09 June 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Daylight Robbery in Narali Jabeer: TCS Delivery Rider Looted at Gunpoint

گوجر خان: نڑالی جبیر میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ٹی سی ایس ڈیلیوری رائیڈر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

نڑالی جبیر ,گوجر خان (راجہ طارق ایوب: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم/ 09 جون 2026) شرقی گوجرخان نڑالی جبیر میں دن دیہاڑے ٹی سی ایس ڈیلیوری رائیڈر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا پولیس چوکی قاضیاں کے علاقے نڑالی جبیر میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک ٹی سی ایس ڈیلیوری رائیڈر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔متاثرہ ڈیلیوری رائیڈر محمد سہیل کے مطابق وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نڑالی جبیر کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے 53 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بیول۔کلرسیداں روڈ پر ایک پیزا ڈیلیوری بوائے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا، جس کے باعث علاقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub/ June 09, 2026)

A delivery rider of TCS Express & Logistics was allegedly robbed at gunpoint in broad daylight in the Narali Jabeer area of eastern Gujar Khan, within the jurisdiction of Police Post Qazian.

According to the victim, Muhammad Sohail, he was on duty when he was intercepted by unidentified armed men at Narali Jabeer. The suspects allegedly held him at gunpoint and snatched cash worth around 53,000 rupees along with his mobile phone before fleeing the scene.

The incident has raised serious concerns among local residents, especially as it follows a similar robbery on the Bewal–Kallar Syedan road, where a pizza delivery rider was also targeted by criminals.

Citizens and social activists have urged senior police officials to increase patrolling in the area, ensure the swift arrest of the culprits, and take effective measures to protect the lives and property of the public.

چنگا بنگیال اور گردونواح میں اسلحہ بردار ڈاکو سرگرم، موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار

Armed Robbers Strike in Changa Bangial and Nearby Areas of Gujar Khan, Snatch Motorcycle, Cash and Valuables

چنگا بنگیال,گوجر خان (راجہ طارق ایوب: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم/ 09 جون 2026)–شرقی گوجرخان یو سی چنگا بنگیال:مل اعوان نالہ کانسی کے قریب ڈکیتی کی واردات،02 ڈاکو اسلحہ کی نوک پر چنگا بنگیال کے رہائشی سے ہونڈا125 موٹر سائیکل،40 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ چھپر چنگا بنگیال کے غلام اصغر نے پولیس کو بتایا کہ ڈھول ساز کا کام کرتا ہوں۔ قاسم کے ہمراہ بھاگسانہ شادی فنکشن سے گھر واپس آرہے تھے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے مل اعوان نالہ کانسی پل کے قریب پہنچے تو یکدم دو لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر سامنے آکر موٹر سائیکل روک لیا۔ ملزمان نے میری جیب سے 40 ہزار روپے، موبائل فون،125 ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر مل اعوان کی جانب فرار ہوگئے۔اُدھر بڑکی جدید گوجرخان سے تعلق رکھنے والے عثمان نے مندرہ پولیس کو بتایا کہ اہلیہ ہمراہ گھر جارہا تھا کہ چہاری بگلہ کے قریب پیچھے سے آئے ہنڈا موٹر سائیکل سوار 02 ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر اہلیہ سے پرس چھین لیا۔ جس میں طلائی بالیاں،02 موبائل فون، 05 ہزار نقدی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد گوجرخان کی جانب فرار ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button