DailyNewsGujarKhan

Raja Parvez Ashraf visits Narali, Raman and Devi region

راجہ پرویز اشرف کے حلقہ پی پی 9 کی یونین کونسلوں آہدی ، نڑالی ،راماں ،دیوی اور سید کے طوفانی دورے

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ پی پی 9 کی یونین کونسلوں آہدی ، نڑالی ،راماں ،دیوی اور سید کے طوفانی دورے یونین کونسل سید کے چیرمین اشعر شاہ ،وائس چیرمین چوہدری افسر ،اور کونسلر کے علاوہ یونین کونسل دیوی کے سابق ناظم ماسٹر اکبر ، نائب ناظم راجہ طاہر ، راجہ حبیب یونین کونسل راماں سے حافظ عدنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا اعلان راجہ پرویز اشرف نے انہیں خوش آمدید کہا اور پیپلز پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دیا داتا بٹ اور سید میں جلسوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل دیوی کے گاؤں داتا بٹ کے مقام پر تاریخیجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے قوم کی خدمت کی یہ الیکشن کسی عہدے کے لیے نہیں بلکے عوام کی خدمت اور جو دیہات گیس کی فراہمی سے مھروم ہیں انہیں گیس کی فراہمی ،کالجز ، یونیورسٹیاں اور ہسپتال کی فراہمی کو یقنی بنانے کے لیے لڑ رہا ہوں تحصیل گوجرخان میں احساس محرومی کو ختم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے اور روزگار کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے25 جولائی کو آپ نے انصاف کرنا ہے کہ گوجرخان کی صعیح نمائندگی کا حقدار کون ہے بعد ازاں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سابق ناظم یونین کونسل دیوی ان کی رہائش گاہ چھپر گے اور وہاں پر ماسٹر اکبر نے راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس کے بعد گورسیاں میں حافظ عدناننے اپنی پوری برادری سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کر کے پیپلز پارٹٰ میں شمولیت اختیار کر لی یونین کونسل سید کے گاوں سید میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چیرمین اشعر شاہ نے وائس چیرمین چوہدری افسر 5کونسلر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی راجہ پرویز اشرف نے انہیں خوش آمدید کہا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button