DailyNews

Rawat; Crime on increase in model police station region

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بدستور اضافہ

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بدستور اضافہ ،دیہاتی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی قیمتی اشیاء سے محروم کسی بھی واردات کا سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے فیز8 رفیع بلاک میں واقع امتیاز بیگ کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے سونے کا سیٹ ،3 عدد کیمرے ،سونے کی دو انگوٹھی ،ہزاروں روپے نقدی چوری کر لی جبکہ صابر حسین کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا اویس احمد کے گھر سے 5 تولے طلائی زیورات ،ڈیڈھ کلو چاندی کے زیورات ،3 عدد موبائیل فون ،75 ہزار مالیت کے 2 عدد پرائز بانڈ ،18 ہزار نقدی ،3 عدد ہیرے کی انگوٹھیاں لوٹ لی گئیں تاہم روات پولیس کی حسب روایت نااہلی کے باعث کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا ۔

 

پروفیسر صداقت عباسی آج شام 6 بجے تخت پڑی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گئے

پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے57 کے نامزد امیدوار پروفیسر صداقت عباسی آج شام 6 بجے تخت پڑی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گئے جلسہ کے انتظامات مکمل ،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے57 سے پی ٹی آئی امیدوار پروفیسر صداقت عباسی یو سی تخت پڑی کے گاؤں گوہڑہ گجراں میں جلسہ سے خطاب کریں گئے ،چیف سپورٹر ز ملک پرویز ،ملک محمد ظہور ،ملک رحمت علی ،ملک نمبردار عمر شہزاد ،ملک عبدالقدوس اور ملک محمد صغیر کے مطابق جلسہ کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ بڑے سیاسی دھڑے کی پی ٹی آئی گروپ میں شمولیت ہو گی ۔

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 10 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 10 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ،آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کی پوزیشن خاصی مستحکم ،مد مقابل امیدوار پریشان تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 10 میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جنمیں پاکستان تحریک انصاف کی نوید سلطانہ ،مسلم لیگ ن کے انجینئر قمرالاسلام راجہ ،جماعت اسلامی کے خالد مرزا ، پیپلز پارٹی کے پرویز اختر مرزا ،آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان اور آزاد امیدوار چوہدری امیر افضل سرفہرست ہیں نچلی سطح پر ٹکٹوں کی تقسیم پر ہونے والے اختلافات کے باعث تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر خاتون کی پوزیشن بھی بظاہر خاصی کمزور ہو چکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام راجہ پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں جس کے باعث انھیں حلقہ میں تاحال وہ پزیرائی نہ مل سکی جسکی توقع کی جا رہی تھی آزاد امیدوار چوہدری امیر افضل اور شفاقت اقبال کیانی حلقہ میں تو نہ سہی مگر چند یونین کونسل میں اپنا کچھ نہ کچھ ووٹ بنک رکھتے ہیں مگر بظاہر مقابلہ کی دوڑ سے باہر دکھائی دیتے ہیں تاہم سابقہ کارکردگی اور حلقہ میں اربوں روپے کے منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچانے کے باعث آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان انتہائی فیورٹ ہیں جنھیں مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ووٹر کی بھرپور حمایت حاصل ہے توقع کی جارہی ہے کہ حلقہ پی پی10 سے چوہدری نثار علی خان ایک بہت بڑے مارجن سے کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں گئے ،

Show More

Related Articles

Back to top button