موجود تھا باہر شور و غل کی آواز سن کر جلدی سے باہر نکلا تو دیکھا میرے کزن پھُوپھی زاد بھائی کی بیٹی اور بیوی روڈ پر اپنے شوہر اقرار حسین کیساتھ عمیر اور عمادسے اپنی بیٹی کو چھڑوا رہے تھے اسی اثناء میں، میں نے موقع پر پہنچ کر انکی بیٹی کو لڑکوں سے چھڑوایا جو شدید نشے کی حالت میں تھے جو موقع سے فرار ہوگئے تھے اور تھوڑی دیر بعد عمیر نامی ملزم مسلح پسٹل، عطا الرحمان مسلح کلہاڑی۔ حمزہ مسلح ڈنڈا تھا۔ حسنین مسلح ڈنڈا عماد مسلح ڈنڈا گالی گلوچ کرتے ہوئے ا گئے میرے منع کرنے کے باوجود عطا الرحمان نے وار کلہاڑی مجھ پر کیا جو مجھے دائیں پاؤں پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا جبکہ اسی دوران مسمات علیزہ بی بی بھی زخمی ہو گئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی وقار عظیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا
Professor Raja Shakeel Anjum’s Daughter Gets Married; Prominent Personalities Attend Wedding Ceremony
پروفیسر راجہ شکیل انجم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک، شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،11نومبر2026)–پروفیسر راجہ شکیل انجم کی دختر کی شادی مخدوم سلیمان اقبال سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں عاطف نواز بھٹی سول جج سرگودھا،پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، پروفیسرعثمان وسیم، خالد بھوترال،ڈاکٹر وسیم انجم،ڈاکٹر طارق الیاس،جمشید علی،محمد ایوب خان،صاحبزادہ عثمان بن روف،صاحبزادہ عمر فاروق،ریٹائرڈ پرنسپل تنویر حسین راجہ،ریٹائرڈ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نادرا راجہ ظفر احمد کہکشاں و دیگر نے شرکت کی۔