11 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Seize 200 Bottles of Liquor from Alto Car, Suspect Arrested

کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، آلٹو گاڑی سے 200 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 11 جون 2026)کہوٹہ پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کہوٹہ و کلر سیداں وقار عظیم اور ایس ایچ او کہوٹہ ندیم الطاف کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے نالہ لنگ کے قریب ایک مشکوک سوزوکی آلٹو گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر موجود شخص نے اپنا نام دانیال جبار ولد عبدالجبار سکنہ ڈونگی بتایا۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 200 بوتل شراب برآمد ہوئیں، جس پر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبہ بھر سے منشیات کے خاتمے کی خصوصی مہم کے تحت عمل میں لائی گئی۔ مقامی شہریوں نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہوٹہ پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی مؤثر کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایس ڈی پی او وقار عظیم اور ایس ایچ او ندیم الطاف کی قیادت میں کہوٹہ پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔


Kahuta, June 11, 2026 (Pothwar.com,Imran Zamir) Kahuta Police achieved a major success in an operation against illegal substances and criminal activities by recovering 200 bottles of liquor from a Suzuki Alto car and arresting the suspect.

Acting on the directives of the CPO Rawalpindi, the operation was conducted under the supervision of SDPO Kahuta and Kallar Syedan Waqar Azeem and SHO Kahuta Nadeem Altaf. Police intercepted a suspicious Suzuki Alto near Nala Lang and carried out a search.

According to police officials, the occupant identified himself as Daniyal Jabbar, son of Abdul Jabbar, a resident of Dongi. During the search, officers recovered 200 bottles of liquor from the vehicle and immediately arrested the suspect.

A case has been registered at Kahuta Police Station, and further investigation is underway.

The operation was carried out as part of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s special campaign aimed at eliminating narcotics and illegal substances across the province. Local residents praised the police action and commended Kahuta Police for their efforts.

Citizens stated that such effective operations are essential to protect the younger generation from drugs and other social evils. Police authorities reaffirmed their commitment to continuing indiscriminate action against drug dealers and criminal elements.

Residents also expressed hope that under the leadership of SDPO Waqar Azeem and SHO Nadeem Altaf, Kahuta Police will continue working diligently to eliminate crime and safeguard the lives and property of the public.

ملکی ترقی امن و استحکام سے مشروط، افواجِ پاکستان قومی سلامتی کی ضامن ہیں: راجہ عامر مظہر


National Progress Depends on Peace and Stability; Pakistan Armed Forces Are the Guarantee of National Security, Says Raja Amir Mazhar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2026)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی وچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی پائیدار قیام امن سے مشروط ہے صوبائی و ضلعی حکومتیں قومی سلامتی کے اداروں کو فعال بنا کر انکے ہاتھ مضبوط کریں سیاسی مفادات کی خاطر افواج پاکستان پر الزام تراشی دانش مندی نہیں سیاستدانوں کو جمہوری حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے عسکری اداروں کے آئینی کردار کو سراہنا اور ان سے بھر پور تعاون یقینی بنانا ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے قومی سلامتی، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور عسکری قیادت پر قوم کو مکمل اعتماد ہے باشعور پاکستانی اپنی جری بہادر فوج کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اسے مزید مضبوط اور فعال دیکھنا چاہتے ہیں دشمن ہماری صفوں میں نفرت کے بیج بو کر ہمیں آپس میں دست و گریبان کرنا چاہتا ہے اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے پاکستانی قوم کو مثالی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمارا ازلی دشمن بھارت ہمیں نشانہ بنانے کے ارادے سے اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے اور سازشوں کے ذریعے ہمیں مشکلات کا شکار کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے مگر افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور دلیری و شجاعت کے پیش نظر بھارت ہم پر حملہ آور ہونے کی جرات نہیں کر سکتا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button