DailyNewsKallar Syedan

Election commission asked take notice over traffic warden appointment

کلر سیداں میں ٹریفک وارڈن عمران نواب دوبارہ تعینات،الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کلر سیداں میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک وارڈن عمران نواب دوبارہ تعینات،الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی گاؤں چکڑالی کے رہائشی اللہ دتہ نے صحافیوں کو تحریری شکائت میں موقف اختیار کیا کہ عمر ان نواب جو کہ محکمانہ S.O.Pکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ہی عرصہ 4سال تک کلرسیداں تعینات ہو کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ٹرانسپورٹروں سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی۔ اب پھر اپنے اثرورسوخ سے دوبارہ کلر سیداں تعینات ہو گیا ہے ۔جس پر کلر سیداں کی عوام سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نواب بغیر روٹ کے گاڑیاں چلانے والے ٹرانسپورٹروں مکمل کی سرپرستی کرتا ہے اور جو وارڈنز اس کے کام میں رکاوٹ بنے اس کا یہاں سے ٹرانسفر کروا دیتا ہے، عمران نواب نہ تو یہاں کا رہائشی ہے اور نہ ہی کسی مجبوری کے تحت یہاں تعینات ہوا ہے صرف اور صرف اپنے مفادات اور کرپشنکی خاطر سیاسی مداخلت سے یہاں دوبارہ تعینات ہوا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سی ٹی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ عمران نواب کے اثاثہ جات کی تفصیل چیک کی جائے اور فوری طور پر اس کا تبادلہ کرکے کسی فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے۔تاکہ کلر سیداں کی عوام کو ریلیف ملے۔شکایات پر عمران نواب نے اپنے موقف میں کہا کہ میرٹ پر کاروائی کرنے پر میرے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا جارہا ہے میر ے خلاف لگاے جانے والے الزامات میں کوئی ؂صداقت نہیں ان بے بنیاد الزامات کی ہر فورم پر جواب دینے کو تیار ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button