DailyNewsKahuta

Protest in Kahuta over lack of law and order

ڈکیتی، چوری اور فائرنگ کی وارداتوں پرشہری پریشان ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
شراب نوشی ، منشیات فروشی، ڈکیتی، چوری اور فائرنگ کی وارداتوں میں اضافہ پرشہری پریشان ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ کو نسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ کی زیر قیادت کہوٹہ ذبح خانے کے قریب روڈ بلاک کر کے عوام علاقہ اور شہریوں کا پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف شدید احتجاج تین گھنٹے ٹریفک بند عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر تنویر احمد کا ایس ایچ او سے رابطہ رات دس بجے تک ایف آئی آر درج کرنے اور منشیات فروشوں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرایا گیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشوں کا راج سر عام شراب نوشی کر کے فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کا سلسہ جاری عید کے روز سے لیکر آج تک محلہ فاروق کالونی ، ادوالہ ، نواز کالونی میں نوجوان لڑکے شراب نوشی کر کے گالی گلوچ خواتین کو تنگ کیا گیا۔ شہریوں اور عوام علاقہ کا ذبح خانے کے قریب روڈ بند کر کے منشیات فروشوں اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج ۔ فائر کیے گئے 26ہول اور تین منشیات فروشوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا گیا ۔مغرب کے بعد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر رہے ہیں۔ ادوالہ قبرستان فاروق کالونی مسجد اور نواز کالونی کھلی زمینوں میں روزانہ لڑائی جھگڑے اور ڈکیتیاں معممول بن گئی ہیں۔ کئی مرتبہ پولیس کو اطلاع دینے کے باجود منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں ہو رہی۔ جبکہ مواڑہ ، نارہ ، کھڈیوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی منشیات فروشوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ جسکی وجہ سے چرس پوڈر و دیگر نشہ آور چیزیں دھڑے سے پیتے ہیں ۔یا تو بھیک مانگتے ہیں۔ اور چوری کی وارداتیں کر کے نشہ خریدتے ہیں۔ جبکہ کئی میڈیکل سٹوروں پر بھی نشے کے ٹیکے فروخت کیے جا رہے ہیں ۔

آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی کرولہ کار نمبری 822علیوٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے۔ الٹ گئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی کرولہ کار نمبری 822علیوٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے۔ الٹ گئی جسکی وجہ سے اس میں سوار سکوارڈن لیڈر شوکت قیوم ہلاک ہو گیا ۔جبکہ اسکی بیوی زخمی ہو گئی۔ گاڑی میں سوار تین بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو سپتال میں طبی امداد دی گئی۔ جبکہ نعش کو آزاد کشمیر روانہ کر دیا گیا۔ 

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا کام مکمل

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ہوگیا ۔ ریٹرننگ آفیسر رائے پرویز سلطان بھٹی نے دو امیدواروں بلال یامین ستی ، اور میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ کے کاغذات مسترد کر دیئے ۔مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی ، متحدہ مجلس عمل کے راجہ تنویر ، آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد اور تحریک انصاف کے پانچوں امیدوار ں راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، راجہ وحید احمد ، غلام مرتضیٰ ستی ، حافظ سہیل اشرف ، ہارون کمال ۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری ایوب اور تحریک لبیک کے منصور ظہور کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے ۔ تحریک انصاف تاحال صوبائی حلقہ پی پی سات سے ٹکٹ کا فیصلہ نہ کر سکی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button