DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ch M Azeem gets major backing in UC Thathi

یونین کونسل تھاتھی کی عوام نے چوہدری محمد عظیم کی ٹیم کے حق میں فیصلہ

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔یونین کونسل تھاتھی کی عوام نے حلقہ این اے58 پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد عظیم کی ٹیم کے حق میں فیصلہ دے دیا ،مختلف سیاسی دھڑے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ۔راجہ یوسف خانپور ،سابق کونسلر چوہدری رشید ،چوہدری خالد پراں ،چوہدری حاجی محبوب ،چوہدری اسلم ٹھاکرہ ،راجہ مشتاق خانپور،حوالدار احمد سراں ناگورہ نے اپنی خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور چوہدری محمد عظیم کی ٹیم کا ا آمدہ الیکشن میں ساتھ دینا کا اعلان کر دیا امیدوار حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم کی رہائشگاہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ،سابق ناظم چوہدری غلام مرتضیٰ،چےئرمین چوہدری مصدق ،کونسلر حافظ اشفاق ،کونسلر چنگیز خان ،کونسلر راجہ امجد اسامہ ،کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی ،چوہدری شاہد اقبال ،چوہدری دانیال عظیم ،ذیشان کیانی ،کسان کونسلر صوبیدار اشفاق ،وائس چےئرمین باوا رفیق ،ملک الطاف سابق کونسلر ،ملک ربنواز ،سمیت اہلیان یونین کونسل تھاتھی کے عوام نے شرکت کی جلسے عام سے چوہدری محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ الیکشن میں میری جیت آپ سب لوگوں کی جیت ہے جس طرح تحصیل بھر میں عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنرل الیکشن میں کلین سویپ کرئے گی ،انہوں نے اپنی آبائی یونین کونسل تھاتھی کے عوام سے کہا کہ اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو یونین کونسل سمیت حلقہ بھر میں عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے امیدوار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 8چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر لیں گئے پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو صرف عوام کی بہتری کے لیے سوچتی ہے کبھی ملک پاکستان میں چور حکومت کر جاتا ہے تو کوئی انڈیا کا جاسوس حکومت کر جاتا ہے اب خالصتا حکومت پاکستانی ہو گی اور پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگی مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے حلقہ این اے 58میں عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہ دیا ہے جبکہ تقریب سے راجہ طارق عزیز بھٹی ،راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے بھی خطاب کیا آخر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی شخصیات کو مالے پہنائے گئے۔

حضور باباسائیں غلام علی قادری قلندری بادشاہ کا سالانہ عرس مبارک

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ۔۔۔۔حضور باباسائیں غلام علی قادری قلندری بادشاہ کا سالانہ عرس مبارک بمقام دربار عالیہ ملک پور شریف نزدیک سموٹ زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ افتخار حسین قادری چشتی صابری مورخہ 21تا 23جون منعقد ہو رہا ہے جس میں 21جون کو دربار شریف میں محفل ذکر شریف اور غسل تربت اور چادر پوشی کی رسم ادا کی جائے گی او ر رات کو محفل شعر خوانی کا پروگرام ہو گا 22جون کو شام چار بجے خصوصی دعا ہو گی اور رات کو محفل سماع ہو گی 23جون کو ڈالیوں کی آمد ہو گی اور شام چار بجے کبڈی میچ ہوگا جس کا نقد انعام 150000روپے بمعہ ٹرافی ہو گا جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف ،چوہدری ظہیر سلطان ،محسن صغیر بھٹی ،چوہدری محبوب حسین ٓف لس مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کریں گئے اور 23جون کی رات کو بھی محفل شعر خوانی کا پروگرام ہوگا ۔

باباسائیں برخودار سرکار اور حضرت بابا سائیں عیدو سرکار کے سالانہ عرس مبارک

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔باباسائیں برخودار سرکار اور حضرت بابا سائیں عیدو سرکار کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مورخہ 22جون بروز جمعہ بمقام موہڑہ کنواں نلہ مسلماناں میں چیلنج کبڈی میچ منعقد ہو رہا ہے جس میں نقد انعام 2لاکھ روپے بمعہ ٹرافیاں دی جائیں گی 

Show More

Related Articles

Back to top button