DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Allegations on Raja Javed Ikhlas deplored

راجہ محمد جاویداخلاص یا مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں,حاجی طیب قریشی

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاویداخلاص یا مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں شوکت عزیز بھٹی نے بے بنیاد الزامات لگائے ایک کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گاشوکت بھٹی اپنے بھائی کی الیکشن مہم میں اوپر بھٹو نیچے بھٹی کا نعرہ لگا رہے ہیں تھانہ کچہری کی سیاست پٹواریوں سے نذرانے وصول کرنے والے کے بارے میں سب بخوبی آگاہ ہیں ان خیالات کااظہار حاجی طیب قریشی ،خواجہ جہانگیر، حمادالحسن قریشی نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ عزیز،شیخ احسن جمیل، مبشر حسن اور عمر فاروق سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے طیب قریشی نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص چالیس سال سے سیاست کے میدان میں موجود ہیں ان کی دیانتداری اور شرافت کی مخالفین بھی مثال دیتے ہیں ان پر اور مجھ پر شوکت عزیز بھٹی نے الزامات عائد کئے وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ایسے الزامات لگانے پر انہیں شرم محسوس کرنی چاہیے کہ کل تک جاویداخلاس کو اپنا لیڈر اور سب کچھ مانتے تھے شوکت عزیز بھٹی جتنا عرصہ نااہل رہے تمام ترقیاتی کام ہم نے ان کے حلقے میں کرائے اور وہ آج جاویداخلاص پر راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا طعنہ دے رہے ہیں ان منصوبوں پر ان کا بھی نام موجود ہے اس وقت کیوں خاموش تھے راجہ جاویداخلاص نے تحصیل بھر میں گیس بجلی سڑکوں گلیوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے کام کرائے طیب قریشی نے کہا کہ جاویداخلاص نے کام سیٹ یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا دولتالہ تحصیل کیلئے بھی منظوری کرائی مندرہ سوہاوہ چکوال روڈ کے اربوں روپے جاری کرائے پٹواری اور پولیس کلچر کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا اب مکمل خاتمہ ہو چکا ہے میرے جو بھی مالی اثاثے ہیں وہ حق حلال کی کمائی ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ مشرف دور میں ہم پر مظالم ڈھائے گئے مقدمات بنائے گئے لیکن شوکت عزیز بھٹی جب مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تو ہم نے ان کو ویلکم کیا حماد الحسن قریشی نے کہا کہ اگر شوکت عزیز بھٹی کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پارٹی فیصلے کی پابندی کریں نہ کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کریں راجہ حمید کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ دیا ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہیں

راجہ عنصر آف چکری وکیلاں کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ

انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راجہ عنصر آف چکری وکیلاں کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیاجس میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 58 چوہدری محمدعظیم امیدوار برائے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سینئر رہنما راجہ طارق کیانی سینئر رہنما راجہ الطاف تحصیل گوجرخان کے عہدے داروں اور کارکنوں سمیت چکری وکیلاں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے غریبوں کی جنگ لڑ رہی ہے پاکستان کی عوام کی اکثریت کو ستر سال سے نظر اندازکیاجارہا ہے اور چند خاندانوں نے مل کر پاکستان کے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے تحریک انصاف اس کرپٹ مافیا سے دولت لے کر عام آدمی کی فلاح پر خرچ کرے گی عوام ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں اداروں کو مضبوط اور بلدیاتی سسٹم کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی پچیس جولائی کو کرپٹ لیڈروں کا بوریا بستر گول کر کے بلے کے نشان پر مہر لگائیں 

راجہ محمد جاوید اخلاص اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے راجہ خرم ممتاز کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ

 گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جہاں پر میاں نواز شریف کے چاہنے والے بستے ہیں سیاسی مخالفین کسی غلط فہمی کا شکار ہیں اور سہانے سپنے دیکھ رہے ہیں لیکن عوام کی طاقت ہماری کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی بحیثیت ممبران اسمبلی اپنے حلقہ کیلئے ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کا اجراء کیا ،پسماندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے فنڈز دیئے گئے جوکہا کردکھایا ،عملی خدمت کی ہے سیاسی مخالفین محض باتوں کے ماہر ہیں باشعور عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے راجہ خرم ممتاز کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری خورشیدزمان، سید ندیم عباس بخاری، راجہ خرم متاز، سہیل کیانی، خواجہ جہانگیر ودیگر نے بھی خطاب کیا راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کے شیدائیوں کا گھر ہے جہاں پر بسنے والے میاں نواز شریف کی آواز پر لبیک کہنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار عوام کے سامنے ہے شفاف سیاست کو اپنایا جبکہ منافقت کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح ہر گلی محلے میں مسلم لیگ ن کی حمایت وتائید کے اعلانات کئے ہیں وہ ہماری کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ تعمیری سیاست کو فروغ دیا اور آئندہ بھی ہمارا منشور اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محض نعرے لگاکر طفل تسلیاں دینے کے عادی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عملی طور پر کام کیا اور بلاتفریق عوام کی دہلیز تک ثمرات پہنچانے کیلئے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں جس کی بنیاد پر آئندہ عوام اپنا چناؤ میرٹ پر کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر میدان سیاست سے آؤٹ کرینگے اس موقع پر متعددشخصیات نے ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا بھی اعلان کیا

راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق کے بھتیجے راجہ تحسین عامر کی نکاح کی تقریب

راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق کے بھتیجے راجہ تحسین عامر کی نکاح کی تقریب میں راجہ محمد منیر اختر، راجہ اسد محمود ایڈووکیٹ، راجہ خرم، اعجاز جازی، راجہ طارق محمود، راجہ وقاص ارشد اور عزیز واقارب نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button