روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06جون 2026) — تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں نوجوان کوقتل کر دیا گیا،پولیس کوہمدان نوید نے بتایاکہ اپنے بھائی نعمان نوید کے ہمراہ موٹرسائیکل پراپنے کزن کے گھر واقع ڈسپنسری گراؤنڈ پہنچا توگلی میں حمزہ ستی ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ کھڑاتھاحمزہ ستی نے نعمان کودیکھتے ہی پسٹل سے فائر کر کیا ۔ نعمان نوید نیچے گرگیا،اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جانے لگے جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا۔ٹرین کی زد میں آکر ایک معمر شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو1122کے مطابق بدھ کی رات مریڑ چوک کشمیر روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر حادثے کی اطلاع ملنے پر ایک ایمرجنسی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم شدید چوٹوں کے باعث متاثرہ شخص پہلے ہی وفات پا چکا تھا،مرنے والے شخص کی شناخت 69سالہ جاوید مسیح کے نام سے ہوئی ۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 06, 2026): A young man was shot dead in the Tench Bhatta area within the jurisdiction of RA Bazaar Police Station, while in a separate incident, an elderly man lost his life after being struck by a train near Kashmir Road in Rawalpindi.
According to police, complainant Hamdan Naveed reported that he was travelling on a motorcycle with his brother, Nauman Naveed, to visit a cousin’s residence near Dispensary Ground. Upon reaching a street in the area, they noticed Hamza Satti standing with an unidentified individual.
Hamza Satti allegedly opened fire with a pistol as soon as he saw Nauman Naveed. The victim sustained serious gunshot injuries and collapsed on the spot. Family members rushed him into a vehicle and attempted to take him to the hospital; however, he succumbed to his injuries on the way.
Police have registered a case and launched an investigation into the killing. Efforts are underway to arrest the suspect and determine the motive behind the attack.
In a separate incident, a 69-year-old man was killed after being struck by a train near the railway track close to Marrir Chowk on Kashmir Road.
According to Rescue 1122, an emergency ambulance was dispatched immediately after receiving reports of the accident on Wednesday night. However, rescue personnel found that the victim had already passed away due to severe injuries sustained in the collision.
جڑواں شہروں میں دو خواتین اور نوجوان کی جان چلی گئی، معمر خاتون گھر میں مردہ پائی گئی
Two Women and Young Man Die in Separate Incidents Across Twin Cities; Elderly Woman Found Dead at Home
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06جون 2026) —جڑواں شہروں میں2خواتین اورنوجوان کی خودکشی، معمر خاتون مردہ پائی گئی۔اسلام آباد میں بلند عمارت سے خاتون نے چھلانگ کرخودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق 40سالہ خاتون تھانہ کرپا کے علاقہ میں واقع امارات بلڈنگ کی تیرھویں منزل پر قائم ہوٹل سے نیچے آگری جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ میں 16سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق چک بیلی خان کی رہائشی (ع)نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔ ادھرکوٹلی ستیاں نواحی علاقے دلہوڑ پولیس چوکی لہتراڑ کی حدود میں 20سالہ نوجوان عبدالواسع نےخودکشی کر لی متوفی کی نعش کھیت میں پڑی ہوئی ملی ۔ دریں اثناءتھانہ مورگاہ کے علاقہ میں معمر خاتون گھر میں مردہ پائی گئی۔
Rescue 1122 Murree on High Alert as Heavy Rain and Storm Forecast Issued for Murree and Galiyat
مری اور گلیات میں شدید بارشوں اور خراب موسم کی پیشگوئی، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06جون 2026) — محکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات اور گردونواح میں بارشوں اور خراب موسمی صورتحال کی پیشگوئی کے بعد ریسکیو 1122 مری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش، آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
پیشگوئی میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سطح پر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشنز، ایمبولینس سروسز اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک اور ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔