04 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Resolves Electricity Issues in Various Areas of Thoha Khalsa

تھوہا خالصہ کے مختلف ڈھوکوں میں بجلی کے مسائل حل، نئے ٹرانسفارمرز اور پول نصب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،4جون2026)
ٍٍ نوجوان قیادت(فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرور کی طرف سے خدمت کا سلسلہ بدستور جاری،تھوہا خالصہ کے مختلف ڈھوکوں میں بجلی کے حوالے سے مسائل حل کرا ے دیے، بجلی کے نئے ٹرانسفارمر، بجلی کے پولوں کی تنصیب جبکہ مختلف جگہوں پر بجلی کی تاروں کو بھی تبدیل کیا گیا،عوام علاقہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،نوجوان قیادت(فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرورامیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،پی ایس ٹو ایم پی اے ساہیں محمد شعبان اور راجہ ارسلان رضا کاشکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق نوجوان قیادت(فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرورامیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹورنے اپنے قائدین مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمدکے ذریعے تھوہا خالصہ کے مختلف ڈھوکوں میں بجلی کے حوالے سے مسائل حل کرا ے دیے انہوں نے بجلی کے نئے ٹرانسفارمر، بجلی کے پولوں کی تنصیب جبکہ مختلف جگہوں پر بجلی کی تاروں کو بھی تبدیل کیا گیا نوجوان قیادت(فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرورنے پی ایس ٹو ایم پی اے ساہیں محمد شعبان اور راجہ ارسلان رضاکے ہمراہ موہڑہ ڈھوک بھال میں 28لاکھ کی گرانٹ سے7عدد بجلی کے نئے پول نصب کراے اور1عدد50KVبجلی کا ٹرانسفارمر،ڈھوک ڈومل میں 22لاکھ کا کام کرایا اس علاوہ بھی مختلف مقامات پر لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کراے ہیں عوام علاقہ نے بجلی کے مسائل حل کرنے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،نوجوان قیادت(فرزند تھوہا راجگان) راجہ عرفان سرورامیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،پی ایس ٹو ایم پی اے ساہیں محمد شعبان اور راجہ ارسلان رضا کاشکر یہ ادا کیا ہے۔

Mator (Pothohar Dot Com – Kabir Ahmed Janjua, June 4, 2026) The public service initiatives of young political leader Raja Irfan Sarwar, son of Thoa Rajgan, continue across the region as several electricity-related issues have been successfully resolved in various dhoks (hamlets) of Thoa Khalsa.

Through the support and cooperation of PML-N leaders, MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed, significant improvements have been made to the local power infrastructure. The development work included the installation of new electricity transformers, the erection of electricity poles, and the replacement of outdated power lines in different locations.

According to details, Raja Irfan Sarwar, candidate for Chairman, Union Council Mator, accompanied by PS to MPA Sain Muhammad Shaban and Raja Arsalan Raza, oversaw several development projects aimed at addressing long-standing electricity shortages and technical issues.

In Mohra Dhok Bhal, a development grant of Rs. 2.8 million was utilised for the installation of seven new electricity poles and a 50 KV power transformer. In Dhoke Domal, electricity improvement works worth Rs. 2.2 million were completed. In addition, several other development schemes worth millions of rupees have been carried out in different areas to improve basic public services.

Residents of the area expressed their gratitude to MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, Raja Irfan Sarwar, Sain Muhammad Shaban, and Raja Arsalan Raza for their efforts in resolving electricity-related problems and improving the quality of life for local communities.

The public has welcomed these development projects and expressed hope that such welfare initiatives will continue in the future for the betterment of the region.

سخی سبزواری دربار کے قریب خطرناک موڑ حادثات کی آماجگاہ بن گیا

Dangerous Bend Near Sakhi Sabzwari Shrine Becomes Accident Hotspot

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،4جون2026)
محکمہ ہائی وئے کی غفلت و لاپروائی سخی سبزواری دربار کے قریب موڑحادثات کا ذریعہ بن گیا اہل علاقہ کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق کہوٹہ سخی سبزواری دربار کے باہر خطرناک موڑ سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ حادثات کا سبب بن رہا ہے مقامی شہریوں کے مطابق اس مقام پر اسپیڈ بریکر (جمپ) نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتاری سے گزرتی ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں اور متعدد افراد اس خطرناک موڑ پر زخمی ہو چکے ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس موڑ پر دو سپیڈ بریکر موجود تھے لیکن بعد میں وہ ختم کر دیے گئے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محکمہ ہائی وے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مقام پر اسپیڈ بریکر بنائے جائیں جبکہ وارننگ سائن بورڈز اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے چند روز قبل اسی موڑ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں قیمتی جان چلی گئی ذمہ دار اداروں کو چاہیے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری نوٹس لے کر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ پر تاجروں اور شہریوں میں تشویش

Renewed Lockdown Sparks Concern Among Traders and Citizens

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،4جون2026)
لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ، تاجروں، شہریوں میں شدید تشویش کاروباری طبقے کے تحفظات دور کئے جائیں، تاجروں کا حکومت سے مطالبہ تفصیل کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کے بعد تاجروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے ساتھ ساتھ پیرا فورس، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے رویے کے بارے میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ متعدد تاجروں اور شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ماضی میں لاک ڈاؤن کے دوران بعض اہلکاروں کی جانب سے بے جا سختی اور ناروا سلوک کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے خلاف شکایات کے ازالے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے انہیں خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آئی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اپنی شکایات کس فورم پر درج کروائی جائیں۔ تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا تو کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی، جس سے ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، کاروباری طبقے کے تحفظات دور کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button