DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Anti corruption dept arrests Patvari Amir Fareed on corruption

محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی، پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی، پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا حلقہ گوجرخان کا پٹواری عامر فرید نے ثاقب حسین سے اٹھارہ ہزار روپیہ رشوت طلب کی جس پر محکمہ انٹی کرپشن کے انسپکٹر غلام اصغرودیگر نے موقع پر چھاپہ مار کر گرفتارکر لیا اور اٹھارہ ہزار روپے برآمد کر لیے

Gujar Khan; The anti corruption department have arrested Gujar Khan revenue officer (Patvari) while taking a 18,000 bribe from a innocent victim. He was chained and taken in custody.

دوکوہلی بھائی خان موہڑہ میال سیال گھینگر موہڑہ مندو کی سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کو اور پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن عظمت مغل کے جاری اعلامیہ کے مطابق یوسی جیرورتیال دوکوہلی میں پی ٹی آئی کا پاور شو جس میں دوکوہلی بھائی خان موہڑہ میال سیال گھینگر موہڑہ مندو کی سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کو اور پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے نامزدامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی آٹھ چوہدری جاوید کوثر راجہ معین سکندر راجہ احمد خان راجہ عبد الغفور کیانی راجہ عبد الجبار راجہ وقاص ملک نوید جاوہد کاظم حسین رضوان خضر راجہ عدیل نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ملک لوٹنے اور عوام کا استحصال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں تحریک انصاف عوام کیلئے نجات دہندہ بن کر سامنے آئی ہے باشعور عوام کی جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آمدہ الیکشن میں ملک کی باگ ڈٖور ایماندار اور اہل قیادت کے ہاتھ آنے والی ہے اور پچیس جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی لیڈر ،جن کی ملک کیلئے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی لیڈر ،جن کی ملک کیلئے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ،مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ،محض باتوں سے بہلانے والوں کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ،ریلی کے زریعے پاور شو کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ،چھوٹی ریلیاں یہ ثابت کر رہی ہیں کہ عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، شہر اور دیہی آبادیوں میں جس طرح کارنرمیٹنگزکاانعقاد ہو رہا ہے وہ اس بات کی واضح دلیل ہے کے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا گوجرخان میں بھی اہم برادریاں ہمارے ساتھ ہیں، بڑے دھڑے شمولیت اختیار کر رہے ہیں دیگر پارٹیوں کو اپنی اصل پوزیشن بار ے خو ب معلومات ہیں ان خیالات کا اظہارراجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض نے گزشتہ روزجاتلی اور ڈونگی میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جدید نظام متعارف کرائے ،ریونیو تھانہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا گیا ،سڑکوں کے جال بچھائے گئے ،صحت تعلیم کے شعبوں میں بے تحاشا ترقی ہوئی انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر انگلی اٹھانے والوں نے اپنے دور میں کیا کیا، عوام کو بھی خاص ڈیلیور نہ کر سکے، محض نعرے لگانے سے کام نہیں چلے گا لوگ عملی کام دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چھوٹی ریلی نکالی گئی اور اسکو پاور شو کہا گیا جو ناکام ہوا انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے ساتھ عوامی محبت اور طاقت ہے جن کے راستے میں منفی پالیسیاں حائل نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے جہاں سے تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اب کوئی کھیل تماشا نہیں چلے گا سچ کی جیت ہوگی اور الزامات کی سیاست اپنے اختتام کو ہے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط پروگرام رکھتے ہیں جس کوعملی رنگ دینگے

عوام نے میاں نواشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے

عوام نے میاں نواشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے حالات جو بھی ہونگے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا ظلم وستم اور گرفتاریاں ہم کو منزل سے نہیں ہٹاسکتیں 2018ء کے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک وملت کو مسائل اور مشکلات سے نکالا اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button