DailyNewsKallar Syedan

Raja Javed Ikhlas and Raja M Ali visit Khanadah

قاضی ندیم احمد کھنادہ کی رہائش گاہ پر راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کی آمد

قاضی ندیم احمد کھنادہ کی رہائش گاہ پر راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کی آمد۔
تفصیلات کے مطابق کھنادہ داخلی دوبیرن کلاں قاضی ندیم احمد کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران راجہ جاوید اخلاص امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہNA-58اور راجہ محمد علی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہPP7کی کارنر میٹنگز ایک اجتماع میں بدل گئیں۔ اس اجتماع سے راجہ جاوید اخلاص، راجہ محمد علی، ٹھیکدار بشارت، محمد تنویر ناز بھٹی، اور دیگر نے خطاب کیا۔قاضی، مغل، چوہدری، بٹ، ملک راجگان برادریوں نے راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مقامی کونسلرز، سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button