30 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Unregistered Medical Centre Sealed During inspection

کلر سیداں میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سنٹر سیل، عطائی ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے پکڑا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30 مئی 2026) — ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کلر سیداں گوجرخان روڈ پر اچانک معائنہ کرتے ہوئے ایک نجی میڈیکل سنٹر کو غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے انکشاف پر سر بمہر کر دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر مستند طبی مراکز کے خلاف جاری مہم کے دوران ارشد میڈیکل سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ معائنے کے دوران ہیلتھ آفیسر نے موقع پر ایک عطائی ڈاکٹر کو مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پایا، جو مطلوبہ اجازت نامے اور پیشہ ورانہ اسناد کے بغیر طبی خدمات انجام دے رہا تھا۔

مزید تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ کلینک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا، جبکہ صوبے میں نجی طبی مراکز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اپنی موجودگی میں میڈیکل سنٹر کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

محکمہ صحت کے مطابق علاقے بھر میں غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور عطائی کلینکس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور نظام صحت سے عطائیت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران عبدالغفار، واجد حسین اور مبین نثار بھی ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے ہمراہ موجود تھے۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسے غیر قانونی طبی مراکز اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | May 30, 2026) — Deputy District Health Officer (DDHO) Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, conducted a surprise inspection on Kallar Syedan-Gujar Khan Road and sealed a private medical centre after discovering illegal medical practices being carried out at the facility.

According to an official press release issued by the Health Department, Dr. Farhat Ibrahim visited Arshad Medical Centre during a routine crackdown against unqualified medical practitioners. Upon reaching the clinic, the health officer found a quack doctor allegedly engaged in the treatment of patients without proper authorization and professional credentials.

During the inspection, it was further revealed that the clinic was not registered with the Punjab Healthcare Commission (PHC), which is mandatory for all private healthcare facilities operating in the province. Taking immediate action against the violations, the DDHO ordered the medical centre to be sealed on the spot in her presence.

The Health Department stated that strict action is being taken across the region against illegal and unregistered clinics to ensure the safety of patients and to eliminate quackery from the healthcare system.

Officials Abdul Ghaffar, Wajid Hussain, and Mubeen Nisar also accompanied Dr. Farhat Ibrahim during the raid and inspection operation.

Local residents appreciated the action taken by the Health Department and urged the authorities to continue such operations to protect citizens from unqualified medical practitioners and unsafe healthcare facilities.

جامعہ علوم اسلامیہ چکیالہ میں اجتماعی قربانی کا عظیم اہتمام، تین ہزار گھرانوں تک گوشت کی تقسیم

Grand Collective Sacrifice Arranged at Jamia Uloom Islamia Chakiala, Meat Distributed to 3,000 Families

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30مئی 2026)—حسب سابق جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں وقف قربانی کا اہتمام بھرپور مذھبی جوش وخروش سے کیاگیا جامعہ علوم اسلامیہ کے ترجمان حاجی محمد افضل کے مطابق ہم گزشتہ پچیس سال سے وقف اور اجتماعی قربانی کا اہتمام ہرسال بھرپور خدمت کے جذبے سے کررھے ھیں الحمداللہ کلرسیداں تحصیل میں ہمارے اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ جس میں سب سے بڑی وقف اور اجتماعی قربانی ناصرف کی جاتی ھے بلکہ وقف قربانی کے جانور دور دراز علاقوں میں غرباء مساکین تک بھی بھیجے جاتے ھیں اس سال بھی بیسیوں قربانی کے جانور قربان کرکے تین ہزار گھرانوں تک گوشت پہنچانے کا اہتمام کیاگیاھے انھوں نے مزید کہا عیدالاضحی ہمیں مساوات،اخوت ، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ھے عوام الناس سے اپیل ھے کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں عید قربان پر مستحق نادار ،مساکین اور غرباء تک گوشت پہنچانے اہتمام کریں یادرھے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی خطہ پوٹھوار کی معروف سماجی و مذھبی شخصیت ھیں خاندانی طور پر بھی خطہ پوٹھوہار کی پراثر نامی گرامی شخصیت چوھدری حیات علی مرحوم کے پوتے ھیں جن کے ڈیرے کے دروازےہر عام وخاص کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے رہتے تھے آج انکے پوتے نے بھی اپنے بڑوں کی روایت کوزندہ رکھتے ہوے خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ہوا دریں اثناء کلرسیداں کے مذھبی سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے مولانا احسان اللہ چکیالوی اور انکی ٹیم کو حسن انتظام اور گوشت کی بہترین تقسیم پر خراج تحسین پیش کیاگیا

Mother of Local Businessmen Azhar Butt, Zaffar Butt, Javed Butt and Nasir Butt Passes Away, Funeral Attended by Political and Social Figures

مقامی کاروباری شخصیات اظہر بٹ، ظفر بٹ، جاوید بٹ اور ناصر بٹ کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30مئی 2026)—مقامی کاروباری شخصیت اظہر بٹ،ظفر بٹ،جاوید بٹ،ناصر بٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ صادق آباد میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوھدری ظہیر محمود، الحاج محمد شریف،سید سیماب حیدر شاہ،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،ملک زبیراحمد،انورالحق،سائیں امجد حسین،سردار محمد آصف،ارشد پیرزادہ،حاجی محمد اسحاق،شیخ میثم کربلائی،عبدالرؤف بٹ،راجہ ظفر کیانی،راشد کیانی،راجہ مجید احمد،شیخ سلیمان شمسی،شیخ ذوالفقار احمد و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button