10 June 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat : Over 179,000 Pakistanis Perform Hajj 2026

حج 2026: ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی سعادتِ حج

Rawat (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 10, 2026) A total of 179,210 Pakistanis performed Hajj in 2026, with 119,210 pilgrims travelling under the government Hajj scheme and 60,000 performing Hajj through private operators, according to figures released by the Ministry of Religious Affairs.

The ministry stated that pilgrims under the government scheme collectively spent more than Rs139.16 billion on Hajj this year. Of this amount, approximately Rs89.40 billion was spent by pilgrims enrolled in the long Hajj programme, while those opting for the short Hajj package spent around Rs49.76 billion.

A total of 77,443 pilgrims selected the long Hajj programme, which lasted between 40 and 45 days. This category accounted for 65.2 percent of all pilgrims travelling under the government scheme. Each pilgrim in the long package paid approximately Rs1.15 million for the pilgrimage. Payments were made in two instalments, with Rs500,000 deposited initially and the remaining Rs650,000 paid in the second phase.

Meanwhile, 41,467 pilgrims chose the short Hajj programme, which lasted between 20 and 22 days. The short package represented 34.8 percent of the total government Hajj quota. Pilgrims in this category paid approximately Rs1.2 million per person, with payments made in two instalments of Rs550,000 and Rs650,000 respectively.

The statistics also revealed significant participation by women pilgrims. A total of 50,114 women performed Hajj under the government scheme, representing 43.5 percent of the government quota. In comparison, 65,182 men performed Hajj through the same scheme, accounting for 56.5 percent of the quota.

Pilgrims who opted for separate two-bed accommodation paid an additional Rs200,000 per person, while those selecting separate three-bed rooms paid an extra Rs67,000.

Officials said the figures reflect the continued strong demand for Hajj among Pakistani Muslims and highlight the substantial financial commitment made by pilgrims to fulfil one of Islam’s most important religious obligations.

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026) — حج 2026 کے تحت رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی جن میں سے ایک لاکھ 19 ہزار 210 نے سرکاری جبکہ 60 ہزار افراد نے پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت رواں برس پاکستانیوں نے حج پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کئے۔
لانگ حج پروگرام کے تحت حاجیوں نے مجموعی طور پر 89 ارب 40 کروڑ روپے خرچ کئے جبکہ کم دورانیہ کا حج کرنے والے حاجیوں کے اخراجات تقریباً 49 ارب 76 کروڑ روپے رہے ، 77 ہزار 443 حاجیوں نے لانگ حج پروگرام کا انتخاب کیا جس کا دورانیہ 40 سے 45 روز تھا ، سرکاری حج سکیم کے 65.2 فیصد حاجیوں نے لانگ حج پروگرام کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔
لانگ حج پروگرام کے ہر حاجی نے مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ادا کئے ۔

41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ شارٹ حج پروگرام کے تحت حج کیا ۔ سرکاری سکیم کے 34.8 فیصد حاجیوں نے شارٹ حج پروگرام کا انتخاب کیا۔ اس پروگرام کے تحت حاجیوں نے فی کس 12 لاکھ روپے ادا کئے، شارٹ حج کرنے والے حاجیوں کے اخراجات تقریباً 49 ارب 76 کروڑ روپے رہے ۔ 50 ہزار 114 خواتین نے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ خواتین حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 43.5 فیصد رہا ۔
65 ہزار 182 مردوں نے سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کی اور ان کا تناسب 56.5 فیصد رہا۔ لانگ حج پروگرام کے حاجیوں نے پہلی قسط میں 5 لاکھ اور دوسری قسط میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے جبکہ شارٹ حج پروگرام کے حاجیوں نے پہلی قسط میں 5 لاکھ 50 ہزار اور دوسری قسط میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے، دو بیڈ والے الگ کمرے کا انتخاب کرنے والے حاجیوں نے فی کس 2 لاکھ روپے اضافی ادا کئے، تین بیڈ والے کمرے کا الگ انتخاب کرنے والے حاجیوں نے فی کس 67 ہزار روپے اضافی ادا کئے۔

 

مجوزہ صوبہ اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن اور گلیات شامل کرنے کا مطالبہ

Demand to Include Rawalpindi Division and Galiyat in Proposed Islamabad Province

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10جون 2026)عوامی حلقوں نے مجوزہ صوبہ اسلام آباد کے قیام میں اسے راولپنڈی ڈویژن اور گلیات تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صوبے کا درجہ دینے کی تجویز پر اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال کے مطابق اسمبلی کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں میں چھ چھ صوبائی نشستیں تشکیل دے کر صوبائی اسمبلی مکمل کی جائے گی جو ملک کے دیگر علاقوں سے زیادتی کے مترادف ہے اس وقت بھی پنجاب کے ہر قومی اسمبلی کا حلقہ دو صوبائی نشستوں پر مشتمل ہے جبکہ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ کو چھ نشستوں پر مشتمل کرنا ملک بھر سے زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ گلیات اور راولپنڈی ڈویژن کو بھی صوبہ اسلام آباد میں شامل کرکے وفاقی دارالحکومت کی صوبائی اسمبلی کو مکمل کیا جائے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button