DailyNewsKallar Syedan

Raja Parvez Ashraf public address in Sir sooba shah

راجہ پرویز اشرف کا سرصوبہ شاہ انتخابی جلسے سے خطاب

حلقہ این اے 58میں مخالفین امیدوار سیاست میں چلنے والی ہواوں کے رخ کو دیکھ کر ٹھکانے بدلنے والے پنچھی ہیں سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے اور تحریک انصاف کی دکان سجی ہوئی ہے جس میں خبیر سے کراچی تک پنچھی تحریک انصاف کو اپنا مسکن بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان امیدوار حلقہ این اے58راجہ پرویز اشرف نے سرصوبہ شاہ سابق ممبر ضلع راجہ رب نواز اور سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نثار احمد کیانی کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا ۔انھوں نے کہاکہ کہ ملکی مفاد کی خاطر پیپلزپارٹی واحد جماعت ہیں جواتحادوں سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ آپ کی ووٹ کی پرچی کا قرض منتخب ہوکرعلاقہ میں ترقیاتی کام کرکے اداکردویگا۔25جولائی کاسورج پیپلزپارٹی اور آپ کی جیت کی نوید لے کرطلوع ہوگا،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی7چوہدری ایوب نے کہاکہ علاقے کی پسماندگی کو دیکھ کر الیکشن میں حصہ لے رہاہو میرے مرحوم بھائیوں کی وفات کے بعد ہمارے علاقہ میں کسی نے توجہ نہیں دی منتخب ہوکر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچا دوگا ،راجہ قمر مسعود نے کہا آپ 25جولائی کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کریں ۔اس موقع پرسابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نثار احمد کیانی،پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، اعجاز بٹ،سابق ممبرضلع کونسل راجہ ربنوازخان، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس کے بعد شام کو سموٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا جس کی صدرات ملک خضر محمود نے کی جس سیدراحت حسین شای چوہدری محمد ایوب اور سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہاکہ سیداں کسراں سے پکا کھوں کے لیے سوئی گیس کی دس انچ کی مین لاین ڈالوائی جس کی لاکت ایک ارن 48کڑور کی خطیر رقم لگی کیوں گیس کا پریشر کم نہ ہو میں عوام کی خدمت کے لیے آیا اور خدمت جاری رکوں گا۔اس موقع پرراجہ قمر مسعود،صدر یوسی سموٹ راجہ ثالث،سیاسی سماجی کارکن چوہدری شوکت علی بڑوٹہ،سابق کونسلر محمد پرویز،سابق کونسلر راجہ محمد ریاست،فرحان کیانی ایڈووکیٹ،فیاض کیانی کلرسیداں،راجہ عماد کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button