25 November 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

RawalPindi; Maryam Nawaz Announces 5,000 More Electric Green Buses Across Punjab

راولپنڈی; مریم نواز کا پنجاب بھر میں مزید 5 ہزار الیکٹرک گرین بسیں چلانے کا اعلان

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،25نومبر2026)–وزیراعلی مریم نواز نے راولپنڈی میں مصروف دن گزارا جہاں ہزاروں کارکن ان کے ساتھ ساتھ شریک سفر رہے مریم نواز نے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں الیکٹرک گرین بسوں کے توسیعی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار بسیں پنجاب کی سڑکوں پر نظر آئیں گی انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کو موکل چلاتے تھے جھاڑ پونکھ سے پنجاب چلتا تھا مجھ سے پہلے پنجاب کو جادو ٹونے سے چلایا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہم مخالفین کا مقابلہ باتوں وعدوں سے نہیں عملی اقدامات سے کر رہے ہیں ہر طرف کارپٹ شاندار سڑکیں موجود ہیں انڈر پاسز اور اوورہیڈ برجز موجود ہیں پورے پنجاب کے گند کو صاف کر دیا گیا بازار ہی نہیں گلیاں محلے بھی اجلے ہیں صفائی ستھرائی کے عالمی معیار کے بعد گرین بسوں نے پنجاب کا نقشہ ہی بدل ڈالا تزئین و آرائش نے پورے پنجاب کا نقشہ ہی بدل ڈالا اب دیگر صوبوں سے پنجاب آنے والے لوگ اس کا موازنہ اپنے صوبوں سے نہیں دبئی سے کرتے ہیں یہی ہماری کامیابی کا راز ہے
انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے کہ سارا پیسہ لاہور میں لگ رھا ہے انہیں میں کہتی ہوں کہ آؤ آپ کو میں جھنگ دکھاؤں لیہ بھکر چینوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ دکھاؤں آج یہ سب شہر ترقی یافتہ شہروں کا منظر پیش کر رہے ہیں ہم نے پنجاب سے ڈالا کلچر اور بدمعاشی کو ختم کیا جرائم پیشہ لوگوں کو لگام ڈال دی میرے صوبے کی بچیاں اب پورے وقار اور تحفظ کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں میں موجود ہوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہر گز برداشت نہیں کروں گی میں نے پنجاب سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کیا ہے لوگوں کو تحفظ دیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارانی یونیورسٹی کے لئے نئے ہاسٹل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکل کے ذریعے سے حکومتی نظام چلائے جارہے تھے لیکن مجھے وزارت اعلیٰ سنبھالے ایک ہزار دن مکمل ہوئے ہیں اس دوران نہ صرف راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے بلکہ پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کیا اب اگلے ہزار دنوں میں کوڑے، ویسٹ کے ذریعے انرجی کے پاور پلانٹ لگانے جارہے ہیں
انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ کی 12 ویں تقسیم تقریب اور
وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارانی یونیورسٹی کے لئے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کاہاتھ تھاما ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزرات اعلیٰ سنبھالے ہوئے پورے ایک ہزار دن ہوگئے ہیں۔ 3 سال پہلے والا پنڈی نہیں رہا، بلکہ پورے شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ ایک ہزار دن میں بہت سے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کی سپورٹ سے شروع کئے ہیں۔ پچھلی حکومت میں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکل کے ذریعے سے حکومتی نظام چلائے جارہے تھے۔ آج ستھرا پنجاب منصوبہ نے پورے صوبے، شہر، گاؤں، محلہ اور ہر گلیوں، سڑکوں کو 2 لاکھ کی فورس صاف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت نے ستھراپنجاب کی طرز پر ستھرا آزاد جموں کشمیر کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پورے کے پی کے میں ستھرا خیبرپختونخوا کا منصوبہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزار دنوں میں ستھرا پنجاب کا ہر شہر کے پاس اپنی فورس، مشینری، ڈیجیٹائزسسٹم موجود ہے۔ اب ستھرا پنجاب کے باعث پورا صوبہ نکھراہوا نظر آرہا ہے۔ پنجاب دیگر صوبوں کیلئے ٹرنیڈ سیٹر اور ٹرینڈ میکر ہے۔ پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کیا۔ ستھرا پنجاب کے حوالے سے کل بھی تفصیلی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ہزار دنوں میں گلیاں محلہ صاف کرنے کے بعد ہزاروں ٹن کوڑے کو انرجی میں تبدیل کرنے جارہے ہیں اگلے ہزار دنوں میں کوڑے، ویسٹ کے ذریعے انرجی کے پاور پلانٹ لگانے جارہے ہیں۔ ہزار دنوں میں 1100 گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں دوڑ رہی ہیں۔ ہزار دنوں میں تقریباً ایک بس کو پنجاب کے شہریوں کیلئے لانچ کیا گیا۔ گرین بسوں میں تمام خواتین، بچے، بزرگ عزت اور حفاظت کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔ خواتین، اور طالبعلموں اور بزرگوں کیلئے گرین بس کا سفر بالکل فری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہونے کے باوجود گرین بس کا 20 روپے کرایہ برقرارہے۔ گرین بسوں میں اکثر بچے اپنے ہوم ورک کرنے کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں۔ گرین بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجز کے ساتھ لیس ہیں۔ آج راولپنڈی میں 80 گرین بسیں چلانے جارہے ہیں۔
اگلے چند ماہ میں تین ہزار گرین بسیں پنجاب کی 150تحصیلوں میں نظر آئیں گی۔تمام شہروں میں گرین بسوں کے ساتھ یکساں کلرکے بس سٹینڈ بھی بنائے ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، چنیوٹ، مظفرگڑھ، وہاڑی، چکوال میں ایک طرز کی گرین بسیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں تمام شہر، تحصیل کے تمام لوگ قابل عزت ہیں۔ ہزار دنوں میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ تک گھر بن چکے ہیں
پنجاب میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے ہر سڑک پر گڑھے تھے مگر آج ہر شہر میں نئی سڑکیں، لین مارکنگ، گرین بیلٹ اور ستھرا پنجاب کی بدولت صاف سڑکیں ملیں گی۔ پورے پنجاب میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کا جال بچھا دیا ہے۔ چھوٹے شہرجہاں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کے بارے میں پتہ تک نہیں تھا وہاں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی، جہلم، چکوال، رحیم یار خان، شیخوپورہ، جھنگ میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر موجود ہیں۔ کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر کو یورپ طرز پر بنائے ہیں۔ کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر میں مہنگے ہسپتالوں جیسی سہولیات دے رہے ہیں۔ مریم نوا زشریف
پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات، علاج معالجہ بالکل فری ہے۔ اگر پتہ چل جائے کہ سرکاری ہسپتال میں آئے مریض کو ٹریٹمنٹ نہیں دیا گیا تو سخت ایکشن لیتی ہوں۔ جہلم کیتھ لیب میں ایک شخص علاج کے لئے آیا، پوچھا تو اس نے بتایا کہ دبئی سے آیا ہوں۔ پنجاب میں بڑوں شہروں سے لوگ چھوٹے شہروں میں علاج معالجہ کیلئے آرہے ہیں۔ لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کینسر یونٹ کا افتتاح کر دیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔ راولپنڈی سمیت تمام ڈویژن میں اگلے 18 ماہ میں کینسر ٹریٹمنٹ یونٹ بن جائیں گے۔ چنیوٹ، بھکر، رحیم یارخان، گوجرانوالہ کے مریض کا علاج اس کے اپنے شہر میں ہوگا۔ ہزار دنوں کے اندر ایک ہزار کلینک آن ویل کے ذریعے چار کروڑ لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔ مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر دو ماہ کی ادویات مفت پہنچارہے ہیں۔پہلے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جانور وں کی طرح ڈیل کیا جاتا تھا۔ اب سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں سے بہتر سلوک ہوتا ہے۔ ایک ہزار دن میں سرگودھا، مری اور ساہیوال میں بہترین کارڈیالوجی کے ہسپتال بن چکے ہیں۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور نے فنکشنل ہوچکا ہے۔ وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو 15 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری کی لسٹ دی گئی آج 15 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری مکمل ہونے کے بعد مزید 3 ہزار بچوں کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔ فالج کے مریض کو 8 گھنٹے کے اندر اندرچار لاکھ روپے ٹی این کے کا انجکشن مفت لگایا جارہا ہے۔ اب پنجاب میں ایمبولینس مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ مفت دے رہی ہے۔ آپ کی گلیوں، محلے، سیوریج، ڈرینج کیلئے کسی حکمران کے اتنے پیسے نہیں لگائے۔ سیوریج، ڈسپوزل اور ڈرینج پر پانچ سو ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ بارش ہونے کے دو گھنٹے بعد نکاسی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں سیوریج اور ڈرینج ڈال دی ہیں۔ پورے پنجاب میں بازاروں، سڑکوں، گلیوں کی بیوٹیفکیشن کی جارہی ہے۔ تین سال پہلے پنجاب کے تمام شہر ٹوٹے، پھوٹے، گندگی کے ڈھیر تھے لیکن اب یکساں تبدیلی آرہی ہے۔ پنجاب میں 24 ہزار گاؤں ہیں جن میں سے تین ہزارگاؤں کو بہترین بنانے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجواں ملک کا سرمایہ ہیں یہ ملک سے اپنی وفاداری کو مستحکم رکھیں تاکہ مستقبل میں یہ اپنی زمہ داریاں بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں

Kallar Syedan(Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, November 25, 2026): Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, during a busy visit to Rawalpindi, announced plans to introduce 5,000 additional electric green buses across Punjab in the next phase. Addressing a large gathering of party workers at Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University, she also announced the construction of a new hostel for the university.

The Chief Minister said that 1,100 green buses were already operating across Punjab, while 80 buses were being launched in Rawalpindi. She added that 3,000 more buses would be introduced in 150 tehsils over the coming months. Women, students and senior citizens can travel free, while the standard fare remains Rs20. The buses also offer free Wi-Fi and mobile charging facilities.

Maryam Nawaz said that her government had completed 1,000 days in office, during which 50,000 kilometres of roads had been constructed or repaired and major improvements had been made in sanitation, healthcare, transport and infrastructure.

She highlighted the Suthra Punjab cleanliness programme, saying that a workforce of 200,000 people was working to keep cities, towns and villages clean. She also announced plans to establish waste-to-energy power plants during the next 1,000 days.

On healthcare, she said free medicines and treatment were available in government hospitals, while cancer treatment units would be established across all divisions within the next 18 months. She also highlighted progress in cardiac care, children’s heart surgeries and the expansion of mobile healthcare services.

The Chief Minister further claimed that the Apni Chhat Apna Ghar housing programme had provided homes to around 250,000 families. She said the government was also investing Rs500 billion in sewerage, drainage and water disposal projects.

Maryam Nawaz said Punjab was moving towards modern development and that women could now travel with greater safety and dignity. She urged young people to remain committed to the country and play their role in its future development.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button