DailyNewsKallar Syedan

Shahid Nawaz Faisal commits suicide in Kallar Syedan

شاہدنواز فیصل نے گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

شادی شدہ شخص نے گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں متوفی کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔محلہ معصوم نگر کلر سیداں کی رہائشی مسماۃ(ر) نے پولیس کو بیان دیا کہ 8/9 ماہ قبل میری شادی متوفی شاہدنواز فیصل سے ہوئی تھی اور ہم کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔وقوعہ کی رات ہم اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ صبح چار بجے کے قریب میرے خاوند نے مجھے جگا کر کہا کہ مجھے بھوک لگی ہے کچن میں جا کر میرے لئے کھانا لاؤ۔میں کچن میں گئی تو میرے خاوند نے کمرہ میں پڑی گولیاں کھا لیں اور جب میں کچن سے واپس آئی تو میرے خاوند کی حالت سخت خراب ہو گئی تھی۔میں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور خاوند کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Kallar Syedan; According to statement given to police, the wife of Shahid Nawaz Faisal said her husband committed suicide by eating medicine tablets, the incident happened in Mohalla Masoom, Kallar Syedan.

کلر سیداں میں حلقہ این اے57,58پی پی 7پی پی 9پی پی 10میں انتخابات کے لیے 145پولنگ سٹیشنز قائم کئیے گئے

کلر سیداں میں حلقہ این اے57,58پی پی 7پی پی 9پی پی 10میں انتخابات کے لیے 145پولنگ سٹیشنز قائم کئیے گئے فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان منتقل کر دیا گیا مجموعی طور پر 37امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں دو سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کے علاوہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نیب کی حراست میں موجود مسلم لیگ ن کے انجنئیر قمر الاسلام راجہ ،مہرین انور راجہ، نوید سلطانہ راجہ ،چوہدری صداقت ، جاوید اخلاص، چوہدری عظیم بھی شامل ہیں ۔این اے57میں آٹھ امیدواروں این اے58,59میں دس دس پی پی 7میں 6، پی پی 9میں 11،پی پی 10میں 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہونا ہے ۔این اے57میں شاہد خاقان عباسی اور صداقت عباسی کے درمیان معرکہ ہو گا این اے58میں راجہ پرویز اشرف دیگر امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے این اے59میں چوہدری نثار علی خان ،غلام سرور خان ،انجنئیر قمر الاسلام راجہ کے درمیان مقابلہ ہو گا سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے گرفتار امیدوار انجنئیر قمر الاسلام راجہ کتنے ووٹ لیتے ہیں ۔وہ جتنے بھی ووٹ لیں گے وہ چوہدری نثار علی خان کے لیے خسارے کا موجب بن سکتے ہیں اور اگر ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شیر کو ووٹ ڈال دئیے تو پھر مقابلہ غلام سرور خان اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے ۔پی پی7میں مقابلہ مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی اور آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کے درمیان دلچسپ صورت اختیار کر چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ ستی کتنی ووٹس لے پاتے ہیں ۔پی پی9میں پی ٹی آئی کے چوہدری ساجد کو نمایاں برتری حاصل ہے پی پی 10میں مقابلہ انتہائی دلچسپ ہو گا یہاں بھی چوہدری نثار علی خان اور انجنئیرقمر الاسلام کے درمیان میچ پڑ سکتا ہے ۔اس حلقے میں امیداروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کامیابی کے لیے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری بھی نہیں ہو گا۔

ریٹائرڈ سب پوسٹ ماسٹر منیر احمد خالد انتقال کر گئے نما ز جنازہ چوکپنڈوری میں اد اکی گئی

اطہر احمد خالد ایڈووکیٹ اور گورنمنٹ سکینڈری سکول پکھڑال کے مدرس مدثر خالدکے والد محترم ریٹائرڈ سب پوسٹ ماسٹر منیر احمد خالد انتقال کر گئے نما ز جنازہ چوکپنڈوری میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین راجہ فیصل منور، عاطف اعجاز بٹ، چوہدری اسدالرحمان، راجہ غلام قنبر،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، راجہ جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، راجہ نعمان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شاہد نواز کی نماز جنازہ چوآخالصہ میں اد اکی گئی

مقامی صحافی دل نواز فیصل خان کے نوجوان بھائی شاہد نواز کی نماز جنازہ چوآخالصہ میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، راجہ قمر مسعود، ٹھیکیدار ظہیر،مولانا سلیمان نقشبندی ،مسعود بھٹی ،محمد اعجاز بٹ، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button