لندن (پوٹھوارڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 04 جون 2026)بریڈفورڈ کے مقبول ترین ٹیک اوے ریسٹورنٹس میں شمار ہونے والے “صلاحز” سے رات 11 بجے کے بعد خوراک فروخت کرنے کا لائسنس واپس لے لیا گیا ہے، جب کونسلرز کو بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ کے کچن میں غیر قانونی کارکن کام کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔
بریڈفورڈ کونسل کے لائسنسنگ پینل نے منگل کے روز لیڈز روڈ پر واقع صلاحز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کا لیٹ نائٹ فوڈ لائسنس منسوخ کر دیا۔
یہ لائسنس ریویو برطانیہ کے ہوم آفس کی درخواست پر کیا گیا، جس کا تعلق گزشتہ سال 30 مئی کو کاروبار پر کیے گئے ایک چھاپے سے تھا۔
سماعت کے دوران بتایا گیا کہ چھاپے کے وقت کاروبار میں کام کرنے والے تین افراد کو برطانیہ میں کام کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں تھا۔ ان افراد نے ہوم آفس کے حکام کو بتایا کہ وہ “تربیت” حاصل کر رہے تھے اور انہیں نقد رقم کے بجائے کھانا دیا جا رہا تھا۔
لائسنسنگ پینل کو مزید آگاہ کیا گیا کہ اس چھاپے کے بعد کاروبار پر 80 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
ہوم آفس کی کارروائی اس اطلاع کے بعد کی گئی تھی کہ یہ انتہائی مقبول فوڈ آؤٹ لیٹ، جو سابق ون ڈائریکشن اسٹار Zayn Malik کا بھی پسندیدہ بتایا جاتا ہے، ایسے افراد کو ملازمت دے رہا تھا جنہیں برطانیہ میں کام کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں تھا۔
کاروبار کے ذمہ دار مسٹر رسول منگل کے روز Bradford City Hall میں ہونے والی لائسنس ریویو سماعت میں شرکت کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ملازمت کے خلاف کارروائی اور امیگریشن قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, June 04, 2026): One of Bradford’s most popular takeaways, Salah’s, has been stripped of its licence to sell food after 11 pm after councillors were told how illegal workers were found in its kitchen.
Bradford Council’s Licensing Panel revoked the late-night food licence for Salah’s on Leeds Road at a meeting on Tuesday.
The licence review had been called by the Home Office and related to a raid on the business that took place on May 30 last year.
Bradford Council’s Licensing Panel revoked the late-night food licence for Salah’s on Leeds Road at a meeting on Tuesday.
The licence review had been called by the Home Office and related to a raid on the business.
Three people found working in the business at the time had no legal right to work.
They told Home Office staff that they were being “trained” – and were being paid with food rather than cash.
Members of the panel were told that the business had been fined £80,000 after that raid – a figure the company has yet to pay back.
The Home Office raid was carried out after the organisation received intelligence the hugely popular food business – a favourite of One Direction star Zayn Malik – was employing staff with no right to work in the UK.
Mr Rasol failed to attend Tuesday’s licence review, held in Bradford City Hall.