DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Mother and newborn dies at THQ due to alleged negligence of lady Doctor

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں دوران ڈلیوری زچہ بچہ کی موت لیڈی ڈاکٹر کی اناہلی کا نوٹس

گوجرخان ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں دوران ڈلیوری زچہ بچہ کی موت لیڈی ڈاکٹر کی اناہلی کا نوٹس لیا جائے شیخ رؤف سکنہ بڑکی وارڈ نمبر3نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شام سات بجے میری بھابی کو زچگی کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا تو ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ بیڈ پر لٹا دیں جس کے بعد اس کی طبیعت خرا ب ہونا شروع ہو گئی تو میری بہن نے لیڈی ڈاکٹر کو اس کی تکلیف کے متعلق آگاہ کیا لیکن اسے کہا گیا کہ ہم ٹریٹمنٹ کرتے ہیں آپ جائیں مزید حالت بگڑنے پر جب بتایا گیا تو انہوں نے گلے میں کوئی پائپ لگایا اس کی حالت بگڑ گئی تو پھر ہمیں کہا کہ ہم نے انجیکشن وغیئرہ لگا دیے ہیں اس کو راولپنڈی لے جائیں میں ایمبولینس وغیرہ لینے گیا تب تک میری بھابی اور بچہ موت کے منہ میں چلے گئے جو کہ ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کا نتیجہ ہے اعلیٰ احکام ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیں اور زچہ بچہ کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے اپنے موقف میں بتایا کہ اس میں ہسپتال انتظامیہ کی کوئی غفلت نہ ہے انہوں نے مکمل ٹریٹمنٹ کی ہے اس میں ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کی کوئی غفلت نہ ہے

ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ویژن کے ساتھ سیاست میںآیا ہوں , محمد آکاش بھٹی

ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ویژن کے ساتھ سیاست میںآیا ہوں تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا ۔ ان خیالات کا ااظہار امیدوار قومی اسمبلی NA-58محمد آکاش بھٹی نے مرکزی الیکشن آفس جی ٹی روڈ گوجرخان میں عمائدین علاقہ اور یوتھ ونگ کی شہری طلبہ تنظیموں کے اپنے حلقہ احباب سے گفتگو میں کیا ۔ آکاش بھٹی نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی سے معاشی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے سابق حکومتوں کی ناقص پا لیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ آکاش بھٹی نے مزید کہا کہ ملک کو جمہوریت کے نام پر مقروض کرنے والوں کو 25جولائی کو عوام مسترد کر دیں گے ۔ملک کو مقروض کو قوم کو بیکاری بنانے والوں نے تعمیر و ترقی کے جھوٹے دعوے کسی کام نہ آئیں گے 

نواز شریف کی چاپلوسی میں رانا ثناء اللہ نے تمام حدیں پار کر دیں, چوہدری حاجی اقبال

نواز شریف کی چاپلوسی میں رانا ثناء اللہ نے تمام حدیں پار کر دیں اس کرپٹ آدمی کے بیان نے نہ صرف پاکستان کے مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکا دیے ایسے منافق آدمی کو پھانسی کی سزا دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی گوجر خان کے چےئرمین چوہدری حاجی اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرتے ہوئے جو بیان رانا ثناء اللہ نے دیا ہے ایسا بیان کوئی مسلمان نہیں دے سکتا دماغ سے فارغ یہ پالشیاں اب دین سے بھی فارغ ہو گیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کے گھٹیا بیان پر علماء کو فتویٰ جاری کرنا چاہیے اور اسلامی قونین کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے سخت سزا دی جائے تا کہ پھر کوئی ایسی گستاخی کرنے کی جرات نہ کرے سیاست اور پارٹی سے ہٹ کر اللہ اور اس کے رسولؐ کی حرمت پر وار کرنے والے کو اس کے انجام تک پہنچانا چاہیے یہ ہمارا دینی فریضہ ہے اگر اس منافق کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کا سلسلہ گوجر خان سے سٹارٹ کریں گے اور یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیل جائے گا اور اس کی تمام ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی پاکستان کی عوام چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف از خود نوٹس لیکر اس سے جواب طلی کی جائے

نواحی قصبہ ڈھوک راجپوتاں کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ روز جل گیا

نواحی قصبہ ڈھوک راجپوتاں کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ روز جل گیا چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈا کی طرف سے نصب نہ کرنے پر شدید گرمی سے بلبلائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے احتجاجاً قاضیاں روڈ بلاک کر دی واپڈا کیخلاف شدید نعرہ ب ازی کی آبادی مکینوں کے مطابق ڈھوک راجپوتاں میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ روز لوڈزیادہ ہونے کے باعث جل گیا واپڈا گوجرخان ایکسین ایس ڈی اوکوآگاہ کرنے کے باوجود چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ٹرانسفارمرنصب نہ ہوا تھا گزشتہ شام آبادی مکین تنگ آکر قاضیاں روڈ پر آکر سڑک کی دونوں اطراف سے بلاک کرکے واپڈا کیخلاف شدید نعرہ بازی کی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اورٹریفک جام ہو گئی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی شخصیات نے روڈ کھلوائی اور چوبیس گھنٹوں کے بعد واپڈا نے ٹرانسفارمر نصب کیا

پچیس جولائی کو ملک کے باشعور عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل، راجہ امیر افضل آف دلمی، تیمور رئیس،امین ڈار اور راجہ مہتاب حیدر نے کہا کہ 25جولائی کو تحریک انصاف کی فتح کا دن ہوگا پاکستان کے باشعور عوام اب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے محب وطن قیادت عمران خان کومنصب اقتدار تک پہنچانے کیلئے پرجوش ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن نے جس طرح ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلا اس سے ہر محب وطن پاکستانی رنجیدہ ہے اور عوام جان چکے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے عمران خان جیسی قیادت کی ضرورت ہے جو پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو ملک کے باشعور عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور پاکستان کو پہلی بارعمران خان کی صورت میں حقیقی محب وطن اور کرپشن سے پاک قیادت میسر آئے گی جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیاں بنائیں گے جس سے ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام آدمی تک پہنچیں گے

چوہدری محمدریاض کی انتخابی مہم میں تیزی اہم دھڑوں اور شخصیات کی حمایت

گوجرخان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی آٹھ سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض کی انتخابی مہم میں تیزی اہم دھڑوں اور شخصیات کی حمایت نے مخالفین کے چہروں کو زردی مائل کر دیا چند روز قبل اونچی اڑان بھرنے اور بھاری لیڈ کے دعوے کرنے والوں کو چوہدری محمدریاض کے شرقی گوجرخان لے جانے والے جلوس نے ان مخالفین کی پوزیشن ڈھیلی کر دی اور اس جلو س کی ایک جھلک نے مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد جہانگیر، مظہر حسین وارثی، احمد شاہ خان، چوہدری محمد اشفاق نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدریاض گوجرخان کی سیاست کے مانے ہوئے گرو ہیں جو مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے ان کی انتخابی مہم کی ایک جھلک جو شرقی گوجرخان میں مطوعہ سے لے کر بیول تک نظرآئی جگہ جگہ لوگوں کا پرجوش استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں شرقی گوجرخان کے ایریا میں جگہ جگہ استقبال سے مخالف امیدوار کے چہرے لٹک گئے جو شرقی گوجرخان کو اپنی کامیابی گردانتے تھے ابھی تو شہر میں چوہدری ریاض نے اپنی ڈور ٹوڈور مہم کاآغاز بھی نہیں کیا شہر پہلے ہی چوہدری ریاض کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب گھروں تک ہی محدود ہو کررہ جائیں گے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button