DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Man shot and injured in village Paikan

کلر سیداں کے نواحی علاقہ پیکاں میں لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں 21 سالہ زبیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی

سابقہ رنجش پر گولیاں لگنے سے 21 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔لڑائی کا یہ واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ پیکاں میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے مابین سابقہ لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں 21 سالہ زبیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق اسے پانچ گولیاں لگی ہیں۔ملزمان طاہر،عمران اور سجاد سکنائے پیکاں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نوید بھٹی کی دعوت پر کلر روڈ مانکیالہ میں اپنے پہلے انتخابی اجتماع سے خطاب کریں گے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج بروز اتوار شام چار بجے چیئر مین یو سی لوہدرہ محمد نوید بھٹی کی دعوت پر کلر روڈ مانکیالہ میں اپنے پہلے انتخابی اجتماع سے خطاب کریں گے

پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی 7 کا ٹکٹ سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کو دینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی 7 کا ٹکٹ سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کو دینے کا فیصلہ کر لیا،ذمہ دارذرائع کے مطابق طویل غور وخوض کے بعد قرعہ فال غلام مرتضیٰ ستی کے نام پر نکل آیا ہے۔ انہوں نے این اے 57 کے لیے اپلائی کیا تھا مگر یقین دہانی کے باوجود ان کی بجاے صداقت عباسی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے کے لیے نامزد کر دیا گیا صوبائی نشست پی پی سات کہوٹہ کلر سیداں کے لیے پانچ امیدواروں حافظ سہیل اشرف ہا،رون کمال ہاشمی، راجہ طارق مرتضیٰ، غلام مرتضیٰ ستی ،راجہ وحید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے طویل اور صبر آزما اعصاب شکن انتظار کے بعد پی پی سات میں غلام مرتضیٰ ستی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس اور سینئر لیبارٹری ٹیکنیشن گتم گتھا ہو گئے

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس اور سینئر لیبارٹری ٹیکنیشن گتم گتھا ہو گئے،لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال اور ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں بھی دی گئیں ،ایم ایس نے ٹیکنیشن کیخلاف تھانے جبکہ ٹیکنیشن نے بھی ایم ایس کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر محمد مطاہر عالم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ گزشتہ روز صبح دس بجے ، سینئرلیبارٹری ٹیکنیشن محمد ضمیر کو ایک مریض کے لیبارٹری ٹیسٹوں کے حوض لی جانے والی دو ہزار روپے کی رقم کی بابت اپنے آفس بلوایا اور جب باز پرس کی تو وہ معافی مانگنے کی بجائے گالم گلوچ پر اتر آیا ،میں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو اس نے مجھے لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیااور مجھے دھمکیاں دیں کہ تم باہر نکلو تمہیں گولی مار کر قتل کر دونگااور تمہارے خاندان کو بھی تباہ و برباد کردونگا۔جب اس کو دفتر سے باہر نکالا تو اس نے دروازے کو لاتیں ماریں اور باہر کھڑے ہو کر ایک بار پھر گالم گلوچ شروع کر دی اور ہلکارتا رہاکہ باہر نکلو۔ادھرسینئر لیبارٹری ٹیکنیشن نے بھی ایم ایس کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دی گئی درخواست میں بیان کیا ہے کہ میں کسی کام کے سلسلہ میں ایم ایس کے دفتر گیا تو وہ مجھے دیکھتے ہی سیخ پا ہو گئے اور اٹھ کر میرے منہ پر تھپڑ جڑھ دیا اور مجھے غلیظ قسم کی گالیاں دیں ۔ٹیکنیشن نے میڈیکل اسٹورز سے کمیشن لینے اور سرکاری اوقات کار میں ایک نجی کلینک میں بیٹھ کر سرکاری الٹرساؤنڈ استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج کل طبی رخصت پر ہیں اور ان کے غیر موجودگی میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مطاہر عالم ایم ایس کے اضافی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں شعبا ن فر ید کا کلر سیداں میں عید ملن پا ر ٹی کے مو قع پر خطا ب

سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں شعبا ن فر ید نے کہا ہے کہ ا سلا می فلا حی معا شر ہ کی تشکیل کے لیے مسا و ا ت محمد ی کو ا پنا نا ہو گا خو شی منا نے کا ا صل طر یقہ خد ا تعا لی کو منا نے میں ہے خلق خد ا کی خد مت سے خد ا خو ش ہو تا ہے بز ر گا ن د ین کے آ ستا نے رشد و ہد یت کا سر چشمہ ہیں ۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ہفتہ کے رو زکلر سیداں میں عید ملن پا ر ٹی کے مو قع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ا س مو قع پر چیئر مین یو سی نلہ مسلما نا ں چو ہد ر ی شفقت محمو د ،بلد یہ کو نسلر ر ا جہ ظفر محمو د،ملک با سط بھی موجو د تھے۔ سا ئیں شعبا ن فر ید نے کہا کہ ر سو ل کر یم نے ا نسا نیت کو بین ا لا قوا می ا من منشو رعطاء کر کے ہر خو د سا ختہ منشو ر کو ر د کر د یا ہے نبی پا ک نے ا نسا نی حقو ق کا تخفظ ا من پسند ی کو ا سلا م کی پہلی بنیا د قر ا ر د یا ہے ۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم بلڈ بنک غیر فعال ہو گیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم بلڈ بنک غیر فعال ہو گیا جس کی وجہ سے آپریشن کیلئے آنے والوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا جاتا ہے۔چند ماہ قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بلڈ بنک قائم کیا گیا تھا جو کچھ عرصہ چلنے کے بعد غیر فعال ہو گیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو جاری رکھنے کیلئے جنریٹر دستیاب نہیں جس کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بلڈ کو زیادہ دیر تک بلڈ بنک میں سٹاک نہیں کیاجا سکتا تا ہم ایمرجنسی کی صورت میں اگر متعلقہ مریض کے لواحقین بلڈ دونر ز کا انتظام کر دیں تو اس صورت میں فوری طور پر مریض کوبلڈ لگا دیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر مخیر حضرات سو کے وی جنریٹر کا انتظام کر دیں تو بلڈ بنک فعال کیا جا سکتا ہے۔

بلدیہ کی کسی میٹنگ میں کسی بھی شخصیت یا امیدوار کی ہمایت کا اعلان نہیں کیا گیا

چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ بلدیہ کی کسی میٹنگ میں کسی بھی شخصیت یا امیدوار کی ہمایت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ایک اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان بلدیہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ امیدواروں کی ہی ہمایت کریں گے خواہ وہ کوئی بھی ہوں تاہم حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ ایک دو ایام میں ارکان بلدیہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے فعال کارکنوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔کارکن ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں ان کی خدمات اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ان کے تحفظا ت کو بھی پارٹی کے نامزد امیدواروں کے سامنے رکھیں گے تاکہ ان کے ازالے کے لیے کوئی ٹھوس یقین دھانی حاصل کی جا سکے ۔

راجہ محمد علی کا ساتھ دے کر انہیں ایک بار پھر فتح یاب کریں گے ۔چوہدری صداقت حسین

چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ گوجرخان کے حلقہ این اے58کا حصہ بننے کے باوجود یہاں کی یونین کونسلوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کے ساتھ ہیں راجہ محمد علی نے ہر یوسی میں کروڑوں روپوں کے ترقیاتی کام کرائے وہ آج اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں سے رجوع کر رہے ہیں ۔یوسی منیاندہ میں کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل ہے قومی اسمبلی میں راجہ جاوید اخلاص اور صوبائی اسمبلی میں راجہ محمد علی کا ساتھ دے کر انہیں ایک بار پھر فتح یاب کریں گے ۔

راجہ محمد صدیق نے دوبیرن کلاں جا کر نوجوان صحافی محمد منیر چشتی سے ملاقا ت کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق نے دوبیرن کلاں جا کر نوجوان صحافی محمد منیر چشتی سے ملاقا ت کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر خان شبیر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button