01 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kallar Syedan: Yong man injured in a firing at Bull Race Pind Bainso
کلر سیداں; پنڈ بینسو میں بیلوں کی دوڑ کے دوران فائرنگ نوجوان زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 1جون 2026) —کلر سیداں میں معمولی تلخ کلامی خونریز جھگڑے میں بدل گئی جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ گاؤں پنڈ بینسو میں بیلوں کی دوڑ دو افراد کیلئے حادثہ بن گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ ذیشان دودھ دہی خریدنے کیلئے سکوٹ بازار آیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ معمولی بات پر موٹر سائیکل سوار حیدر طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر پستول نکال کر فائر کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ادھر پنڈ بینسو میں بیلوں کی دوڑ کے دوران اچانک بے قابو ہونے والے بیل دو افراد پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجے میں محمد حنیف اور یاسین شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا جہاں سب انسپکٹر ملک آصف نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 1, 2026)




اخے حساس آلے اپنے بندیاں بارے بوں حساس ھونے۔