13 June 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Nicholsons Shopping Centre Closes After More Than Six Decades in Maidenhead

میڈن ہیڈ کا نکولسنز شاپنگ سینٹر چھ دہائیوں سے زائد خدمات کے بعد بند

لندن (پوٹھوارڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 13 جون 2026): برطانیہ کے شہر میڈن ہیڈ میں واقع نکولسنز شاپنگ سینٹر 9 جون 2026 کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا۔ اس شاپنگ سینٹر کے گردونواح میں کلر سیداں، کہوٹہ اور گوجر خان سے تعلق رکھنے والی بڑی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی آباد ہے، جبکہ مقامی مسجد بھی اسی علاقے میں واقع ہے، جس کے باعث یہ مرکز مقامی ایشیائی کمیونٹی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا تھا۔

نکولسنز شاپنگ سینٹر کی تعمیر 1960 کی دہائی کے اوائل میں میڈن ہیڈ ٹاؤن سینٹر کی بڑے پیمانے پر ازسرنو ترقی کے منصوبے کے تحت کی گئی تھی۔ اس دور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور خریداری کے بدلتے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی حکام نے ہائی اسٹریٹ کے علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس منصوبے کے نتیجے میں ایک نیا شاپنگ پریسنکٹ وجود میں آیا جس نے میڈن ہیڈ کو ایک جدید تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ابتدائی طور پر یہ ایک کھلا شاپنگ کمپلیکس تھا، تاہم 1970 کی دہائی کے آغاز میں اس پر چھت تعمیر کی گئی جس کے بعد یہ مکمل طور پر ڈھکا ہوا شاپنگ سینٹر بن گیا اور “نکولسنز” کے نام سے مشہور ہوا۔

1970، 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں نکولسنز شاپنگ سینٹر میڈن ہیڈ کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ ملک بھر کے معروف ریٹیل برانڈز اور اسٹورز یہاں موجود تھے، جن میں وول ورتھزاور آور پرائس جیسے معروف نام شامل تھے۔ مقامی لوگوں کے لیے یہ صرف خریداری کی جگہ نہیں بلکہ دوستوں سے ملاقات اور سماجی سرگرمیوں کا اہم مرکز بھی تھا۔

Busy shopping centre in early 90’s

نو جون 2026 کو شاپنگ سینٹر کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس عمارت کو گرانے کا عمل ایک 500 ملین پاؤنڈ کے بڑے ترقیاتی منصوبے “نکولسنز کوارٹر” کے تحت شروع کیا جائے گا۔ نئے منصوبے میں 850 سے زائد رہائشی یونٹس، نئی دکانیں، کیفے، ریستوران، دفاتر اور عوامی مقامات شامل ہوں گے۔ اس ترقیاتی منصوبے کا مرکزی حصہ “سر نکولس ونٹن اسکوائر” کے نام سے ایک نیا عوامی چوک ہوگا۔

میڈن ہیڈ کے بہت سے رہائشیوں کے لیے نکولسنز شاپنگ سینٹر شہر کی سماجی اور ثقافتی تاریخ کا اہم حصہ رہا ہے۔ 1960 کی دہائی میں ایک جدید شاپنگ مرکز کے طور پر آغاز سے لے کر 2026 میں اس کی بندش تک، اس نے چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک میڈن ہیڈ کے مرکزی تجارتی مرکز کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اگرچہ عمارت اب تاریخ کا حصہ بن رہی ہے، لیکن مقامی لوگوں کی یادوں میں اس کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہے گی۔

London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, June 13, 2026): Nicholsons Shopping Centre, in Maidenhead, was closed on June 9th. The shopping centre had a large community from Kallar Syedan, Kahuta and Gujar Khan living nearby, as well as the local Masjid.

The centre was built in the early 1960s as part of a major redevelopment of Maidenhead town centre. At the time, increasing traffic and changing shopping habits led local planners to modernise the High Street area. The project created a new shopping precinct and helped transform Maidenhead into a modern retail destination.

Originally, the development was an open-air shopping complex rather than the enclosed mall familiar to later generations. In the early 1970s, a roof was added, creating the covered shopping centre that became known as the Nicholsons.

During the 1970s, 1980s and 1990s, the Nicholsons was the heart of shopping in Maidenhead. Major national retailers occupied units in the centre, including well-known chains such as Woolworths and Our Price. For many local residents, it was a place not only to shop but also to meet friends and spend time in the town centre.

The shopping centre closed permanently on 9 June 2026. Demolition is scheduled as part of a £500 million regeneration project known as Nicholsons Quarter. The redevelopment will replace most of the existing structure with a mixed-use neighbourhood containing more than 850 homes, new shops, cafés, restaurants, offices and public spaces. A new civic square named Sir Nicholas Winton Square will form the centrepiece of the development.

For many people in Maidenhead, the Nicholsons Shopping Centre represents an important part of the town’s social history. From its beginnings as a modern 1960s shopping precinct to its final days in 2026, it served as Maidenhead’s principal shopping destination for over six decades. Although the building is disappearing, its place in the memories of local residents remains significant.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button