DailyNewsGujarKhanHeadline

Raja Javed Ikhlas and Ch M Riaz lead Public rally from Bewal to Gujar Khan

راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمدریاض کی ریلی گوجرخان ،قاضیاں،حبیب چوک اور بیول سے گزر کر جبر پہنچی

بیول میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ این اے 58گوجر خان قومی اسمبلی کے امیدوار رراجہ جاوید اخلاص، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے ایک ریلی کی قیادت کی یہ ریلی گوجرخان ،قاضیاں،حبیب چوک اور بیول سے گزر کر جبر پہنچی جہاں پرایک بڑے جلسے سے قائدین نے خطاب کیا ۔جب کہ بیول میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطا ب میں چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں یہ جیت نواز شریف کی جیت ہے شیر ،شیر ہوتا ہے چاہے وہ پنجرے میں بند ہو یا آزاد ہو ،را جہ جاوید اخلاص نے کہا کہ میاں نواز شریف نے یہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی خاطراپنی جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔اس ریلی میں چوہدری محمد فیاض اختر،چوہدری مزمل،چیئرمین یونین کونسل بیول محمد عباس، کونسلر شہزاد،چوہدری صفدر اور دیگر اہل بیول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button