DailyNewsKahuta

Kahuta; Future elected gov will be PML-N, Abdul Majid Mughal

آئندہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔عبد المجید مغل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔ ن لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں وہ کارنامے سر انجام دیے ہیں جس کی ملک کی سابقہ دور میں مثال نہیں ملتی ۔ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرع بلند و بانگ دعووں پر نہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگئی ۔

نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پرراجہ صغیر احمد آف مٹور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید وجہی گیلانی ،ملک عاصم حبیب آف بھون ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ ،راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عباس پپو، ندیم احمد اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

سابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
سابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔صدر الفتح گروپ ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے والدسابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پرچیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق، سابق معاون خصوصی خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ،صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد بشیر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ احتشام پٹواری،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،راجہ سکندر، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ محمد رفیع ، عاصی جنجوعہ ، حامد لطیف ستی ، راجہ وقار محبوب ، ذیشان ستی اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button