DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Ex MPA Shaukat Mahmood Bhatti arrested

مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر رہنے والے محمود شوکت بھٹی گرفتار

پولیس نے گزشتہ رات کاروائی کر کے کیپٹن صفدر ریلی کیس میں کلر سیداں سے دو بار رکن پنجاب اسمبلی اور پندرہ برس تک مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر رہنے والے محمود شوکت بھٹی کو گرفتار کر لیا ۔ان کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں آراضی یونین کونسل بشندوٹ سے ہے محمود شوکت بھٹی نے گرفتاری کے بعد پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی لانگ مارچ ہو یا تحریک نجات ہر تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیا آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نام پر اقتدار انجوائے کرنے والے آج پھر منظر سے غائب ہیں اور میں طویل عرصے تک عملی سیاست سے باہر رہنے کے باوجود آج بھی نواز شریف کے لیے پابند سلاسل ہوں۔میں حالات کے جبر سے ڈرتا نہیں ہر مشکل کا مردانہ وار مقابلہ کروں گا۔

Kallar Syedan; Ex MPA Shaukat Mahmood Bhatti has been arrested and jailed, The ex MPA from Arazi in UC Bishondote in Kallar Syedan is accused of organising rally for arrested Captain Safdar.

چوہدری نثار علی خان کا کوٹھہ کلاں میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے مقدمات ضرور لڑیں مگر عدلیہ اور افواج کو برا مت کہیں میرے اس مشورے میں کیا برائی تھی؟عمران خان سے چالیس برس سے دوستی ہے میرے مخالف امیدوار پہلے بینظیر بھٹو کے بھائی بنے پھر وہ جنرل مشرف کو تاحیات صدر بنانا چاہتے تھے آج کل وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈیڑھ برس تک یہ جعلی ڈگری کیس میں حکم امتناعی کے پیچھے چھپے رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کوٹھہ کلاں میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق ناظم چوہدری محمد آصف ایڈووکیٹ نے کی ۔اس موقع پر چوہدری محمد جاوید ،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،دوست محمد خان،چوہدری عابد خان اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے کسی کی خوشامد کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا مجھے کہا گیا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کراؤں مگر میں نے انکار کیا ماضی میں بھی میں نے کبھی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی میں تھوک کر چاٹ نہیں سکتا آج بغیر ٹکٹ کے ڈ ٹ کر کھڑا ہوں میری جیپ اب آگے جائے گی یہ پہاڑو ں میدانوں اور صحراؤں میں بھاگے گی اور میرے مخالفین بھی اس میں سوا ر ہونے کی خواہش کریں گے ۔میں نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عدالتوں میں اپنے کیس ضرور لڑیں مگر افواج پاکستان اور عدلیہ کو برا مت کہیں ،میرے اس مشورے میں کیا برائی تھی ؟میں کسی شخص کی خوشنودگی کے لیے سیاست نہیں کرتا میں اللہ کی رضا اور مخلوق خدا کی خدمت کے لیے سیاست کرتا ہوں میں نے کبھی پرمٹ لیا سی این جی سٹیشن پڑول پمپ اور فیکٹری نہیں لگائی میرا دامن صاف ہے اسی لیے ہمیشہ عزت نفس کے لیے ڈٹ جاتا ہوں اسلام اور پاکستان کے خلاف بات برداشت نہیں کر سکتا مغرب مسلمانوں کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرے ہر داڑھی والا مر د اور حجاب والی خاتون دہشتگرد نہیں ہوتے اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں یہ امن کا دین ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں نواز شریف نے مجھے کہا کہ میں بھارتی وزیر کا خیال رکھوں مگر میں نے کشمیر کے اس دشمن کی ایسی تیسی کی کہ وہ بھاگ کر دہلی چلا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کے بچوں کے پیچھے نہیں کھڑے ہو سکتے عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ۔عمران خان سے چالیس سالہ دوستی ہے میرے مخالف امیدوار پہلے بینظیر بھٹو کے بھائی بنے پھر وہ جنرل مشرف کے ساتھی بنے اور انہیں تاحیات صدر بنانے کی باتیں کرنے لگے آج یہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں ۔ان کی ڈگری جعلی ہے یہ ڈیڑ ھ برس تک عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپے رہے میں نے ہمیشہ حقوق العباد کا خیال رکھا میرے حلقے میں کوئی ایسا گاؤں نہیں جہاں میری خدمت کے نشان نہ ہوں ۔سیاست مشکل کام ہے میری کوئی برادری نہیں میں اکیلا ہوں مگر میں جھوٹ بولتا ہوں نہ ہی منافقت کرتا ہوں ،میرا اس بات پر کامل ایمان ہے کہ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے ۔

پیپلز پارٹی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے, راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم این اے 58سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ہم اس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔میں نے بہت منصب مراتب اور شہرت حاصل کر لی اس بار الیکشن صرف اس خواہش کی تحت لڑ رہا ہوں کہ میں اپنے حلقے کی پسماندہ اور محروم عوام کو ترقی کی تمام جدید سہولیات ہر صورت پوری کروں گا۔بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دلاؤں گا میں نے عدالت میں جا کر قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو اپنے حلقے میں شامل کرایا دیگر دونوں امیدواران نے اس کی مخالفت کی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دوبیرن کلاں میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ محمد شکیل کیانی کے زیر اہتمام ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پی پی 7کے امیدوار چوہدری محمد ایوب سابق امیدوار بیر سٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ قمر مسعود، محمد اعجاز بٹ، راجہ غلام قنبر،بلال قیوم چغتائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ میں خدا کے توکل پر یقین رکھتا ہوں خدا نے کبھی مایوس نہیں کیا ستر برسوں میں قوم تقسیم رہی اور اس جھوٹی انا کی سیاست نے ہمارے دیہات و قصبات کو پسماندگی کے سوا کچھ نہ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اپنی پارٹی میں موجود رہ کر بھی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مجھے خدمت کا موقع دیں میں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی مایوسی نہیں ہو گی ۔میں بڑی امیدوں کے ساتھ قانون گو مرکز چوآخالصہ آیا ہوں ماضی کے الیکشن شہرت مراتب اور منصب کے لیے لڑ چکا ہوں اس ملک کا نو ماہ تک وزیر اعظم رہا اب مجھے باقی وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہئیے تھا مگر اس بار یہ الیکشن صرف مخلوق خدا کی حقیقی خدمت کے لیے لڑ رہا ہوں میں جلسوں میں سیاسی باتیں کرنا نہیں چاہتا تمام لوگ مجھے عزیز ہیں میں سبھی جماعتوں کے لوگوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مقامی روایتی سیاست ترک کر کے مجھے کامیاب کریں میں انقلاب لا کر دکھاؤں گا۔میرے مخالفین اسمبلی کے ممبررہے ضلع تحصیل کے ناظم رہے مگر گوجرخان کے تمام ترقیاتی کام میں نے کرائے میں اب چاہتا ہوں کہ چوآخالصہ کے علاقوں کو بھی گوجرخان کے ہم پلہ بناؤں میرے مخالف لڑنے والے دونوں امیدواروں کا تعلق گوجرخان سے ہے لوگ ان کے ماضی سے گواہ ہیں ایک نے چھ بار سیاسی جماعت بدلی دوسرا وہ ہے جو شام تک نواز شریف کے ساتھ تھا اور اگلی صبح قدم بڑھاؤ جنرل مشرف ہم تمارے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدا اور غازیوں کے وارث ہیں ہم اپنی مسلح افوا ج کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

کلر سیداں کے سینئر صحافی شیخ نوید احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کے برادر نسبتی بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کے داماد اور کلر سیداں کے سینئر صحافی شیخ نوید احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں اد اکی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈوکیٹ،محمد ظریف راجا،راجہ قمر مسعود، شاہ رخ اشرف،چیئر مین سید راحت علی شاہ،چیئر مین راجہ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر، مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم، بلدیہ کلر سیداں کے ارکان شیخ حسن ریاض، عابد زاہدی، حاجی محمد اسحاق، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین ،چوہدری مشتاق حسین، چوہدری محمد اشرف، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،محمد اعجاز بٹ،عاطف اعجاز بٹ، زین العابدین عباس، حاجی ریاست حسین،مخدوم سید حسن ناصر نقوی ،سائیں امجد، سردار آصف، اسد عزیز کے علاوہ معززین علاقہ اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عوام چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

این اے 59اور پی پی 10میں تعمیر و ترقی کے تسلسل کے لیے عوام چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ 25جولائی جیپ کی جیت کا دن ہے حلقہ میں چوہدری نثار علی خان کے کامیاب جلسے اور کارکنوں کا جوش و خروش اس بات کا خمیازہ ہے کہ عوام چوہدری نثار علی خان کو نویں مرتبہ پارلیمنٹ بھیج کر تاریخ رقم کریں گے انکی کامیابی آئندہ کی سیاست کا رخ متعین کرے ی ملکی سیاست چوہدری نثار علی خان کے بغیر ادھوری ہے ۔ پوری قوم کی نظریں چوہدری نثار علی خان پر لگی ہوئی ہیں، ان خیالات کااظہار ممبر میونسپل کمیٹی کلرسیداں عابدزاہدی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو خوشامدی ٹولے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا موجودہ حالات ثابت کررہے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان کا بیانیہ درست تھا اور مسلم لیگ ن کے حق میں بہتر تھا ۔ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست کسی طور پر ملک کے لیے بہتر نہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button