09 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Shop Destroyed in Suspected Arson Incident

نامعلوم افراد کی مبینہ آتشزدگی، دکان جل کر خاکستر، 15 لاکھ روپے کا نقصان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09جون 2026) —محمد شکیل سکنہ نلہ مسلماناں نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شام چھ بجے کے قریب دکان بند کر کے گھر چلا گیا ، دوسرے دن اطلاع ملی کہ میری دکان میں آگ لگی ہوئی ہے جس کے بعد میں اپنے بھائی ہارون شبیر ،تایا زاد بھائی عاصم بشیر موقع پر پہنچے تو دیکھا دکان میں آگ لگی ہوئی ہے دیگر اہل علاقہ بھی اکٹھے ہوگئے ہم نے دکان کا دروازہ کھول کر چیک کیا اور 15 پر اطلاع کر دی،میری دکان کے تھوڑے فاصلے پر مسمی محمد ایاز کی پرچون کی دکان ہے جس کے باہر بھی مٹی کے تیل کی بدبو ہے جب ہم موقع پر پہنچے تو میری دکان کے باہر بھی یہی صورتحال تھی مجھے شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ذاتی رنجش کی بناء پر آگ لگا ئی ہے ۔نقصان کا اندازہ 15 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 09, 2026) — A shop was severely damaged in a suspected arson incident in the Kallar Syedan area, causing an estimated loss of Rs1.5 million.

According to a complaint lodged by Muhammad Shakeel, a resident of Nala Musalmana, he closed his shop and returned home at around 6:00 pm the previous evening. The following day, he received information that his shop was on fire.

Upon receiving the news, Shakeel rushed to the scene along with his brother Haroon Shabbir and cousin Asim Bashir. They found the shop engulfed in flames, while local residents had also gathered at the site. The shop door was opened and checked, and emergency services were informed through the emergency helpline.

The complainant stated that a nearby grocery shop owned by Muhammad Ayaz also had a strong smell of kerosene outside. He further claimed that a similar smell was present outside his own shop when they arrived at the scene.

Muhammad Shakeel expressed suspicion that an unidentified individual may have deliberately set the shop on fire due to personal enmity. The estimated financial loss from the incident is reported to be approximately Rs1.5 million.

Police have registered the case, and further investigation is underway to determine the cause of the fire and identify those responsible.

حفصہ نجیب جنجوعہ نے وکالت کی ڈگری حاصل کر لی، سروہا میں تقریبِ خوشی کا انعقاد

Hafsa Najeeb Janjua Earns Law Degree, Celebration Held in Saroha

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09جون 2026) —گاؤں سروھا کے نجیب جنجوعہ کی دختر اور کاروباری محمد طاہر کی بھتیجی حفصہ نجیب جنجوعہ نے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کر لی جس کی خوشی میں انکی رہائشگاہ سروہا چوہدریاں میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مفتی زاہد یوسف، قاری اجمل قادری،سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،چوھدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس، مسعود احمد بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ۔ل،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،محمد طاہر ایڈووکیٹ،راجہ عابد ایڈووکیٹ،عمر ظریف، ارشد بھٹی۔محمد افتخار راجہ طارق محمود،راجہ خضر محمود،احسان الحق قریشی،جاوید اقبال،حافظ نسیم و دیگر نے شرکت کی۔

Umar Cheema Raises Questions Over Reserved Kashmir Assembly Seats and Fiscal Arrangements

عمر چیمہ نے کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور مالی مراعات پر اہم سوالات اٹھا دیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09جون 2026) —سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اسمبلی کی بارہ نشستوں پر بہت سے لوگوں کے تبصرے پڑھنے کو ملے لیکن ابھی تک یہ کسی نے نہیں بتایا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کیلئے یہ نشستیں کیوں مختص ہوئی تھیں؟ کیا 53 کے ایوان میں محض 12 لوگ حکومت بنا/گرا سکتے ہیں؟ پاکستان سے منتخب ہونے والوں کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں کتنے فنڈز ملتے ہیں اور کشمیر سے منتخب ہونے والوں کو کتنے فنڈز ملتے ہیں؟ آزاد کشمیر کے بجٹ کا کتنا حصہ آزاد کشمیر کی آمدنی سے بنتا ہے اور کتنا پاکستان ادا کرتا ہے؟ پاکستان کے جن علاقوں میں بجلی بنتی ہے آیا ادھر فی یونٹ اتنے میں مِل رہا ہے جتنا اہل کشمیر کو؟ پاکستان کے جن علاقوں میں گندم پیدا ہوتی ہے آیا ادھر لوگوں کو وہ سبسڈی مل رہی ہے جتنی اہل کشمیر کو؟ کتنے پاکستانی ہیں جو کشمیر میں جائیداد خرید سکتے ہیں لیکن ہر کشمیری پاکستان میں جائیداد خرید سکتا ہے؟ کتنے پاکستانی ہیں جو کشمیر میں نوکری لے سکتا ہے لیکن ہر کشمیری پاکستان میں لے سکتا ہے؟

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button