10 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Suspect Arrested in Alleged Rape Case Involving 14-Year-Old Girl

کلر سیداں،درکالی شیر شاہی؛ چودا سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026) تھانہ مندرہ پولیس نے 14 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم باربر نثار احمد عرف منو سکنہ درکالی شیر شاہی کلرسیداں کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم اپنی سالی کے گھر مندرہ رہائش پذیر تھا جبکہ متاثرہ بچی اس کی سالی کی بیٹی بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ مندرہ پولیس مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو درکالی شیر شاہی سے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 10, 2026) – Mandra Police have arrested a suspect in connection with a case involving the alleged rape of a 14-year-old girl.

According to police sources, the accused, identified as Nisar Ahmed alias Manu, a barber and resident of Darkali Sher Shahi, Kallar Syedan, was taken into custody late Tuesday night.

Sources said the suspect had been staying at his sister-in-law’s residence in Mandra, while the victim is reported to be his sister-in-law’s daughter.

Following the receipt of information about the incident, Mandra Police registered a case and initiated an investigation. Police subsequently arrested the suspect from Darkali Sher Shahi.

Police officials said further investigation is underway and that action will be taken in accordance with the law based on the findings of the inquiry.

Sunni Ulema Council Chief Aurangzeb Farooqi Calls for Legislation on Blasphemy Against Sahaba and Ahl al-Bayt to Curb Sectarianism

اورنگزیب فاروقی کا فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے توہینِ صحابہ و اہلِ بیت پر قانون سازی کا مطالبہ۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026) سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر محمد اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے قومی اسمبلی و سینیٹ سے متفقہ طور پر توہین صحابہ و اہلبیت پر سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے میرا مطالبہ ہے کہ توہین اہلیبیت اطہار پر سزائے موت دی جائے دوسرا فریق بھی توہین صحابہ پر سزائے موت کا مطالبہ کرے ملک میں فرقہ واریت مکمل ختم ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ محمد احسان و دیگر بھی موجود تھے۔اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے نام پر دو ہی ریاستیں معرض وجود میں آئی ہیں جن میں مدینہ کے بعد پاکستان بھی شامل ہے جو خالصتا کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس کے لیئے تمام طبقات نے بڑی قربانیاں دیں اور یہ تمام طبقات کی مشترکہ کاوشوں سے معرض وجود میں آیا یہ آج اسلام کا قلعہ ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منافرت کا خاتمہ قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اگر کوئی شخص یا گروہ کسی صحابی کو نہیں مانتا تو نہ مانے اگر وہ صحابہ کو گالی دے گا تو پھر لڑائی تو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت تفریق پیدا کی گئی جبکہ صحابہ و اہلبیت دو مختلف طبقات نہیں ہیں یہ ایک ہی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کی آپس میں قریبی رشتہ داریاں اور قرابت داریاں تھیں ان میں اگر کسی بات پر کوئی اختلاف بھی تھا تو یہ انسانی فطرت کے مطابق تھا اس بنیاد میں ان کی تقسیم کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اس اختلاف رائے کی بنیاد پر گالم بلوچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،امن کے قیام کے لیئے قومی اسمبلی و سینیٹ سے توہین صحابہ و اہلبیت کے گستاخ کے لیئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے فرقہ واریت سے نجات مل جائے گی،انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام خلیفہ دوئم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہے تو دس محرم نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہے مناسب یہی ہے کہ پوری ملت یکم سے پانچ محرم حضرت عمر کے تذکرے کرے پانچ سے آٹھ محروم حضرت عمر و حضرت امام حسین کو بیان کرے اور پھر نو دس محرم کو حضرت امام حسین کی فضیلت کو بیان کیا جائے،ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ محرم میں ایک کی فضیلت بیان کریں اور دوسرے پر تبرا کریں اسے سے پھر لڑائی تو ہوگی۔ازادی رائے کی آڑ میں گستاخی صحابہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دنیا کی وہ کون سی عبادت ہے جو سڑکوں چوراہوں اور پبلک مقامات پر کی جاتی ہے؟حضرت امام حسین کو شہید ہوئے 1380 برس بیت گئے اس کا احتجاج آج پاکستان میں کیوں ہو رھا ہے؟ان کے معاملات ایران سے مختلف کیوں ہیں؟ کسی دوسرے کے گھر اور مساجد کے باہر کھڑے ہوکر اس کے مقدسات کی توہین کہاں کا مذہب ہے کون سا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ ایک سوال کے جواب میں اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ خامینائی پر حملہ پاکستان سے نہیں کیا گیا ان کی موت پر ایران میں کتنے قانون نافذ کرنے والے افراد اور عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا املاک نذر آتش کی گئیں تو پھر یہ سب پاکستان میں کس کے اشارے پر کیا گیا ریاست کو نوٹس لینا چاہیے،ہم نے ہمیشہ صبر سے کام لیا ہم آج بھی احد،تبوک،خیبر اور کربلا کے شہدا پر صبر کیئے ہوئے ہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب کسی عام شخص کے گھر کا دروازہ نہیں گرایا جا سکتا تو حضرت فاطمتہ الزہرا کے گھر کا دروازہ کیسے گرایا جا سکتا ہے کیا حضرت عمر خاتون جنت کے مقام سے لاعلم تھے حضرت علی اتنے بڑے واقعہ پر خاموش رہیں ایسا نہیں ہو سکتا وہ حیدر کرار اور بہادر تھے جبکہ اس طرح کا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں حضرت علی تینوں خلفاء کے ادوار میں ان کے مشیر رہے ان کے پیچھے نمازیں پڑتے رہے یہ کہنا کہ ان کے ادوار میں انہیں اپنے گھر کے اندر تک محدود کردیا گیا تھا انتہائی لغو و بے بنیاد بات ہے،

Anti-Pakistan Elements Do Not Represent the Kashmiri People, Says M. Maqsood Qureshi

پاکستان مخالف عناصر کشمیری عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، ایم مقصود قریشی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026)کشمیری عوام کو ورغلانے والوں کا انجام بہت برا ہو گا کشمیری اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے شرپسندوں سے ہوشیار رہیں، پاکستان کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے والے مٹھی بھر لوگ بھارتی ایجنٹ ہیں جو کشمیریوں کی نمائندگی نہیں کرتے اگر پاکستان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف سازش کی گئی تو پھر پاکستان کی عوام اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر ان شرپسندوں کا مقابلہ کریں گے اور محب وطن کشمیری نوجوان نسل بھی ان کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذولفقار علی بھٹو نے کہا تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی حفاظت کریں گے کشمیری عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی نسلوں کو ملک دشمن قوتوں سے دور رکھیں ورانہ تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ان کی زندگی خطرے میں پڑا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے کشمیر میں موجودہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہر آٹھانے والی انگلی کاٹ کر رکھ دیں گے کوئی بھارتی ایجنٹ کیسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ ایک چھٹان کی طرح کھڑی ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

Haji Muhammad Murtaza, Father of Chaudhry Naeem Arshad, Passes Away

چوہدری نعیم ارشد کے والد حاجی محمد مرتضی انتقال کر گئے

چوہدری نعیم ارشد کے والد حاجی محمد مرتضی انتقال کر گئےکلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکول سکوٹ کے مدرس چوہدری نعیم ارشد کے والد محترم حاجی محمد مرتضی انتقال کر گئے نمازہ جنازہ بروز بدھ صبح 10 بجے ستھوانی میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button