DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawalpindi Distt hockey association hold hockey tournament in Gujar Khan

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلے شیخ عبدالمجید میموریل ہاکی ٹورنامنٹ

 شیخ علی عابد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جاری اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلے شیخ عبدالمجید میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ARLہاکی کلب سے فائٹر ہاکی کلب کو 3-0 سے پچھاڑ دیا، جبکہ ینگ برادرز ہاکی کلب نے شادمان ہاکی کلب سے 3-2 گول سے سبقت حاصل کر لی، شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی میچ سے قبل شیخ عبدالمجید مرحوم کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کرائی گئی جس کے بعد میچ کھیلایا گیا ، ARLہاکی کلب کی جانب سے حارث احمد ، جنید بٹ اور آفاق ملک کی مدد سے افتتاحی میچ اپنے نام کیا، جبکہ دوسر ے میچ میں ینگ برادرز ہاکی کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد شادمان ہاکی کلب کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا ، ینگ برادرز ہاکی کلب کی جانب سے کاشف ، زاہد اور عبدالغفار نے ایک ایک گول سکور کیا، جبکہ شادمان کلب کی جانب سے راجہ عاصم اور طارق نے گول سکور کئے، میچ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی تھے، میچز کو انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سہیل اکرم جنجوعہ ، عظیم جٹ ، طارق حسین اور شاہ زیب پرویز نے سپروائز کرایا ، جبکہ ڈسپلن کمیٹی میں محمد یٰسین ، شیخ علی عابد ، سیکرٹری DHA راولپنڈی موجود تھے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے شاندار انتظامات پر شیخ علی عابد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، آج کھیلے جانے والے میچز میں راولپنڈی یونائیٹڈ بمقابلہ واہ رہبر دن 2بجے ، گوجرخان ٹائیگر بمقابلہ منگال کلرسیداں 3:30بجے اور واہ رہبر بمقابلہ گوجرخان ٹائیگر شام 5بجے مدمقابل ہوں گے

Gujar Khan; Rawalpindi Distt hockey association are holding Sheikh Abdul Majeed memorial  hockey tournament in Gujar Khan, Teams from Kallar Syedan and Gujar Khan will participate in the tournament.

چوہدری محمد عظیم کا صندل روڈ گوجرخان میں جلسہ عام سے خطاب

تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما اور امیدوار حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کادن حق وسچ ور محب وطن قیادت کی جیت کا دن ہوگاعمران خان نے عوام کو جو شعور دیا ہے اس کے آگے اب بند باندھنا ناممکن ہے عوام کا استحصال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں وطن عزیز میں اب کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونے والا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صندل روڈ گوجرخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کے انتظامات تیمور رئیس، راشد منہاس اور خواجہ اسلم نے کئے جبکہ جلسہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی چوہدری محمدعظیم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا برسراقتدار رہنے والوں نے ملکی خزانے کو بری طرح سے لوٹا اپنی تجوریاں بھریں اور عوام زبوں حالی کا شکار ہوتے رہے انہو ں نے کہا کہ اب پاکستانی عوام کو عمران خان جیسے محب وطن اور کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے جنہوں نے کرپشن کیخلاف لازوال جدوجہد کر کے کرپٹ ٹولے کو منطقی انجام تک پہنچایا اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور پچیس جولائی کو عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے

راجہ محمد جاویداخلاص اور امیدوار حلقہ پی پی آٹھ چوہدری محمدریاض کا گوجرخان کے بازاروں میں شاپ ٹو شاپ جاکر تاجروں سے ملاقات

مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور کاروباری طبقہ کو بھی بھرپور ریلیف ملا آئندہ بھی اقتدا رمیں آکر مسلم لیگ ن تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاجر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آج گوجرخان کے تاجروں نے فقید المثال استقبال کر کے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جاویداخلاص اور امیدوار حلقہ پی پی آٹھ چوہدری محمدریاض نے گوجرخان کے بازاروں میں شاپ ٹو شاپ جاکر تاجروں سے ملاقات کے بعد منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہد صراف، سید ندیم عباس بخاری، سہیل کیانی، مظہر وارثی،شفقت اقبال، رضوان جانی، رضا شاہ پہلوی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ عوام کے تعاون سے منتخب ہو کر گوجرخان شہر کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے چوہدری محمدریاض نے کہاکہ ہماری خدمت کی سیاست سے تحصیل گوجرخان کی عوام بخوبی آگاہ ہیں ہماری سیاست کا مقصد اپنے تحصیل کی عوام کے مسائل حل کرنا ہے اورانشاء اللہ منتخب ہو کر عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں گے دونوں لیگی امیدواران جب مین بازار، لنڈا بازار ، تحصیل روڈ پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی گئی

امیدوار حلقہ پی پی اٹھ راجہ محمد جواد کا وارڈ نمبر9میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفیؐ قائم کرے گی دینی جماعتوں کے اتحاد سے سیکولر طبقہ لرزہ براندام ہے ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ پی پی اٹھ راجہ محمد جواد نے وارڈ نمبر9میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا حکومتی عہدہ نہ ہونے کے باوجود بھی جماعت اسلامی کی طرف سے الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے گوجرخان کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی کے عوامی خدمت کے حوالہ سے جاری منصوبے تمام پارٹیوں کیلئے قابل تقلید ہے انہوں نے کہا کہ ہم منتخب ہو کر کرپشن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہونگے تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ ہوگا ظالم کا محاسبہ ہوگا اور مظلوم کی داد رسی کی جائے گی اس موقع پر اہل علاقہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button