09 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Bridge Construction Work Stalled for Over a Month in Manieeend
کہوٹہ گاؤں منیّندمیں پل کی تعمیر ایک ماہ سے بند

مٹور ( پوٹھوار ڈاٹ کام – کبیر احمد جنجوعہ، 9 جون 2026)تحصیل کہوٹہ کے گاؤں منیّند، ڈھوک گلہ، گلوریاں اور کیرل کو آپس میں ملانے والے اہم پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر مقامی آبادی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تقریباً پانچ ماہ قبل شروع ہونے والا یہ ترقیاتی منصوبہ گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر بند پڑا ہے، جس کے باعث علاقے کے عوام میں بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے تعمیراتی مقام پر نہ کوئی مزدور موجود ہے، نہ مشینری دکھائی دے رہی ہے اور نہ ہی ٹھیکیدار یا اس کے نمائندے نظر آ رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کام بند ہونے سے قبل بھی منصوبے کی رفتار انتہائی سست اور غیر تسلی بخش تھی۔
عوامی حلقوں کے مطابق پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود صرف چار پلرز تعمیر کیے جا سکے ہیں، جو منصوبے کی رفتار پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ مقامی افراد نے ناقص منصوبہ بندی، انتظامی نااہلی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ منصوبے سے وابستہ ٹھیکیدار پل کی تعمیر کے لیے مختص سیمنٹ کی ٹرالیاں اور دیگر تعمیراتی سامان وہاں سے منتقل کرکے سوڑ کے مقام پر جاری دیوار کے ایک دوسرے منصوبے پر لے گیا ہے۔ اگرچہ ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ان خبروں نے عوامی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
متاثرہ دیہات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ پل علاقے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے روزمرہ آمدورفت، تعلیمی سرگرمیوں، کاروباری معاملات اور مختلف دیہات کے درمیان رابطہ بہتر ہونا تھا۔ منصوبے میں مسلسل تاخیر کے باعث طلبہ، مسافروں اور مقامی تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں، کام کی بندش کی وجوہات معلوم کریں اور منصوبے کی تعمیر دوبارہ شروع کرا کے اسے جلد از جلد مکمل کروائیں۔ عوام نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔
مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ حکومت فوری مداخلت کرے تاکہ یہ اہم عوامی منصوبہ جلد مکمل ہو اور علاقے کے ہزاروں شہری اس بنیادی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, June 09, 2026) – Serious concerns have been raised by local residents over the prolonged delay in the construction of a bridge connecting the villages of Mannieend, Dhok Gala, Galorian, and Kerial in Tehsil Kahuta. The project, which commenced approximately five months ago, has reportedly come to a complete standstill for the past month, causing frustration and uncertainty among the local population.
According to residents, construction activities have been entirely suspended, with no workers, machinery, or representatives of the contractor present at the site during the last several weeks. Community members allege that even before the work was halted, progress on the project was extremely slow and unsatisfactory.
Locals claim that despite five months having passed since the start of construction, only four bridge pillars have been completed. They have expressed concern over what they describe as poor planning, inefficiency, and a lack of proper supervision by the relevant authorities.
Sources familiar with the project have further alleged that the contractor removed cement trolleys and other construction materials from the bridge site and transported them to another location in Sore, where work on a retaining wall is reportedly underway. These claims have intensified public concern regarding the management of the project and the utilisation of construction resources.
Residents of the affected villages say the bridge is of vital importance for transportation, connectivity, and daily travel. The continued delay has created difficulties for commuters, students, and local businesses that depend on reliable access routes.
Citizens have urged the concerned government departments and higher authorities to take immediate notice of the situation, investigate the reasons behind the suspension of work, and ensure that construction resumes without further delay. They have also called for greater transparency and accountability in the execution of public development projects.
The local community has appealed to the government to intervene promptly and ensure that the bridge project is completed at the earliest possible date so that residents can benefit from the much-needed infrastructure.
13th Death Anniversary of Captain Hassan Musab Javed Shaheed Observed with Reverence in Chinor
کیپٹن حسن مصاحب جاوید شہید کی 13ویں برسی چنور میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2026)کیپٹن حسن مصاحب جاوید شہید کی 13ویں برسی ان کے آبائی گاؤں چنور، تحصیل کہوٹہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر پیر سید اکمل حسین شاہ، علامہ محمد افضل رضوی، علامہ آصف القادری سمیت دیگر مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کیپٹن حسن مصاحب جاوید شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کیپٹن حسن مصاحب جاوید شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ کیپٹن حسن مصاحب جاوید شہید نے 2013 میں وادی تیراہ میں ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
Warm Welcome as Raja Khalid Parvez Returns Home After Performing Hajj
راجہ خالد پرویز آف گھوئی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس، شاندار استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2026)حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس، شاندار استقبال،اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے وفدکی صورت میں گھر جا کر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدگذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑی تعداد میں ان کے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی راجہ خالد پرویز آف گھوئی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، خوشبو دار پھولوں کی مالا پہنائی گئی اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر ماحول عقیدت، خوشی اور محبت کی خوبصورت جھلک پیش کر رہا تھا۔بعد ازاں حلقے کی ایک بڑی تعداد میں معززین ظفر اقبال کیانی،چوہدری زاہد رشید ممیال، حافظ محمد افضال،معروف سوشل میڈیا ایکٹیویس راجہ آصف محمودسمیت دیگر نے راجہ خالد پرویز آف گھوئی کے گھر گئے جہاں انہوں نے انہیں حج بیت اللہ کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی روحانی مسرت میں شامل ہوئے۔وفد نے راجہ خالد پرویز آف گھوئی کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں کامیابی، صحت اور مزید نیک سعادتوں کی دعا کی۔ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے باہمی محبت و احترام کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر راجہ خالد پرویز آف گھوئی نے تمام معزز مہمانوں اور اپنی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ ایک بے مثال روحانی تجربہ ہے، اور ” جاتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں۔” انہوں نے تمام احباب کی محبت کو بے حد سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔
Grand Qawwali Night to Be Held at Soobia Mahal Under Team Janjua Rajput
ٹیم جنجوعہ راجپوت کے زیر اہتمام ثوبیہ محل میں شاندار قوالی نائٹ کا انعقاد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2026)ٹیم جنجوعہ راجپوت کے زیر اہتمام ثوبیہ محل میں شاندار قوالی نائٹ، نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گیتفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے خوبصورت، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے حامل ثوبیہ محل میں 13 جون کو ٹیم جنجوعہ (عتیق جنجوعہ، شہریار جنجوعہ اور آصف جنجوعہ) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان قوالی نائٹ اور صوفی میوزک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد اور یادگار تقریب کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ثوبیہ محل کو عوام الناس کے لیے خصوصی طور پر کھول دیا جائے گا تاکہ شہری تاریخی ماحول میں ایک بہترین ثقافتی اور روحانی محفل سے لطف اندوز ہو سکیں۔تقریب میں ملک بھر سے معروف قوال، گلوکار اور موسیقار شرکت کریں گے۔ مشہور جعفری برادران (قوال) اپنی خوبصورت قوالیوں سے حاضرین کو محظوظ کریں گے جبکہ معروف صوفی گلوکار ایلن فقیر، جونیر ایلن فقیر، سائیں ساجد علی اور فقیر واحد بخش اپنے روح پرور صوفی کلام پیش کریں گے۔ معروف سنگر مظہر راہی اپنی مقبول آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ جگو مان سمیت دیگر نامور گلوکار اور موسیقار بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔تقریب کے منتظمین عتیق جنجوعہ، شہریار جنجوعہ اور آصف جنجوعہ کی زیر نگرانی پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد صوفیانہ موسیقی، قوالی اور ثقافتی روایات کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو اپنی تہذیبی و روحانی اقدار سے روشناس کروانا ہے۔ تقریب میں راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں شہریوں، سماجی شخصیات، کاروباری حلقوں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ثوبیہ محل جیسی تاریخی عمارت میں منعقد ہونے والی یہ قوالی نائٹ حاضرین کے لیے ایک یادگار ثقافتی تجربہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے عوام الناس کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اس خوبصورت محفل میں شرکت کریں اور صوفیانہ کلام، قوالی اور موسیقی کی دلکش شام سے لطف اندوز ہوں۔تقریب کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں اور شائقین موسیقی اپنی نشستیں پہلے سے محفوظ بنانے کے لیے TicketWala.pk اور TownEvents.pk کے ذریعے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔شہری حلقوں نے اس ثقافتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے پروگرام معاشرے میں محبت، بھائی چارے، رواداری اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Aftab Satti Urges Effective Measures to Prevent Forest Fires and Promote Afforestation
آفتاب ستی کا جنگلات میں آگ اور کٹاؤ کی روک تھام اور شجرکاری مہم کو فروغ دینے پر زور




